ذرائع کے مطابق آپریشن میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فوروس اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ بھارتی فورسز نے یہ آپریشن روراں ماہ کی 18تاریخ کو ضلع کشتواڑ کے چھاترو بیلٹ میں شروع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کشتواڑ میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں مزید تیزی لائی ہے۔ فوجی آپریشن آج 14ویں روز میں داخل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فوروس اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ بھارتی فورسز نے یہ آپریشن روراں ماہ کی 18تاریخ کو ضلع کشتواڑ کے چھاترو بیلٹ میں شروع کیا تھا۔ آپریشن کے دوران سنگھ پورہ، چنگام اور دیگر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی گئی ہیں۔ انٹرنیت کی معطلی کا مقصد لوگوں کو فوجی آپریشن اور کشمیریوں کو درپیش تکالیف کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں اپ لوڈ کرنے سے روکنا ہے۔ بھارتی فورسز نے ڈوڈہ، ادھمپور، پونچھ اور کٹھوعہ اضلاع کے کئی علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی فورسز نے

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع