منوڑہ کے قریب ڈوبنے والے چوتھے ماہیگیر کی لاش چرنا آئرلینڈ کے قریب سے نکال لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
منوڑہ سمندر میں چار ماہی گیروں کے ڈوبنے کے واقعے میں چوتھی ماہیگیر کی لاش حادثے کے آٹھویں روز نکال لی گئیں۔
ایدھی بحری رضاکاروں کی جانب سے جاری سرچ آپریشن کے دوران چوتھے ماہی گیر کی لاش ملی۔ ایدھی بحری ٹیم کے مطابق چوتھے ماہی گیر کی لاش چرنا آئی لینڈ کے قریب سمندر سے ملی، جس کے بعد سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق ڈوبنے والے ماہی گیروں میں 30 سالہ ہارون ولد سلیم ، محمد حسین ولد رحمان 35 سالہ علاؤالدین ولد امیر اسلام اور 29 سالہ حمید حسین ولد امیر حسین نامی ماہیگیر شامل ہیں۔
مزید پڑھیںمنوڑہ کشتی حادثہ، ایک اور ماہی گیر کی لاش برآمد، چوتھے کی تلاش جاری
واضح رہے کہ ماہی گیروں کی کشتی کو حادثہ 23 جنوری کو منوڑہ کے قریب سمندر میں پیش آیا تھا، جس کے بعد ایدھی بحری رضاکاروں نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا۔
ایدھی حکام کے مطابق چوتھے ماہی گیری کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔