data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت عبدالو حید قریشی مرحوم کی یاد میں خصوصی دعوتی پروگرام لطیف آباد نمبر10اسلامی اکیڈمی میں منعقد ہوا جس سے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ضلعی امیر حافظ طاہر مجید، نائب امراء عقیل احمد خان، عبدالقیوم شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان، حافظ سفیان ناصر اور جے آئی یوتھ حیدرآباد کے صدر عرفان قائمخانی نے خطاب کیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عبدالوحید قریشی ایک نظریہ، ایک جہد مسلسل اور مسراہٹ کا نام ہے، وہ انتہائی خوش اخلاق اور نیک دل انسان تھے، اسلامی نظام کے لیے انہوں نے اپنی پوری زندگی وقف کر دی، انہوں نے کہا کہ اس خطے میں آنے والا دور اسلامی نظام کا ہے، جب اللہ کسی قوم کو تباہ کرتا ہے تو اس پر پاگل حکمران مسلط کر دیتاہے، امریکی قوم کو اللہ نے ٹرمپ کی صورت میں سزا دی ہے، غزہ ایک معجزہ ہے ،معجزہ وہی ہوتا ہے جو انسان کی عقل کو عاجز کرے ،غزہ نے دنیا کے جرنیلوں کو انٹیلی جنس اداروں کو اسلحے کو بے بس کیا، انہوں نے کہا کہ جس دن میں اسماعیل ہنیہ سے ملا ان کے خاندان کے 71 لوگ شہید ہوئے، میں نے بلال کو دیکھا ان کے خاندان کے 12 لوگ شہید ہوئے، جو اس وقت ان کا چیف ہے ان کو دیکھا ان کے خاندان کئی لوگ شہید ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں رو سکتے ہیں ،اپنے رشتہ داروں پر کیوں روئیں ،انہیں شہادت کا رتبہ دیا ہے، جو اللہ کے دین کی خاطر مر جائے وہ شہید ہے یہ تو اللہ کا فیصلہ ہے، ہمیں آنے والے ماحول کے لیے تیار کرنے کی ضرورت ہے، انقلاب آئے گا، ایران سر جھکانے کے لیے تیار نہیں ہے، وہ ڈٹ کر امریکاکا مقابلہ کر رہا ہے، یہ ہی وقت ہے قران مجید سے جڑنے کا ،قرآن مجید کو اپنانے کا،انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی شکست کھا رہی ہے ،آنے والا دن بہت اہم ہے، مشرقی پاکستان میں جماعت اسلامی میدان عمل میں اتری ہوئی ہے، سید ابوالاعلیٰ مودودی نے اپنی فکر کے ذریعے دنیا میں بہت بڑے عمل کے لیے توحید کی صدا بلند کی،دنیا کے اندر قرآن کا دائی بن کر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، جب بڑے اصل راستہ چھوڑتے ہیں تو قوم بھی بھٹک جاتی ہے۔ حکمران اللہ اور اس کے رسول کی طرف دیکھنے کی بجائے مغرب کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ حکمران ہروہ کام کررہے ہیں جس سے اللہ ناراض اور مغرب و امریکا خوش ہو۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک سمیت دنیا میں ظلم وجبر کا نظام چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے نشے میں سپر طاقت نے افغانستان سے شکست کھائی، پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ،اب ایران امریکا اور اسرائیل کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا ہے خطے میں آنے والا وقت اسلامی انقلاب کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی پیغام یہی ہے قرآن اور سنت کی دعوت ذریعے اللہ کے دین کو غالب کر نا ہے۔تقریب سے اختتام پر جماعت اسلامی کے نئے بننے والے ارکان نے رکنیت کا حلف بھی اٹھایا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لیے

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی