انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
ایک انٹرویو میں راجہ شہباز کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سب کچھ اللہ تعالیٰ نے دیا ہوا ہے، یہ باتیں بالکل جھوٹ ہیں کہ الیکشن اکتوبر نومبر تک ملتوی ہونگے۔ صوبائی اسمبلی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات بھی ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ انتخابات اپریل یا مئی میں وقت پر ہی ہونگے۔ انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کی ساری باتیں جھوٹ ہیں، عوام مطمئن رہیں، وقت پر الیکشن یقینی بنائیں گے۔ ایک انٹرویو میں راجہ شہباز کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سب کچھ اللہ تعالیٰ نے دیا ہوا ہے، یہ باتیں بالکل جھوٹ ہیں کہ الیکشن اکتوبر نومبر تک ملتوی ہونگے۔ صوبائی اسمبلی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات بھی ہونگے، ہم نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا تھا تاہم موسمی حالات کے پیش نظر انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔ اب اسمبلی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات بھی ہونگے، اس سلسلے میں کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کو میسر ہے ہم نے کسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے روکا نہیں ہے۔ تحریک انصاف کو انتخابی نشان ملے گا یا نہیں یہ فیصلہ وقت پر ہو گا، ابھی اس سلسلے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی اینڈ آر ڈی کی سکیموں پر مقامی سطح پر کمیٹیاں بنا کر کام جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں، کسی منصوبے کا کوئی سیاسی شخصیت افتتاح نہیں کرے گی، سکیمیں غیر سیاسی طور پر جاری رہیں گی۔ سکریٹری لوکل گورنمنٹ کو یہی احکامات جاری کئے ہیں کہ سکیموں کو غیر سیاسی رکھا جائے اور مقامی کمیونٹی کے ذریعے ان سکیموں کو مکمل کرایا جائے۔ سکیموں پر کوئی سیاسی عمل دخل نہیں رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات کہ الیکشن
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :