محسن نقوی، سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان کی سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو بھی سراہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کو داد دیتے ہوئے کہا آپ نے شیروں کی طرح دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کیا اورانہیں ناکام بنایا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زخمی اہلکاروں کی حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ناکام بنانے پر آپ کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ ہمارے شیر ہیں اور قوم آپ کے ساتھ ہے۔
زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ صحت یاب ہو کر دوبارہ اس فتنے کے خلاف لڑیں گے، ہمارے جذبے بلند اور عزم پختہ ہیں اور ہم نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔