جینے دو کراچی مارچ عوام کے دلوں کی آوازہے‘کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے جماعت اسلامی کے تحت آج شارع فیصل پر ہونے والے جینے دو کراچی مارچ کوعوام کے دلوں کی آواز قراردیتے ہوئے عوام سے مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ گل پلازہ سانحے میں قیمتی انسانی جانوں واملاک کا نقصان حکومتی ناکامی ہے۔اس واقعے نے پارٹی چیئرمین کی جانب سے اسلام آباد بریفنگ میں سندھ حکومت کی 17 سالہ کارکردگی پرپانی پھیردیا ہے۔ملک کا سب سے بڑا شہر اوردارالحکومت کراچی امن وامان،بہترٹرانسپورٹ،بجلی، گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سمیت دیگرحکومتی اداروں کی خراب کارکردگی کی وجہ سے بے شمار مسائل کا شکار ہے۔کراچی کی اس بربادی میں گزشتہ 18سال سے برسراقتدار پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم برابر کی شریک ہیں یہی دونوں پارٹیاں ہردورمیں اقتدارکے مزے لوٹتی رہیں مگرکراچی کی بہتری اورعوام کے مسائل کے حل کے لیے کچھ نہیں کیا صرف ذاتی مفادات کی تکمیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسے تو پوارسندھ بدامنی کی لپیٹ میں اورشہرموئن جو دڑو کا منظر پیش کر رہے ہیں مگر حکومتی نااہلی اورکرپشن کی وجہ سے ملک کا سب سے بڑا اورزیادہ ٹیکس دینے والا شہر کچرا کنڈی اورشہری غیرمحفوظ ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مارچ میں بھرپور شرکت کرکے کراچی کی روشنیوں کی بحالی اوراپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔