موٹروے ایم-4 پر بس اور کیری وین تصادم، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
خانیوال:
موٹروے ایم-4 کے قریب ایک مہلک حادثہ پیش آیا جس میں مسافر بس اور کیری وین میں تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 معمولی، 1 شدید زخمی ہوئے۔
سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں و لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کروایا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق کیری وین فنی خرابی اور ایندھن ختم ہونے کے باعث گاڑی سڑک پر روکی گئی تھی، جسے پیچھے سے آنے والی مسافر بس نے ٹکر مار دی۔
سیکٹر کمانڈر جائے حادثہ پر موجود تھے اور ریسکیو و ٹریفک آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔