لاہور:

پاکستان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریکارڈز کے انبار لگا دیے۔

قومی ٹیم پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے آسٹریلیا کو ٹی20 انٹرنیشنل میں تین بار 100 رنز سے کم پر آؤٹ کیا، جبکہ تین میچوں کی سیریز میں دوسری مرتبہ کلین سویپ کا کارنامہ بھی انجام دیا۔

میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 207 رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کی۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں 111 رنز سے شکست آسٹریلیا کی ٹی20 انٹرنیشنل تاریخ کی بدترین ہار ثابت ہوئی۔

مزید پڑھیں

پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان

پاکستان کا بھارت کے خلاف کھیلنے سے انکار، آئی سی سی کا ردِعمل آگیا

بولنگ میں محمد نواز نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے۔

وہ مجموعی طور پر ٹی20 انٹرنیشنل میں فائیو وکٹ ہال کرنے والے دوسرے پاکستانی باؤلر بھی ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز عمر گل کے پاس تھا۔

شاہین شاہ آفریدی نے بھی ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل میں پہلے اوور میں 25 وکٹیں مکمل کر لیں جو ان کی خطرناک نئی گیند کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بیٹنگ میں کپتان بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹیز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ان کی نصف سنچریوں کی تعداد 39 ہو گئی، جس سے وہ اس فارمیٹ کے کامیاب ترین بیٹر بن گئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹی20 انٹرنیشنل میں کرتے ہوئے کے خلاف

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا