جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام ایک عذاب بنا ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام ایک عذاب بنا ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز
جوہانسبرگ(آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام عوام پر ایک عذاب بن چکا ہے۔
پاکستان کمیونٹی جوہانسبرگ کی جانب سے جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کے سفیر ہیں اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور جی ڈی پی گروتھ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا کہ ہم اپنے وطنِ عزیز کو موجودہ مشکل حالات سے کس طرح نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت اور آمریت پر بحث جاری ہے، کہیں جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام ایک عذاب بنا ہوا ہے اور کہیں آمریت کے نام پر کمیونزم عوام کا خون چوس رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ بندی کی خلاف ورزی، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 32 فلسطینی شہید جنگ بندی کی خلاف ورزی، اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 32 فلسطینی شہید پیپلز پارٹی نے سندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے، ہمیں قبضے کا یہ نظام ختم کرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سیکیورٹی ایجنسیز بھارتی پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی، عطا اللہ تارڑ سانحہ گل پلازہ، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو اب اس شہر کا فیصلہ کروانا چاہیے، خالد مقبول صدیقی ، کامران ٹیسوری پاکستان سمیت مسلم ممالک کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کی مذمت نگران وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان ایک عذاب ہوا ہے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔