data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260202-08-19
سیالکوٹ(خبرایجنسیاں)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کا معاملہ مکمل فراڈ ہے، دہشت گردوں نے انسانی حقوق کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ لاپتا افراد میں شامل اکثریت کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ارکان پر مشتمل ہے، جب دہشت گرد مارے جاتے ہیں تو بعد میں یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ ان کے نام لاپتا افراد کی فہرست میں شامل تھا جب کہ ان کے اہلِ خانہ لاپتا افراد کے نام پر الاؤنس بھی حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ یہ عناصر خواتین اور کم عمر بچوں کو بھی اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ حالیہ حملوں میں 2 مقامات پر خواتین کو استعمال کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ عناصر ملک کو ایک بار پھر معاشی اور سماجی عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ وزیر دفاع نے بھارت اور افغانستان پر زور دیا کہ وہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسی تنظیموں کو بطور فرنچائز استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ان عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں کوئٹہ کے سریاب روڈ، دالبندین میں ایف سی ہیڈکوارٹر، اور نوشکی سمیت متعدد مقامات پر حملے کیے گئے، جن میں مجموعی طور پر 12 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق دہشت گرد بڑی تعداد میں لاشیں چھوڑ کر فرار ہوئے جبکہ سیکورٹی فورسز بدستور مختلف علاقوں میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔مزید برآں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے، دہشت گرد جو زبان سمجھتے ہیں انہیں اسی میں جواب دیا جائے گا، بلوچستان میں 150 سے زاید دہشت گرد مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا علاقہ زیادہ اور آبادی کم ہے، دہشت گرد اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بھی دہشت گردوں کا ہدف بناہوا ہے، خیبرپختونخوا کے حکمرانوں کو قومی بیانیے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا حکومت فوج اور وفاقی اداروں کو کھل کر سپورٹ کرے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاپتا افراد کا کہنا تھا وزیر دفاع

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار