بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 108 دہشتگرد ہلاک، 10 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
تازہ اطلاعات کے مطابق، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بلوچستان میں 12 مقامات پر حملے ناکام بنا دیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے مجموعی طور پر 108 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، تاہم پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے 10 جوان اس کارروائی میں شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا تعاقب جاری ہے اور گزشتہ دو دن میں پنجگور اور شعبان میں 41 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 58 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ رات گئے دہشتگردوں نے بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بزدلانہ حملے کیے، جن میں سیکیورٹی اہلکار اور پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے۔ دہشتگردوں نے گوادر میں ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا، جن میں ایک خاتون اور تین بچے شامل تھے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے تمام حملے ناکام بنا دیے اور دہشتگردوں کا مختلف مقامات پر تعاقب جاری ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں اور نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، پسنی اور گوادر میں دہشتگردانہ کارروائیاں ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی اور شہداء کے بلند درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء پر فخر محسوس کرتی ہے اور دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، پاکستان کی حفاظت کے عزم میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔
وزیرِ داخلہ کی مذمت اور خراجِ تحسین
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی اور حملے ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور جان دے کر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم منصوبے ناکام کیے۔ وزیرِ داخلہ نے جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر بیٹوں پر فخر کرتی ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم