کراچی میں معروف فیشن ڈیزائنر عمر عالم کی شادی کی تقریب سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بن رہی ہے، جہاں شوبز انڈسٹری کی کئی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار یاسر حسین کی ایک خوشگوار ملاقات کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں، جن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر مردانگی کے تصور پر کھل کر بول پڑیں

تقریب میں ہانیہ عامر اور یاسر حسین طویل عرصے بعد ایک دوسرے سے ملے۔ دونوں کو بات چیت کرتے، پرانی یادیں تازہ کرتے اور خوشی کا اظہار کرتے دیکھا گیا، ہانیہ عامر سرخ روایتی لباس میں نظر آئیں جبکہ یاسر حسین نے شیروانی پہن رکھی تھی۔ ان کی دوستانہ گفتگو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

وائرل ویڈیوز کے بعد سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اس ملاقات کو ناپسند کیا۔ کئی صارفین نے ہانیہ عامر کی شادی شدہ مرد کے ساتھ اس طرح کی بے تکلفی پر تنقید کی اور فاصلے برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، کچھ صارفین نے اداکارہ اقرا عزیز کی تقریب میں عدم موجودگی پر بھی سوال اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے پہلے ہی طلاق؟ ہانیہ عامر کا نجومی کی پیشگوئی پر دلچسپ تبصرہ

سوشل میڈیا پر یہ رائے بھی سامنے آئی کہ ہانیہ عامر ہر تقریب میں حد سے زیادہ خوش مزاج اور بے تکلف نظر آتی ہیں۔ چند صارفین نے یہ تاثر دیا کہ یاسر حسین تقریب کے ماحول میں حد سے زیادہ پرجوش دکھائی دے رہے تھے۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ ممکن ہے گفتگو کی یہ نوعیت اس لیے ہو کہ عاصم اظہر اور یاسر حسین کے درمیان قریبی دوستی ہے۔

اگرچہ کئی صارفین نے اس ملاقات پر تنقید کی، تاہم کچھ مداحوں نے اسے محض ایک دوستانہ اور خوشگوار لمحہ قرار دیا۔ مجموعی طور پر یہ ویڈیوز ایک بار پھر شوبز شخصیات کی نجی تقریبات میں رویوں اور عوامی ردعمل پر بحث کا سبب بن گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اقرا عزیز پاکستانی شوبز سوشل میڈیا بحث سیلیبریٹی شادی شوبز نیوز عاصم اظہر کراچی شادی ہانیہ عامر ویڈیو وائرل یاسر حسین.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی شوبز سوشل میڈیا بحث سیلیبریٹی شادی شوبز نیوز کراچی شادی ہانیہ عامر ویڈیو وائرل یاسر حسین سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر یاسر حسین صارفین نے

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا