مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے، دہشتگردوں نے انسانی حقوق کا لبادہ بھی اوڑھ رکھا ہے: وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ ایک مکمل فراڈ ہے اور حکومت پورے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد میں شامل اکثریت کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ارکان پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب دہشت گرد مارے جاتے ہیں تو بعد میں یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ ان کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے، جبکہ ان کے اہلِ خانہ لاپتہ افراد کے نام پر الاؤنس بھی حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ عناصر خواتین اور کم عمر بچوں کو بھی اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حالیہ حملوں میں دو مقامات پر خواتین کو استعمال کیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ عناصر ملک کو ایک بار پھر معاشی اور سماجی عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے انکشافات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کا کردار موجود ہے، جبکہ بی ایل اے ایک غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی دہشت گرد تنظیم ہے جس کے نیٹ ورک دیگر ممالک میں بھی پھیلے ہوئے ہیں۔
وزیر دفاع نے بھارت اور افغانستان پر زور دیا کہ وہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسی تنظیموں کو بطور فرنچائز استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ان عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں کوئٹہ کے سریاب روڈ، دالبندین میں ایف سی ہیڈکوارٹر، اور نوشکی سمیت متعدد مقامات پر حملے کیے گئے، جن میں مجموعی طور پر 12 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق دہشت گرد بڑی تعداد میں لاشیں چھوڑ کر فرار ہوئے، جبکہ سکیورٹی فورسز بدستور مختلف علاقوں میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاپتہ افراد انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔