لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں میچ میں 111 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کر دیا۔پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسری بار ٹی ٹونٹی سیریز میںکلین سویپ کیاہے ۔ آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی سیریز میں یہ سب سے بڑی شکست ہے ۔ پاکستان نے آخری بارآسٹریلیا کیخلاف 2018ء  میں 0-3 سے ٹی ٹونٹی سیریز جیتی تھی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 208 کے تعاقب میں 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کینگروز کی جانب سے مارکس سٹوئنس 23 اور کیمرون گرین 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جوش فلیپی 14، مچل اوون 8،میتھیو کْونمین 5، میتھیو شارٹ 2، کپتان مچل مارش 1، میٹ رینشا 1 جبکہ کْوپر کونولی صفر کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے۔بین ڈوارشوئس 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔محمد نواز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ ٹاس جیت کر پاکستان نے 5 وکٹوں پر 206 رنز بنائے۔صائم ایوب 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان 46، خواجہ نافع 21، فخر زمان 10، کپتان سلمان آغا 5 اور محمد نواز 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم 50 اور فہیم اشرف 10 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بین ڈوارشوئس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میتھیو کْونمین، میتھیو شارٹ، کْوپر کونولی اور کیمرون گرین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔محمد نواز کو میچ اور سلمان علی آغا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کلین سویپ پر قوم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی پذیرائی کی، انہوں  نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز اپنے نام کیے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں یعنی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں غیر معمولی مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور جذبے کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ،کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ جیت کا یہ شاندار سلسلہ آئندہ بھی  برقرار رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹی ٹونٹی سیریز ا سٹریلیا کی پاکستان نے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا