پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ ظالم حکمرانوں سے اپنا حق چھیننے کیلئے کراچی کے شہریوں کو اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں اعلانات کا جمعہ بازار لگایا ہوا ہے، جہاں سے کوئی وزیر گزر جائے صرف اعلانات مل رہے ہیں، اتوار کو شاہراہ فیصل پر جینے دو کراچی مارچ میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ جماعت اسلامی کراچی کے مرکزی دفتر ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کیلئے اربوں روپے کے کاغذی پیکجز کے اعلانات کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب، شرجیل میمن، وزیراعلیٰ پیکجز کا اعلان کرتے نہیں تھک رہے، بتایا گیا ہے کہ کے ایم سی 46 ارب روپے کے ترقیاتی کام کریگی، 3 دن پہلے 21 ارب روپے کے ڈیولپمنٹ فنڈ کا نام لیا گیا، وفاقی حکومت کے فنڈز بھی ملا لیں تو ایسا لگتا ہے کراچی کے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ یہ سارے اعلانات صرف دھوکہ اور فراڈ ہیں، اگر کراچی میں پیسہ لگ رہا ہوتا تو شہر کی یہ صورتحال نہ ہوتی، آپ کے سارے اعلانات صرف کاغذی دعوے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2023ء میں شروع ہونے والا کریم آباد انڈر پاس بار بار ڈیڈ لائنز کے باوجود ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا، اسلام آباد میں 72 دن میں تین انڈر پاسز بن رہے ہیں لیکن کریم آباد انڈر پاس کو تیسرا سال مکمل ہونے جا رہا ہے، ریڈ لائن منصوبہ انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن چکا ہے، ابتک تین افراد اس میں جان سے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اور مرتضیٰ وہاب کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرکے مستعفی ہو جانا چاہئے، سانحہ گل پلازہ کے بعد میئر کو اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرکے مستعفیٰ ہو جانا چاہئے تھا اور آپ کی پارٹی کا ہی کوئی دوسرا آ جاتا لیکن آپ یہ کام بھی نہیں کر سکے، کیونکہ آپ میں اتنی بھی اخلاقی جرأت نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ یکم فروری کو حافط نعیم الرحمان کی قیادت میں شاہراہ فیصل پر عظیم الشان جینے دو کراچی مارچ کریں گے، ظالم حکمرانوں سے اپنا حق چھیننے کیلئے کراچی کے شہریوں کو اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا، شاہراہ فیصل پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، مرتضیٰ وہاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے سٹی کونسل میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی کے

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن