بلوچستان حملوں میں شدت پسندوں نے دو خواتین کو بھی استعمال کیا، خواجہ آصف کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
بلوچستان حملوں میں شدت پسندوں نے دو خواتین کو بھی استعمال کیا، خواجہ آصف کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے حملوں میں شدت پسندوں نے دو خواتین کو بھی استعمال کیا تھا۔
اتوار کے روز سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شدت پسند نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کی ذہن سازی کر رہے ہیں۔
ہفتہ کے روز بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے حملوں کے متعلق وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ کل جو واقعات ہوئے ہیں ان میں دو جگہوں پر خواتین کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں نے شدت پسندوں کا کوآرڈینیٹد حملہ ناکام بنایا ہے اور وہ اب ’موپنگ اپ آپریشنز‘ میں لگے ہوئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گذشتہ سال ڈیڑھ سال سے نسبتاً امن تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا پڑے گا، چاہے وہ ملک میں ہوں یا باہر۔ ’اگر افغانستان ان کی پشت پناہی کر رہا ہے تو ہم کوئی بھی قدم اٹھانے میں دریغ نہیں کریں گے۔‘
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان میں 17 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، 145 دہشتگردوں کی لاشیں ہمارے پاس ہیں: سرفراز بگٹی بلوچستان میں 17 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، 145 دہشتگردوں کی لاشیں ہمارے پاس ہیں: سرفراز بگٹی آئندہ چند برسوں میں پاکستان کے ساتھ تجارت دگنی کی جائے گی: تھائی سفیر عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے، دس سالہ پارٹنرشپ پر پیشرفت متوقع بھٹو کو صرف وعدہ معاف گواہ کے بیان پر پھانسی قانون کے منافی تھی: جسٹس محمد علی مظہر باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ سے عارضی نقل مکانی کرنیوالے متاثرہ خاندانوں کی حمایت کا اعلان سوہاوہ میں سرکاری افسر پر قاتلانہ حملہ، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خواتین کو بھی استعمال کیا کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں خواجہ آصف کا
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔