پنجاب حکومت نے سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر خزانے کے منہ کھول دیے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260131-08-25
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر خزانے کے منہ کھول دیے، پنجاب اسمبلی میں پیش ہوئی پوسٹ بجٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر بجٹ 25-26ء کی دوسری سہ ماہی تک مجموعی طور پر 26 ارب سے زاید خرچ کیا گیا۔ پہلی سہ ماہی میں38 ارب روپے سے زاید جاری ہوئے جبکہ 13 ارب سے زاید خرچ ہوئے، دوسری سہ ماہی میں 20 ارب روپے سے زاید جاری ہوئے جبکہ 13 ارب سے زائد خرچ ہوئے۔ بجٹ 25-26ء میں سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش کے لیے 161 ارب روپے سے زاید رکھے گئے، دوسری سہ ماہی تک مجموعی طور پر محکمہ آب پاشی نے 7 ارب سے زاید خرچ کیے۔ دوسری سہ ماہی تک سڑکوں کی تزئین و آرائش پر 37 ارب روپے سے زاید خرچ کیے گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری عمارتوں کی تزئین و ا رائش کی تزئین و ا رائش پر ارب روپے سے زاید دوسری سہ ماہی سے زاید خرچ
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔