ضلع سائٹ کا قافلہ میکرو چورنگی سے 2:30بجے روانہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے تحت آج شاہراہ فیصل پرہونے والے جینے دو کراچی میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی سائٹ غربی کا بڑاقافلہ امیر جماعت اسلامی کراچی کے معاون خصوصی محمد اسحاق خان ، امیر ضلع ڈاکٹر نورالحق اور قیم ضلع راشد خان کی قیادت میں میکرو چورنگی سائٹ سے 2بجکر 30منٹ پر روانہ ہوگا ، قیم ضلع راشد خان نے تمام ناظمین علاقہ جات و حلقہ جات کو ہدایت کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کے ساتھ بروقت اس قافلے کا حصہ بنیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔
بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔
اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :