ایلیٹ کپ سیزن 5: بی ٹی کے اسٹار کی شاندار فتح‘ اے ایم ایچ پی کو شکست
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایلیٹ کپ سیزن 5 کے ایک اہم مقابلے میں بی ٹی کے اسٹار نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اے ایم ایچ پاکستان کو 66 رنز سے شکست دے دی۔بی ٹی کے اسٹار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 217 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ ٹیم کی جانب سے قربان بروہی نے شاندار 49 رنز بنائے جبکہ عفیف علی خان نے 34 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی۔جواب میں اے ایم ایچ پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 151 رنز ہی بنا سکی۔ بی ٹی کے اسٹار کے بولرز سعید حسن اور جمعہ خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کی پیش قدمی کو روک دیا۔میچ کے مہمان خصوصی سماجی رہنما احمد چوہان، سردار کامران خان ترین اور شیخ ساجد کریم نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہوتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بی ٹی کے اسٹار
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔