Jasarat News:
2026-06-02@22:04:22 GMT

سپر فلو

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جنھیں لگتا ہے کہ رواں سردیوں میں انھیں یا ان کے قریبی افراد کو فلو یعنی نزلہ زکام نے کچھ زیادہ ہی پریشان کر دیا ہے اور یہ فلو پہلے سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہے تو آپ اکیلے نہیں۔دنیا بھر کے ممالک میں ایک خطرناک فلو سیزن آ رہا ہے، جس کی ایک وجہ وائرس کا ایک نیا تبدیل شدہ ورژن ہے۔
یہ ویرینٹ جسے جاپان اور برطانیہ میں فلو کے کیسز میں اضافے سے جوڑا گیا، اب تمام براعظموں میں ظاہر ہو چکا ہے۔
لوگوں نے حالیہ برسوں میں اس ویرینٹ کا زیادہ تجربہ نہیں کیا جس کا مطلب ہے کہ اس کے خلاف مدافعت کم ہو گئی ہے۔فلو وائرس مسلسل تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور سائنسدان ان کی ارتقا کو ٹریک کرتے ہیں تاکہ ویکسینز کو ان کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔
اگرآپ سردی میں ٹھنڈ لگنے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کچھ ایسا مشکل کام نہیں۔ بس اس کے لیے آپ کو کچھ آسان سی تدابیر اختیار کر کے اپنا مدافعتی نظام کو بہتر کرنا ہو گا۔
روز مرہ غذا میں لہسن اور پیاز شامل کریں
اپنی وٹامن ڈی کی ضروریات کو پورا کریں۔
زیادہ جئی اور جو کھائیں۔
صحت مند چکنائی شامل کریں۔
اپنی آنتوں کو صحت مند رکھیں
اپنے ہاتھ پابندی سے دھوئیں
متحرک رہیں
گرم اور ٹھنڈا شاور لیں۔
بھرپور اور آرام دہ نیند حاصل کریں۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

وزیراعلیٰ پنجاب(chief minister punjab) کی ہدایات پر تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں؛ ترجمان پی ڈی ایم اے

پنجاب کے میدانی اور بالائی علاقوں میں چند روز سے جاری شدید گرمی کے بعد اب بیشتر اضلاع میں طوفانی ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی اہم پیشگوئی جاری کی ہے

بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ و گردونواح، لاہور، اوکاڑہ، بھکر اور لیہ میں بارشوں کا امکان ہےْ

جس کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے خراب موسم کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے کہ شہری آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کے اندر رہیں اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات یا درختوں تلے ہرگز کھڑے نہ ہوں۔

کسان اپنی فصلوں کی کٹائی اور سنبھال سمیت تمام تر پیشگی اقدامات موجودہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات کے سفر پر روانہ ہونے والے سیاح موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں:شہری پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں

 کسی بھی بھی ناگہانی یا ایمرجنسی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری