data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی :ماہرینِ امراضِ اطفال نے خبردار کیا ہے کہ پرورش کے دوران ماؤں کی لاپروائی بچوں کی ذہنی صلاحیتوں اور مجموعی نشوونما کو شدید طور پر متاثر کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں بچے کم عمری میں ہی ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں، بریسٹ فیڈنگ کے بجائے بوتل کے ذریعے دودھ پلانے سے بچوں میں مختلف انفیکشنز اور بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مختلف ماہرینِ اطفال نے ہفتے کے روز کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن (پی پی اے) سندھ برانچ کے زیرِ اہتمام منعقدہ دو روزہ قومی کانفرنس برائے امراضِ اطفال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی معروف ماہرِ اطفال پروفیسر ایم اے عارف تھے جبکہ تقریب سے پروفیسر اقبال میمن، پروفیسر جمال رضا، پی پی اے سندھ کے صدر پروفیسر وسیم جمالوی، سیکریٹری ڈاکٹر سعداللہ چاچڑ، پروفیسر خالد شفیع، پروفیسر محسنہ نور ابراہیم اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر راحت نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جمال رضا نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں ماؤں کا کردار نہایت اہم ہے، موجودہ دور میں مائیں بچوں کو موبائل فون کے حوالے کر رہی ہیں، جس سے بچوں کی ذہنی نشوونما بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور بچے ابتدائی عمر میں ہی ذہنی خلفشار اور توجہ کی کمی جیسے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ ماں اور بچے کے درمیان براہِ راست تعلق اور باہمی رابطہ بچے کی صحت مند نشوونما کے لیے ناگزیر ہے، جسے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ دیہی علاقوں میں نوزائیدہ بچوں اور پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کے علاج کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیلی میڈیسن کے نظام کو مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے، تاکہ بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ پی پی اے کی کوشش ہے کہ دیہی علاقوں میں بیمار بچوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے بڑے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے تاکہ بچوں کی شرحِ اموات پر قابو پایا جا سکے۔

کانفرنس میں ماہرین نے بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماں کا دودھ بچے میں قوتِ مدافعت اور خود اعتمادی بڑھاتا ہے اور قدرتی طور پر جراثیم سے پاک ہوتا ہے، نوزائیدہ بچوں کو کم از کم دو سال تک ماں کا دودھ پلانا نہایت ضروری ہے، مصنوعی دودھ کے خلاف قانون پاس ہو چکا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ اس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے، تاہم طبی ضرورت کی صورت میں ڈاکٹر کے نسخے پر مصنوعی دودھ فراہم کیا جا سکے گا۔

ماہرین نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، کیونکہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے حفاظتی ٹیکے لگوانا ان کا بنیادی حق ہے، پولیو وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، تاہم مکمل خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بچوں کی ذہنی بچوں کو کے لیے

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف