آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر بھارتی میڈیا نے پاکستان پر پابندیوں کا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد آج آئی سی سی کی ورچوئل بورڈ میٹنگ ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ فیصلے سے آگاہ نہیں کیا، آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کو ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دیے جانے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کی وجہ سے پابندیوں اور نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پاکستانی ٹیم کو اگلے ٹورنامنٹ کے لیے ممکنہ طور پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالی طور پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور آئی سی سی کے ٹاپ ممبر پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کرسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں موجودہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے براڈ کاسٹر کے نقصان کے ازالے کا بھی کہا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے کی اجازت دی تاہم حکومت پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 6 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا ٹی ٹوئنٹی نہ کھیلنے بھارت کے سکتا ہے

پڑھیں:

میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟

نیویارک شہر کے کم عمر باسکٹ بال شائقین کے لیے ’بیڈ ٹائم‘ سے متعلق ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے ایک خصوصی انتظامی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ این بی اے فائنلز کے دوران بچوں کے سونے کے معمول کے اوقات عارضی طور پر منسوخ تصور کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی پسندیدہ ٹیم نیویارک نکس کے تمام میچز بلا رکاوٹ دیکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: نماز عیدالاضحیٰ: نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی منفرد انداز میں شرکت

یکم جون کو جاری کیے گئے اس علامتی حکم نامے میں کہا گیا کہ سونے کے اوقات ’نیویارک کے سب سے پیارے بچوں‘ کو نکس کی حوصلہ افزائی کرنے اور میچ کا ایک ایک لمحہ دیکھنے سے نہیں روک سکتے۔

اس موقع پر میئر ممدانی کے ساتھ نکس کے رنگوں میں ملبوس بچوں کا ایک گروپ بھی موجود تھا، جنہوں نے اپنے ہاتھوں کے نشانات لگا کر علامتی طور پر اس حکم نامے پر دستخط کیے۔

Today, I signed an Executive Order temporarily repealing bedtimes in the City of New York so that kids of all ages can watch our team in the NBA Finals.

As Mayor, you’re forced to make many difficult decisions. This was not one of them.

Go Knicks. pic.twitter.com/DqjNtVh17h

— Mayor Zohran Kwame Mamdani (@NYCMayor) June 1, 2026

میئر ممدانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ میئر کی حیثیت سے آپ کو کئی مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، لیکن یہ ان میں سے ایک نہیں تھا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر ’گو نکس‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

این بی اے فائنلز میں نیویارک نکس اور سان انتونیو اسپرس کے درمیان تمام میچز رات ساڑھے 8 بجے (مشرقی امریکی وقت) شروع ہوں گے۔

سیریز کے پہلے، تیسرے اور چوتھے میچ تعلیمی دنوں سے قبل رات کو کھیلے جائیں گے، جبکہ اگر ضرورت پڑی تو چھٹا میچ بھی اسکول کی رات میں ہوگا۔

ایسے میں بچوں کے لیے دیر تک جاگ کر میچ دیکھنا ایک اہم مسئلہ بن سکتا تھا۔

مزید پڑھیں: ظہران ممدانی کی نیو یارک میں اسٹیٹ ٹیکس میں بڑی کمی کی تجویز

نیویارک نکس کی این بی اے فائنلز میں رسائی شہر بھر میں غیرمعمولی جوش و خروش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

یہ 1999 کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ نکس فائنلز میں پہنچی ہے، آخری بار فائنلز میں انہیں ٹم ڈنکن اور ڈیوڈ رابنسن کی قیادت میں سان انتونیو اسپرس نے شکست دی تھی۔

نکس کی 27 سالہ طویل انتظار کے بعد فائنلز میں واپسی نے باسکٹ بال کے دیوانے نیویارک شہر کو یکجا کر دیا ہے۔

اسپورٹس تجزیہ کاروں کے مطابق نیویارک میں نکس کا فائنلز میں پہنچنا سپر باؤل سے بھی بڑا واقعہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

باسکٹ بال سان انتونیو اسپرس ظہران ممدانی میئر نیویارک نیویارک نکس

متعلقہ مضامین

  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟