اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ آج باڑہ سیاسی اتحاد کا جرگہ تھا، جرگے نے صوبائی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات لگائے، نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے رکھے گئے 4 ارب روپے کہاں گئے؟ کے پی حکومت نے تیراہ کے لوگوں کو پوچھا بھی نہیں، سیاست کیلئے کے پی حکومت تیراہ کے لوگوں کواستعمال ضرور کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ  صوبائی حکومت نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، خیبرپختونخوا حکومت کو معذرت کرنا ہوگی، جرگے کے مطالبات پر کے پی حکومت کو معافی مانگنی چاہیے، جرگے نے درست سوالات اُٹھائے ہیں، سردیوں میں ہجرت ہوتی ہے تو سہولت دی جاتی ہے، فوج لوگوں کو بچانے نہ آئے تو ان کا کوئی پرسان حال نہ ہو۔

پاکستان کے دل بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم منصوبوں کو جس جرات مندی سے ناکام بنایا وہ واقعی لائق تحسین اور قابل ستائش ہے،شاہدآفریدی

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں چھوڑدی ہیں، وفاقی حکومت نے نقل مکانی کرنے والے افراد کو ہر ممکن مدد کا کہا، اب لوگ وفاقی حکومت اور فوج کی طرف دیکھ رہےہیں، ہم لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سردیوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کم ہوتے ہیں۔ 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: صوبائی حکومت لوگوں کو حکومت نے

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر