وادی تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس )سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخو کے علاقے تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا حالانکہ کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا ہے تاہم انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔سیکیورٹی حکام نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ کے دوران سوالات کے جواب دیے اور بتایا گیا کہ تیراہ میں کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا ہے، صرف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز)ہو رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تین سال سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف صرف آئی بی او کیے جا رہے ہیں جو کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے موثر طریقہ ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، تیراہ میں کہیں بھی فوج کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوء داخلی یا بیرونی راستوں پر چیک پوسٹ لگائی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ موجودہ موسم بھی بڑے آپریشن کے لیے کسی طرح مناسب نہیں ہے، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے، فوج اور عوام کے رشتے میں کوئی بیانیہ دراڑ نہیں ڈال سکتا۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ قبائلی عوام اور معززین کی مشاورت سے ہی تمام فیصلے کیے جاتے ہیں جو ان کے ہی فیصلے ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مشاورت میں ہمیشہ مقامی حالات و روایات کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اصل میں عوام کی سہولتوں اور ترقی کے دشمن ہیں، احساس محرومی کا نعرہ لگا کر دہشت گردی کرنے والوں کو بلوچستان کے عوام پہچان چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا، نااہلی ریفرنس خارج خیبر پختونخوا، پنجاب میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو سسٹم نہیں پورا پاکستان ہل جائے گا،بیرسٹر گوہر ایران پر حملہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائیگا، سفیر رضا امیری مقدم عمران خان کو خفیہ طور پر پمز اسپتال لایا گیا اور ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی، سلمان اکرم راجا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار