ایپسٹین فائلز سے ہوئے نئے انکشاف پر کانگریس نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب صاف ہے کہ وزیراعظم کا جیفری ایپسٹین سے بہت ہی گہرا اور پرانا رشتہ ہے، جو ہندوستان کیلئے شرمناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بے حد شرمناک ہے کہ "ایپسٹین فائلز" میں نریندر مودی کا نام آ گیا ہے۔ امریکہ کے سیریل ریپسٹ، بچوں کے جنسی مجرم اور انسانی اسمگلر جیفری ایپسٹین نے 9 جولائی 2017ء کو ایک میل میں لکھا "بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مشورہ لیا اور امریکی صدر کو فائدہ پہنچانے کے لئے اسرائیل میں رقص کرنے کے ساتھ ساتھ گایا بھی، وہ کچھ ہفتہ قبل ملے اور یہ ملاقات کامیاب رہی"۔ یہ تبصرہ کانگریس نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر جاری ایک پوسٹ میں کیا ہے اور نریندر مودی کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ "ایپسٹین فائلز" میں نریندر مودی کا نام آنے کے بعد اپوزیشن پارٹی نے کچھ تلخ سوالات بھی ان کے سامنے رکھ دئے ہیں۔

حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایپسٹین کا صاف کہنا ہے کہ نریندر مودی نے مجھ سے مشورہ لیا اور امریکی صدر کے فائدے کے لئے اسرائیل میں جا کر ناچے اور گائے، یہ بھی کہا کہ یہ کام کر گیا۔ پھر کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ یاد رہے وزیراعظم مودی 4 سے 6 جولائی 2017ء کے درمیان اسرائیل دورے پر تھے۔ اس کے 3 دن بعد ایپسٹین نے یہ میل لکھا ہے۔ اسرائیل دورہ سے عین قبل 26-25 جون 2017ء کو مودی امریکہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملے تھے۔

ایپسٹین فائلز سے ہوئے نئے انکشاف پر کانگریس نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب صاف ہے کہ وزیراعظم مودی کا جیفری ایپسٹین سے بہت ہی گہرا اور پرانا رشتہ ہے، جو ہندوستان کے لئے شرمناک ہے۔ یہ معاملہ قومی وقار اور بین الاقوامی احترام کا ہے، جس کے لئے وزیر اعظم کو جواب دینا چاہیئے۔ کانگریس نے نریندر مودی سے اس معاملہ جواب طلب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نریندر مودی، ملک جواب مانگ رہا ہے۔ سیریل ریپسٹ ایپسٹین سے آپ کا کیا رشتہ ہے۔

اس معاملہ میں کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے وہ اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جہاں پر مودی کا ذکر ہے۔ پون کھیڑا نے اس حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے 3 تلخ سوالات کئے ہیں، جو اس طرح ہیں کہ نریندر مودی، جیفری ایپسٹین سے کس طرح کا مشورہ لے رہے تھے۔ مودی امریکی صدر ٹرمپ کے کس فائدے کے لئے اسرائیل میں ناچ اور گا رہے تھے اور ایپسٹین نے لکھا ہے کہ It Worked تو اس کا کیا مطلب ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایپسٹین فائلز جیفری ایپسٹین کانگریس نے ایپسٹین سے لکھا ہے کہ مودی کا رشتہ ہے مودی کو کے لئے

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • قابلِ فخر سعد ایدھی
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان