عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ غلطی سب سے ہوتی ہے یہ واقعات نہیں ہونے چاہئیں، اتنی بڑی آبادی میں یہ واقعہ ہوجانا حکمرانوں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس واقعہ کو سی ایم نے قبول کیا اور معذرت بھی کی اور جو میٹنگ ہوئی اس میں تمام افسران کو لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں ہونا چاہیے تھا، سی ایم نے یہ مانا کہ غلطی ہوئی اورجو بھی ذمہ دار ہے اس کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا کہ آپ پبلکلی اپنے تمام حقائق عوام کے سامنے رکھیں، وزیراعلیٰ پنجاب پرعزم تھیں کہ کوئی بات چھپانی نہیں ہے پوری بات عوام کے سامنے رکھنی ہے، مین ہولز چوری ہوتے ہیں رات کو نشئی اُن کو چوری کرکے لے جاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچھ دن پہلے سیف سٹی کے کیمرے سے ریکارڈ ہوا ہے کہ رکشہ ڈرائیور اپنی فیملی سمیت صبح 4 بجے کے قریب رکشہ لے کر آیا، اس نے لوہے کی چیزیں اٹھائیں اور لے گیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُس پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ایک سٹینڈر مین ہول کور بنایا جائے گا جس کو مارکیٹ میں بیچنے کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی، جو بیچے گا اور جو خریدے گا دونوں کو سزا ہوگی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق

 ( ملک رحمان)صوبہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع شانگلہ میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں پیش آیا، جس میں گزشتہ رات مکان کی چھت اچانک ڈھہ گئی اور گھر میں موجود بچے ملبے تلے دب گئے، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہو گیا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تمام لاشیں اور زخمی بچی کو نکال لیا ہے، جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، اور ان کا مکان کچا تھا۔ مرنے والوں میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان