پی ٹی آئی کے 13 سال میں کرپشن بڑھ گئی ہے، سکندر شیرپاؤ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر شیرپاؤ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 13 سال میں کرپشن بڑھی ہے۔
چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بے روزگاری تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے، صوبے میں بےامنی بدترین شکل اختیار کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا، خیبر پختونخوا میں لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں، صوبے کی یونیورسٹیاں دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں۔
قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین نے مزید کہا کہ ضلع میں ریسکیو 1122 کی خالی عمارت کا افتتاح کیا گیا، جس میں نہ گاڑیاں ہیں اور نہ ہی اہلکار ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔