وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے بھارت بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے، دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب مل رہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت مئی کی جنگ میں اپنی شکست کے اثرات کم کرنے کے لیے یہ سب کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ نکال لی جائےگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایک دہشتگرد کلبھوشن یادیو پاکستان کی حراست میں ہے، جسے بلوچستان سے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کامیابی حاصل کر رہا ہے اور حالیہ کارروائی میں بلوچستان میں 150 سے زیادہ دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جو ان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہاکہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔

وزیر دفاع کے مطابق بلوچستان کا رقبہ بڑا جبکہ آبادی کم ہے، اسی وجہ سے وہاں دہشتگردوں کی موومنٹ موجود ہے اور دہشتگردوں نے پہاڑی علاقوں میں پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت اچھا کام کر رہی ہے اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ وہاں ترقیاتی کام ہوں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں عوام کو ریاست کے خلاف ورغلانے کی کوشش کی جاتی ہے، بلوچستان میں مسائل ضرور ہیں لیکن بھرپور صلاحیت سے نمٹا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرنے والے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ خیبرپختونخوا بھی دہشتگردی کا ہدف بنا ہوا ہے اور خیبرپختونخوا حکومت کو چاہیے کہ وہ وفاق، ایجنسیز، فوج اور دیگر اداروں کو کھل کر سپورٹ کرے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

انہوں نے کہاکہ بحیثیت پاکستانی قومی اداروں کو سپورٹ کرنا خیبرپختونخوا حکومت کا فرض ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بلوچستان کے دہشتگردوں کو زبانی پیغام دینے کا وقت نہیں ہے، دہشتگرد جو زبان سمجھتے ہیں انہیں اسی زبان میں جواب دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلوچ علیحدگی پسند بلوچستان دہشتگردی پاک بھارت جنگ پراکسی وار وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچ علیحدگی پسند بلوچستان دہشتگردی پاک بھارت جنگ پراکسی وار وی نیوز انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں انہوں نے کہا خواجہ آصف نے ہے اور رہا ہے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار