شدید دھند: موٹر وے کےمختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
( ویب ڈیسک )شدید دھند کے باعث موٹر وے کےمختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا ۔
لاہور، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ، موٹروے ایم 3فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند رکھی گئی ۔
موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
ترجمان کے مطابق دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر دن کے وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کریں تاکہ محفوظ رہیں۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بندش کا مقصد عوام کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ ہے، اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ محفوظ اور بہترین سفری اوقات کا خیال رکھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔