برطانیہ کا سب سے قدیم بھارتی ریسٹورنٹ ویراسوامی جو گزشتہ 99 برس سے لندن کی ریجنٹ اسٹریٹ پر قائم ہے، بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہو گیا ہے۔

ریسٹورنٹ کی انتظامیہ اور حامیوں نے اس تاریخی ادارے کو بچانے کے لیے بادشاہ چارلس سوم سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے آئندہ چند ہفتوں میں بکنگھم پیلس میں درخواست جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کے سری لنکن ریسٹورنٹ میں ایسا کیا ہے کہ شہری وہاں کا رخ کر رہے ہیں؟

ویراسوامی کی بنیاد 1926 میں رکھی گئی تھی اور یہ آج بھی اپنی اصل جگہ پر قائم ہے۔ تاہم زمین کے مالک ادارے کراؤن اسٹیٹ نے ریسٹورنٹ کی لیز کی تجدید سے انکار کر دیا ہے۔ کراؤن اسٹیٹ کا مؤقف ہے کہ عمارت کو جدید تقاضوں کے مطابق ازسرِنو تعمیر و مرمت کی ضرورت ہے، جو ریسٹورنٹ کی موجودگی کے ساتھ ممکن نہیں۔

ریسٹورنٹ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ویراسوامی محض ایک کھانے کی جگہ نہیں بلکہ برطانیہ اور بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات کی زندہ علامت ہے۔ ایک آن لائن پٹیشن پر اب تک 18 ہزار سے زائد دستخط ہو چکے ہیں، جبکہ معروف شیف ریمونڈ بلانک، مشیل رو اور رچرڈ کوریگن سمیت کئی مشہور شخصیات نے بھی ریسٹورنٹ کو بچانے کی حمایت کی ہے۔

ویراسوامی نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران جرمن بمباری کے باوجود خدمات جاری رکھیں اور اس کے گاہکوں میں مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو، ونسٹن چرچل، چارلی چیپلن اور مارلن برانڈو جیسی شخصیات شامل رہیں۔ ریسٹورنٹ کو 2016 میں مشیلن اسٹار بھی دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ملتان کا معذور جوڑا، شوہر کی نوکری ختم ہوئی تو بیوی نے ساتھ مل کر ریسٹورنٹ کھول لیا

ریسٹورنٹ کے شریک مالک رنجیت ماتھرانی کا کہنا ہے کہ بادشاہ چارلس اگر پسِ پردہ حمایت کریں تو کوئی قابلِ قبول حل نکل سکتا ہے۔ دوسری جانب بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ کراؤن اسٹیٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ اگر فریقین میں اتفاق نہ ہوا تو یہ تنازع آئندہ موسمِ گرما میں عدالت پہنچ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بادشاہ چارلس کھانے ہوٹل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بادشاہ چارلس کھانے ہوٹل بادشاہ چارلس

پڑھیں:

رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت

مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے لیے قائم رائل کمیشن نے شہر کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

مذکورہ مہم کا مقصد زائرین اور سیاحوں کو مکہ کے تاریخی مقامات، ان کی مذہبی، تہذیبی اور تمدنی اہمیت سے روشناس کرانا اور انہیں شہر کے عظیم ورثے سے مزید قریب لانا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، یہ تمام اقدامات سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان

’یہ مہم رائل کمیشن کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد تاریخی ورثے کا تحفظ، ثقافتی اقدار کو فروغ دینا اور تاریخی مقامات کو پائیدار تعلیمی اور ثقافتی مراکز میں تبدیل کرنا ہے۔‘

رائل کمیشن کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت درجنوں تاریخی مقامات کی بحالی اور ترقی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ مکہ کے 60 اہم تاریخی مقامات کی دستاویز بندی بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

اس کے علاوہ 27 تاریخی مقامات عوام اور زائرین کے لیے کھولے جا چکے ہیں اور سات وزیٹر سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد ان تاریخی مقامات کا دورہ کر چکے ہیں، جبکہ زائرین کی اطمینان کی شرح 97.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

مذکورہ اعدادوشمار فراہم کی جانے والی سہولیات اور تاریخی ورثے کے تحفظ و ترقی کے اقدامات کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تاریخی مقامات تاریخی ورثے رائل کمیشن زائرین سعودی پریس ایجنسی سعودی عرب سعودی وژن سیاح مکہ مکرمہ

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت