علامہ ساجد علی نقوی سے تحریک انصاف گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
ملاقات میں علاقائی مسائل سمیت آئندہ انتخابات اور خطے کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ علامہ ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی مسائل سمیت آئندہ انتخابات اور خطے کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ علامہ ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد میں تقی اخونزادہ سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف و امیدوار حلقہ نمبر 1 اسکرد ، کاچو اشرف حسین سابق نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ سکردو اور عارف ھولی سابق یوتھ لیڈر گلگت بلتستان شریک تھے۔ وفد نے اتحاد امت کے حوالے سے علامہ ساجد علی نقوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مسلسل رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ ساجد علی نقوی تحریک انصاف
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔