شاہد آفریدی کا پاک-بھارت ٹی20 میچ نہ ہونے پر اظہار افسوس، آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یقین رکھتا ہوں کہ کرکٹ وہ دروازے کھول سکتی ہے جو سیاست بند کر دیتی ہے۔
I’ve always believed cricket can open doors when politics closes them.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 2, 2026
شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نہیں ہو گا تاہم وہ اپنی حکومت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا کہ وہ صرف بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے یہ ثابت کرے کہ یہ ہر رکن ملک کے ساتھ غیر جانبدار، آزاد اور منصفانہ ہے۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، تاہم پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اپنا طے شدہ میچ نہیں کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا سے کھیلنے سے انکار، ’انڈیا سوائے ماتم کے کچھ نہیں کرسکتا‘
یاد رہے کہ واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے بھارت میں کھیلنے سے انکار پر بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سے باہر کر کے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کیا تھا۔ اس فیصلے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے آئی سی سی کے اقدام کو ناانصافی اور دہرا معیار قرار دیا تھا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوئی ایک ملک تمام فیصلے مسلط نہیں کر سکتا اور بنگلہ دیش پر بھی وہی اصول لاگو ہونے چاہییں جو دیگر ممالک پر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی ملک کو سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کسی دوسرے ملک میں کھیلنے سے انکار کا حق حاصل ہے تو یہی حق بنگلہ دیش کو بھی دیا جانا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان بمقابلہ بھارت ٹی ٹوئنٹی شاہد آفریدی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان بمقابلہ بھارت ٹی ٹوئنٹی شاہد ا فریدی ورلڈ کپ
پڑھیں:
دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
سٹی 42:سہیل آفریدی نے احتجاج کی کال دیتےہوئے کہا اگر اس مرتبہ بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر سے پارلیمنٹرین 10جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر اعلی کے پی فیکٹری ناکہ سے واپس روانہ ہو گئے ۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی کی فیکٹری ناکہ سے روانگی سے قبل میڈیا ٹاک میں کہا اگر اس مرتبہ بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر سے پارلیمنٹرین 10جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیں گے۔2026-27کا بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں،مطالبہ کے کہ کے پی حکومت بانی کی ہے۔کے پی عوام نے بانی کو ووٹ دیا وہ انکو چاہتی ہے ۔کے پی عوام چاہے گی کہ بجٹ بانی کی خواہشات کے مطابق بنے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
بجٹ کے حوالے سے میری اور وزیر خزانہ سے ملاقات ہو تاکہ ان سے بجٹ کی اپروول لے سکیں۔ہم کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں،امید ہے اس دفعہ ہمیں ملاقات کی اجازت دی جائے گی،آج بھی بانی کی فیملی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔بانی نے کوئی جرم نہیں کیا،انکو اغوا کرکے ناحق قید رکھا گیا ہے۔
پنجاب کی جعلی حکومت،جیل انتظامیہ کی وجہ سے بانی کی آنکھ میں مسئلہ ہوا،عوام میں تشویش ہے کہ بانی کی ملاقات بند ہے،وہ اندر کیا کر رہے ہیں کہ تمام چیزیں روکی ہوئی ہیں۔یہ کیوں ملاقات نہیں کروا رہے،کے پی سے امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے،میں نے ملاقات کا مطالبہ کرکےکوئی غلط ڈیمانڈ نہیں کی۔کے پی میں عوام نے بانی کو مینڈیٹ دیا یہ انکا حق ہے کہ بجٹ بانی کی مرضی کے مطابق ہو ۔ کے پی کا وزیر اعلی بانی تبدیل کر سکتے ہیں باقی کسی میں جرات نہیں،وہ ہلا بھی سکے ۔محسن نقوی سے ملاقات بیرسٹر گوہر کے کہنے پر ہوئی ۔افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے،وہاں پر کیا انٹرسٹ ہو سکتا ہے اگر ہم ان سے لڑائی کریں ۔کسی کی خوشنودی کے لئے ان سے تعلقات خراب ہو رہے ہیں،
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
بجٹ میں بانی کی ہدایات کو شامل کیا گیا ہے،سوشل ویلفیئرتعلیم،صحت کو شامل کیا گیا ۔بانی نے کہا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیئے
2026میں پاکستان انکے مشورے پر عمل کرتا ہے تو دنیا میں اسکی واہ واہ ہوتی ہے ۔ہر بندہ بولتا ہے کہ کرپشن ہو رہی ہے میں نے وزیراعلی کے دروازے کھلے رکھے ہیں کرپشن کے ثبوت لائیں۔