پی یوایم ایف کےاعزازمیں سیالکوٹ لوسٹی ریسٹورینٹ کی صائمہ نوید کا ظہرانہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب الریاض میں فعال صحافتی تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے وفد کے اعزاز میں سیالکوٹ کے ( لو سٹی ) ریسٹورنٹ کی اونر میڈم صائمہ نوید کی جانب سے شاندار ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی عہدیداران سمیت مقامی صحافیوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کی معروف سماجی ادبی علمی اور مذہبی شخصیت انجینئر ارشد محمود تبسّم نے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم میڈیا اور معاشرے کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہا ہے یہ فورم صحافتی پیشہ وارانہ مہارت ، شفافیت اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو فروغ دے کر معلومات کی درست ترسیل اور عوامی شعور بیداری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس پر فورم کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں میزبان تقریب میڈم صائمہ نوید کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کا حقیقی ترجمان ہے جو سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی آواز بن کر ان کے مسائل کو ایوان بالا تک پہنچا کر اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے جو قابل ستائش ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی اور سماجی شخصیت زاہد شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے مثالی اور بے لوث خدمات تاریخ کا روشن باب ہے اس گروپ کے تمام صحافی اپنی قلم کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کا وقار بلند رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ہمیں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم پر فخر ہے جو دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچاتے ہیں تقریب سے ؛ عابد شمعون چاند ، محمد ذیشان منور ، میڈم روبی طارق ، میڈم رخسانہ آصف ، حافظ معین الدین اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم پاک سعودی دوستی کو مضبوط بنانے میں عملی کردار ادا کر رہا ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا تقریب کے آخر میں خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے وفد نے میڈم صائمہ نوید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کردار ادا کر رہا ہے خطاب کرتے ہوئے صائمہ نوید میں پاک
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.