کائنات کے ابتدائی مراحل کی معلومات فراہم کرنے والا گلیکسی دریافت
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیلی فورنیا: جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے تحقیق کرنے والے سائنسی ماہرین نے بتایا ہےکہ انہوں نے کائنات کے ابتدائی مراحل کی معلومات فراہم کرنے والا گلیکسی دریافت کرلیا۔
سائنسدانوں کی جانب سے جاری کی گئیں نئی معلومات ایک روشن گلیکسی کے بارے میں ہے جس کو ایم او ایم-زیڈ14 (MoM-z14) کا نام دیا گیا ہے، ٹیم کے مطابق یہ گلیکسی بگ بینگ کے 280 ملین سال بعد موجود تھا۔یہ عرصہ طویل عرصہ لگتا ہے لیکن کائنات کی تقریباً 13.
اوپن جرنل آف ایسٹرفزکس میں شائد تحقیق کے سربراہ میسی چیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے روحان نائیدو نے بتایا کہ ویب کے ساتھ ہم وہ کچھ دیکھنے کے قابل ہوئے ہیں جو انسان اس سے قبل نہیں کر پایا تھا اور یہ اس جیسا نہیں ہے جس کی ہم نے پیش گوئی کی تھی جو چلینجنگ اور پرجوش دونوں ہے۔
سائنس دانوں نے ویب کے نیئر انفراریڈ اسپیکٹروگراف آلے کے ساتھ ایم او ایم-زیڈ 14 کی مدت کا تعین کرپائے اور تجزیہ کیا کہ گلیکسی سے آنے والی روشنی ٹیلی اسکوپ تک پہنچنے کے لیے سفر میں کیسے ویو لینتھ تبدیل کیا۔ نائٹروجن کی موجودگی پر برائٹ گلیسی سینٹرز کی جانب سے بنیادی سوال اٹھایا گیا، چند گلیکسز بشمول ایم او ایم-زیڈ14 نے ہائر نائٹروجن کی تعداد زیادہ پائی گئی جو سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی پیش گوئی سے زیادہ ہے جو ان کے خیال میں ممکن نہیں تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم او ایم
پڑھیں:
حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سکیورٹی ٹیم سے وابستہ ایک خفیہ سروس اہلکار کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اہلکار پر الزام ہے کہ اس نے نائب صدر کے سفری انتظامات سے متعلق حساس معلومات میڈیا تک پہنچائیں۔
امریکی خفیہ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ نائب صدر کے حفاظتی یونٹ کے ایک رکن کے خلاف انتظامی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ممکنہ طور پر فوجداری تحقیقات بھی کی جا سکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اہلکار پر آپریشنل اور معلوماتی سکیورٹی سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو کسی اعلیٰ سرکاری شخصیت کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہو۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک امریکی نشریاتی ادارے نے رپورٹ شائع کی کہ نائب صدر جے ڈی وینس اپنی سکیورٹی ٹیم سے بعض ذاتی نوعیت کے سفری انتظامات کی درخواست کرتے رہے ہیں، جس پر بعض اہلکار ناراضی کا اظہار کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ان درخواستوں میں ایک واقعہ یہ بھی شامل تھا جس میں جے ڈی وینس مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو گالف کی تربیت کے لیے ایک محفوظ گالف کورس تک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جانا چاہتے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے ’میرین ٹو’ نامی ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔ میرین ٹو وہ سرکاری ہیلی کاپٹر ہے جو امریکی نائب صدر کے سفر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
تاہم بعد ازاں خراب موسم اور گرج چمک کے باعث یہ پرواز منسوخ کر دی گئی اور منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔
تاحال جے ڈی وینس کے دفتر کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک خفیہ سروس نے مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ معاملہ نہ صرف سرکاری وسائل کے استعمال بلکہ حساس سکیورٹی معلومات کے افشا سے متعلق بھی اہم سوالات اٹھا رہا ہے۔