جی ڈی اے کا 8 فروری کو ملک میں ہونے والے انتخابات کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
ایک بیان میں رہنما جی ڈی اے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے عوام کے حقِ حکمرانی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک شفاف، آزاد اور غیر جانبدار انتخابات کے ذریعے عوام کو ان کا اصل حق واپس نہیں مل جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ گریند ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کی ہدایت پر 8 فروری کو ملک میں ہونے والے جعلی، منظم اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے انتخابات کے خلاف سندھ بھر کے تمام ضلعی پریس کلبوں کے سامنے جی ڈی اے کی جانب سے بھرپور پرامن احتجاج کیا جائے گا، پیر صاحب پگارا نے بھی اپنے حالیہ سندھ کے دوروں کے دوران افواج پاکستان کے ہاتھ مظبوط اور توانا کرنے اور سرحدوں کے حفاظت پر زور دیا ہے، بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف افواج پاکستان کی کارروائی قابل فخر ہے، فنکشنل لیگ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ 8 فروری 2024ء کے انتخابات پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ باب ہیں، جن میں عوام کی رائے کو طاقت، دھونس، انتظامی مداخلت اور فارم 47 کے ذریعے تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات نہ صرف آئین پاکستان بلکہ جمہوری اقدار اور عوام کے بنیادی حقِ رائے دہی کی کھلی توہین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک کے عوام آج بھی اس جعلی نظام کے نتائج بھگت رہے ہیں، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور بدترین حکومتی نااہلی اسی جعلی مینڈیٹ کا نتیجہ ہے، ایسے حالات میں خاموش رہنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ سردار عبدالرحیم نے تمام ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل سطح کے عہدیداران، کارکنان، ہمدردوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 8 فروری کو ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور ثابت کریں کہ سندھ کا باشعور عوام جعلی انتخابات اور جعلی حکمرانوں کو مسترد کرتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سردار عبدالرحیم نے جی ڈی اے کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔