وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہیں فتنہ الہندوستان کے حالیہ دہشت گرد حملوں اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کور ہیڈ کواٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حملوں اور سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کورکمانڈر بلوچستان  بھی شریک تھے۔ وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت  اور موثر کارروائی  کو سراہا۔

مزید پڑھیں

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد حملے ناکام، فورسز کی کارروائیوں میں 67 دہشتگرد ہلاک

وزیر داخلہ  نے دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: الہندوستان کے وزیر داخلہ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار