2025-07-27@01:43:52 GMT
تلاش کی گنتی: 106

«اول سرکاری»:

(نئی خبر)
    سجاول (نمائندہ جسارت) سندھ کے شہریوں کی جانب سے شہر میں پانی کی قلت کے خلاف جامع مسجد چوک پر احتجاج کیا گیا۔ شہری رہنما اشرف میمن، کونسلر محمد حسن قاسمی، نصیب اللہ حیدری، شہری اتحاد کے صدر ایاز میمن نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی قلت کا سلسلہ جاری ہے، واٹر سپلائی کے تالابوں میں پانی کی شدید قلت، پانی نہ ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی کی سپلائی بحال کر کے پانی پہنچایا جائے، بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا، جبکہ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی نے آگاہ کیا کہ پانی 15 جنوری...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ڈسیبلٹی فورم کے چیئرمین لال محمد بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کا قبلہ درست کریں، سندھ جیسا مردم خیز صوبہ بدحالی کا شکار ہے، بلاول بھٹو زرداری سے فوری ایکشن کی اپیل ۔ وہ مختلف این جی اوز سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر عبدالمتین خان، سعید خان، اکبر خان، عمران اختر، مارو بھیل، زرینہ چانڈیو، زرینہ بلوچ، رضوانہ بھٹو، ڈاکٹر اصغر ، ڈاکٹر پروین بھی موجود تھیں۔ لال محمد بلوچ نے کہا کہ سندھ کے نوجوان خصوصاً معذور افراد اپنے حقوق کے حوالے سے شدید عدم تحفظ اور احساس محرومی کا شکار ہیں، کیونکہ اور شعبہ زندگی کی طرح اسپورٹس...
    آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے 2028 اولمپکس میں شرکت کو ہدف بنا لیا، وہ ٹی 20 فارمیٹ کی بدولت کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں شریک ہونے کی امید رکھتے ہیں۔ اسٹیو اسمتھ نے حال ہی میں بگ بیش میں سنچری بنا کر واپسی کی ہے، وہ گزشتہ برس آسٹریلیا کی جانب سے ٹی 20 میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔ انہوں نے گزشتہ دن پرتھ اسکورچرز کے خلاف سڈنی سکسرز کی جانب سے 64 بالز پر 121 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آسٹریلوی بیٹر 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں شرکت کی آرزو رکھتے ہیں، جہاں ایک صدی بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی ہوگی۔
    اسلام آباد ،راول ڈیم میں خشک سالی کا منظر
    سجاول (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ زرعی، سماجی و ثقافتی اور تعلیمی پروجیکٹ پر مبنی سرگرمیوں میں جدید اور اختراعی اقدامات کو فروغ دینے اور ان کی نمائش کے لیے میلے کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی، سماجی و ثقافتی اور تعلیمی و سائنسی میلے کے انعقاد سے متعلق دربار ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں بالخصوص محکمہ زراعت اور جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیسٹیول میں نمائش کے لیے زراعت اور درخت لگانے سے متعلق اپنے پروجیکٹ کے متعلق پلان جلد پیش کریں۔ انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے...