2025-09-18@03:27:01 GMT
تلاش کی گنتی: 3500
«بجٹ میں کراچی کے»:
(نئی خبر)
کراچی: مون سون سسٹم کے اثرات کے تحت شہر قائد کے چند علاقوں میں آج بھی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون، سائٹ ایریا اور اورنگی ٹاؤں کے علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش حالیہ سسٹم کے اثرات اور سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہوئی، مضافاتی علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔
کراچی: حالیہ بارشوں کے بعد ملیر ندی میں طغیانی کے باعث بہہ جانے والی کورنگی کازوے کی سڑک پر پانی تو اتر گیا ہے مگر متعدد مقامات پر شدید ٹوٹ پھوٹ کے باعث یہ اہم شاہراہ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کازوے کی سڑک بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مرمت کا کام مکمل ہونے تک اسے کھولنا ممکن نہیں۔ اس بندش کے باعث کورنگی سے شہر کی جانب جانے والا ٹریفک متبادل راستے یعنی جام صادق پل کی طرف موڑا جا رہا ہے، جہاں ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کی موجودہ حالت ٹریفک کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، اس لیے مرمتی...
تین ہٹی کے قریب لیاری ندی میں ایک شخص کے گرکرہلاک ہوگیا۔لیاری ندی میں گرنے والی شخص کی تلاش میں کیے جانے والے ریسکیو آپریشن کےدوران ایک اورشخص کی کئی روز پرانی لاش بھی لیاری ندی سے نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپرمارکیٹ تھانے کے علاقے تین ہٹی کے قریب لیاری ندی میں ایک شخص کے گرنے کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے فوری ریسکیو 1122 کے عملے کوطلب کرلیا۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے لیاری ندی میں گرنے والے شخص کی تلاش میں ریسکیوآپریشن شروع کردیا اورآپریشن کے دوران ریسکیو 1122 کے عملے نے پاک کالونی یکسرلائن کے قریب سے گرنے والے شخص کوتشویشناک حالت میں نکال لیا۔ تاہم، وہ دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او سپر...

کراچی: پانی کےبہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کازوے تیسرے روزبھی بند، اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام
کراچی کی ملیر ندی میں طُغیانی اور پانی کے بہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کاز وے تیسرے روز بھی ٹریفک کے لئے بند ہے جب کہ بروکس چورنگی، جام صادق پُل، قیوم آباد چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیوم آباد چورنگی، جام صادق پل، ایکپسریس وے، بروکس چورنگی، ڈیفنس سگنل پر بدترین ٹریفک جام ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا جب کہ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کا اپنی منزل پرپہنچنا محال ہو گیا۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ کورنگی کراسنگ ندی او ای بی ایم کازوے ندی ٹریفک کے لیے بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ قیوم آباد چورنگی اورجام صادق پل پر پڑنے سے صورتحال خراب...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ شہر ہمارا ہے، مسائل کے حل کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کی اتھارٹی کس کے پاس ہے یہ سوال وزیر اعظم یا وفاقی وزیروں سے کیا جانا چاہیے، میں تو صرف اتنا کہتا ہوں کہ شہر تو ہمارا ہے اور کراچی کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی نہ کسی سطح پر کمانڈ ہونا لازمی ہے تاکہ مؤثر کام ہوسکے۔ وہ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سب کو مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم...
کراچی میں حالیہ مون سون سسٹم اچھی بارش برسانے کے بعد بلوچستان کی جانب منتقل ہوگیا تاہم سسٹم کے اثرات اب بھی شہر میں باقی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی امیر حیدر لغاری کے مطابق آج شہر کا مطلع کہیں مکمل اور کہیں جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مضافاتی علاقوں سمیت شہر میں ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے چیف کا کہنا ہے کہ جمعہ سے مطلع جزوی اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان منتقل ہونے والے سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی مل رہی ہے جس کے تسلسل کے سبب نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے جمعہ کو بھی کبھی کبھار پھوار اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے...
کراچی: شہر قائد میں مختلف علاقوں میں ایک بار پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا۔ آج صبح شروع ہونے والی بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے جبکہ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔ گارڈن، تین ہٹی، نشترروڈ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش جاری ہے۔ بارش کے باعث کورنگی ندی اور کازوے کو تاحال ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ان مقامات پر پانی کی سطح بلند ہونے اور سڑکوں کے نقصان کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارش سے کازوے روڈ متعدد مقامات سے دھنس گیا ہے، جبکہ کچھ حصے پانی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے منظور کالونی عید گاہ چوک کے قریب ایک فرنیچر کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کا عمل شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیپا واٹر ہائیڈرنٹس سے مسلسل پانی کی فراہمی جاری رہی جس سے ریسکیو آپریشن میں سہولت ملی۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی میں ہونے والی بارشوں کے سبب بدھ کو حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ کر دیے گئے۔ تمام 6 ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی اپنا وقت گزارا۔ پی سی بی نے گروپ بی کے تیسرے راؤنڈ کے میچزایک دن کے لیے موخر کر دیے تھے۔تاہم، جمعرات سے شروع ہونے والے میچز کے بارش سےمتاثر ہونے کا امکان ہے۔ قبل ازیں جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کی وجہ سے گروپ اے کے میچز کو پہلے ہی ایک دن کے لیے موخر کیا گیا تھا۔ 11 سے 14 ستمبرحیدرآباد کا کوئٹہ سے عباسی اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان، لاہور بلوز کا آزاد جموں و کشمیر سے ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور اور کراچی وائٹس کا فیصل آباد سے ملتان اسٹیڈیم...
کراچی کے علاقے بن قاسم میں نجی کمپنی میں سیفٹی ٹینک کی صفائی کے دوران دو خاکروب دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم میں قائم نجی کمپنی میں قائم میں ٹینک کی صفائی کے دوران دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد خاکروب ہیں جو پورٹ قاسم میں قائم نجی کمپنی کے سیفٹی ٹینک کو صاف کر رہے تھے کہ ان کی حالت غیر ہوگئی جبکہ شبہ ہے کہ ممکنہ طور سے دونوں افراد ٹینک میں موجود زہریلی گیس کے سبب دم گھنٹے سے ہلاک...
شہر قائد کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب گٹر میں گر کر دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بنے ہوئے گٹر میں گر کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے جو مبینہ طور پر کمپنی کے ملازم ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم دونوں کی لاشوں کو قریب میں واقع عائشہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک گھر کے 70 فٹ گہرے کنوئیں میں گرنے والے شخص کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کو ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ایف بی ایریا بلاک 18 عمر مسجد کے قریب گھر کے 70 فٹ گہرے کنویں میں ایک شخص کے گرنے کی اطلاع سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو کو موصول ہوئی۔ ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم بمعہ 1 ایمبولینس اور 1 واٹر ریسکیو وہیکل جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ ویل ریسکیو آپریشن کے ذریعے 50 سالہ متاثرہ شخص منیب کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کو زندہ سلامت نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اُس کی حالت خطرے...
ملیرجام گوٹھ کے مقام پرملیرندی میں آنے والے سیلابی ریلے کے باعث زیر تعمیر شاہراہ بھٹو میں کئی فٹ چوڑا اور کئی فٹ گہرا شگاف پڑگیا۔ رپورٹ کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے ملیرجام گوٹھ کے قریب ملیرندی میں آنے والا سیلابی ریلا زیرتعمیرشاہراہ بھٹو کوکاٹتا ہوا دوسری جانب نکل گیا جس کے باعث شاہراہ بھٹو میں کئی فٹ چوڑا اور کئی فٹ گہرا شگاف پڑگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق شاہراہ بھٹو پرشگاف پڑنے واقعہ منگل اوربدھ کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔ واقعے کے فوری بعد میمن گوٹھ پولیس اطلاع ملنے پرموقع پرپہنچ گئی تھی اورپولیس نے شاہراہ بھٹو کے اطراف حفاظتی رسی باندھ دی اورکسی بھی غیرضروری شخص کوشاہراہ بھٹو پرآنے کی اجازت نہیں دی جا رہی...
شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچ گیا جب کہ کراچی سپر ہائی وے کے قریب گڈاپ ندی میں ہائی روف میں سوار 4 افراد ڈوب گئے۔ رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آ گئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور سپر ہائی وے کا بڑا حصہ زیر آب آ گیا...
آج بدھ کے روز کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم کی مجموعی صورتحال کے مطابق بدھ کے روز سندھ کے کراچی، حیدرآباد، سجاول، ٹھٹھہ، بدین، جامشورو اور دادو سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے لسبیلہ، ساحل مکران، گوادر، خضدار، آوران، پنجگور اور کیچ میں بھی اکثر مقامات پر بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں موسلا دھار بارش، نکاسیٔ آب کا نظام درہم برہم، 3 شہری جاں بحق محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے زیادہ تر علاقے گرم اور خشک رہیں گے لیکن راولپنڈی، مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا...
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم اس وقت شہر کے مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے اسپیلز بھی متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ماہر انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ یہ ڈپریشن مزید کمزور ہو کر طاقتور کم ہوا کے دباؤ یعنی “ویل مارک ایریا” میں تبدیل ہوگا اور جمعرات کو بحیرہ عرب کی جانب منتقل ہو جائے گا۔ سسٹم کے سمندر کی طرف جانے کے بعد کراچی میں بارشوں کی شدت کم ہو جائے گی اور شہر میں ہلکی بارش، پھوار یا...
کراچی میں تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، موٹر وے اور تعلیمی ادارے بند، ریسکیو کے لئے فوج طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچ گیا۔ سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آ گئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور...
کراچی: کراچی میں جاری مسلسل بارشوں کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال نے سنگین رخ اختیار کر لیا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان رینجرز سندھ کے اہلکار بھی ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر، ایم نائن موٹروے، سہراب گوٹھ، خمیسو گوٹھ، لیاری ندی، ملیر ندی اور مچھر کالونی سمیت متاثرہ علاقوں میں رینجرز کے افسران اور اہلکار پہنچ چکے ہیں اور ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ایدھی فاؤنڈیشن سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایت پر رینجرز اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے جہاں وہ...
کراچی: شہر میں جاری بارش کے باعث آج تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں مون سون بارش اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 10 ستمبر 2025 بروز بدھ کو تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن کی حدود میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بدستور بند رہیں گے۔
لانڈھی مظفر آباد میں گھر کے اندر زہر خوانی کے واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ عالیہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ زہریلی چیز پینے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ واقعہ اتفاقیہ ہے یا خودکشی اس حوالے سے پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی میں بارش کے بعد انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اسی سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد نکاسی آب اور ٹریفک روانی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ٹاور، شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، میٹروپول، ایم اے جناح روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کا دورہ کیا اور موقع پر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مزید ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری سہولت کے لیے تمام ادارے فیلڈ میں موجود رہیں اور اپنی کارکردگی کو مزید مؤثر بنائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے واضح ہدایت...
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 78 پیسے کمی کا اعلان کردیا اور نوٹفکیشن بھی جاری کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی فیول کاسٹ ایڈجمسٹمنٹ کی مد میں ہوئی ہے اور صارفین کو ریلیف ایک ماہ کے لیے ملے گا۔ نیپرا نے بتایا کہ صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا اور یہ ریلیف کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو ملے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کراچی میں ہونے والے گروپ بی کے تیسرے راؤنڈ کے میچز بھی ایک یوم کے لیے موخر کر دیے۔ شہر میں جاری بارشوں کے سلسلے کے سبب بدھ کو منعقد ہونے والے میچز اب جمعرات سے شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم برسات کے باعث میچز کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ قبل ازیں پی سی بی نے جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کی وجہ سے گروپ اے کے میچز ایک دن کے لیے موخر کر دیے تھے۔ 11سے 14 ستمبرحیدرآباد کا کوئٹہ سے عباسی اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان، لاہور بلوز کا آزاد جموں و کشمیر سے ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور اور کراچی وائٹس کا...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ ممکنہ بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، دادو، جیکب آباد اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے باعث نشیبی اورشہری علاقے زیر آب آنے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے کے...
کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں اور شہری سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے منگل کو اہم اقدام اٹھاتے ہوئے طارق روڈ کے دونوں اطراف کو نو پارکنگ زون قرار دے دیا۔ اس فیصلے کا مقصد ہنگامی حالات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور شہریوں کو مشکلات سے بچانا ہے۔ ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اگر موسلا دھار بارش کے باعث شارع فیصل زیرِ آب آتی ہے تو ٹریفک کو ہنگامی راستے کے طور پر طارق روڈ سے گزارا جائے گا، اس لیے وہاں گاڑیوں کی پارکنگ مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہریوں، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور دکانداروں سے اپیل ہے کہ طارق روڈ پر کسی بھی قسم...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں بارش کے دوران ایمرجنسی ٹریفک پلان فعال کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے متبادل پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت طارق روڈ کے دونوں جانب مرکزی شاہراہ کو نو پارکنگ زون قرار دیا گیا ہے، شاہراہ فیصل متاثر ہونے کی صورت طارق روڈ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور ممبران سے گزارش کی ہے کہ طارق روڈ کے دونوں اطراف گاڑیاں پارک نہ کریں، اقدام کا مقصد بارش کی صورت میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس شہر میں ممکنہ شدید بارشوں اورسیلابی صورتحال سے حفاظت کے پیش نظر نشیبی علاقوں اور...
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت کے کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن آمنہ جنید موتی بنت محمد جنید رول نمبر 51041 نے ٹوٹل 1100 میں سے 950 نمبرز لے کر اے ون گریڈ حاصل کیا۔ کوکب بنت محمد امین رول نمبر 51035 نے 946 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جب کہ بلقیس بنت مجاہد رول نمبر 51132 نے 913 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری نے کمشنر آفس کے کنٹرول روم سے شہر کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا۔ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیشگوئی ہے، ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے عوامی خدمت کے لیے فیلڈ میں نکلیں، تمام ڈپٹی کمشنر اور بلدیاتی عملہ بارش کے نئے اسپیل کے لیے تیاررہیں۔ کمشنر کراچی نے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور نکاسی آب کا فوری جائزہ لیں، عوامی سہولت مدنظر رکھتے ہوئے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ضروری مشینری کا انتظام کیا جائے۔ کمشنر نے...
کراچی: سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی فیز ون میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹی سی ایف اسکول کے قریب گھر میں پیش آیا جہاں 35 سالہ سندس زوجہ عمران عرف دانیال گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے بعد مقتولہ کی بہن سحر نے ویڈیو بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ اس نے اپنے شوہر شارق سے خلع لیا ہوا تھا۔ سحر کے مطابق اس کا سابق شوہر اپنے بھائی علی، عارف...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سپرمارکیٹ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھیپا ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ سراج کے نام سے ہوئی ہے جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا جس میں تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا۔ سراج کا بھائی جمعہ خان بھی حملے میں زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، کلفٹن کے پوش علاقے باتھ آئی لینڈ میں اوگرا (OGRA) کے ڈائریکٹر سندھ جی ایم شاہین کو لوٹ لیا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جی ایم شاہین دیگر اوگرا اسٹاف کے ہمراہ اپنے دفتر کے باہر موجود تھے۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ملزمان نے چند ہی منٹوں میں واردات انجام دی اور فرار ہوگئے۔ ملزمان تقریباً پندرہ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ جی ایم شاہین کے مطابق واردات کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، جو پولیس کو فراہم کر دی گئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں...
ہاکس بے کے ساحل پر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ہاکس بے سینڈز پٹ کے قریب 18 سالہ نوجوان علی حیدر ولد اعجاز حسین سمندر میں ڈوب گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے لاش کی تلاش شروع کی تھی۔ تاہم، اندھیرے کے باعث تلاش کا عمل روک دیا گیا ۔ پیر کی صبح شروع کئے جانے والے ریسکیو آپریشن کے دوران دوپہر میں سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی جسکے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے لیے ماڑی پور تھانے منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او سردار عباسی کے مطابق متوفی گلستان جوہر کا رہائشی تھا جو اتوار کے...
لانڈھی میں گٹر میں کام کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق جبکہ دوسرا شہری بے ہوش ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام لانڈھی مرتضیٰ چورنگی پر واقعے سونا بریڈ کمپنی کے قریب گٹر میں صفائی کے کام کے دوران خاکروب گٹر میں پھنس گیا۔ ساتھی کو ڈوبتا دیکھ کر دیگر عملے نے مدد کی کوشش کی اس ہی اثناء میں راہ گیر شہری خاکروب کو بچانے کیلئے گٹر میں کود گیا۔ جسکے بعد 40 سالہ محسن ولد معیز نامی شہری کو نیم بے حوشی کی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ کام کیلئے گٹر میں جانے والے خاکروب کی لاش بھی نکال لی گئی۔لاش اور نیم بے ہوش شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او...
کراچی کے تعلیمی اداروں میں کل تعطیل کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے وضاحت جاری کر دی۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق کل عام تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر کالج ایجوکیشن سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ادارے بند کرنے سے متعلق فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا اور عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حنیف محمد ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کا شیڈول بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تبدیل کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق تیسرے راؤنڈ کے میچز بدھ 10 ستمبر کے بجائے اب جمعرات 11 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ یہ فیصلہ بہاولپور، کراچی، ملتان اور رحیم یار خان میں بارش کے امکانات کے باعث کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تیسرے راؤنڈ کے چھ میچز اب نئے شیڈول کے تحت کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے کے میچز میں حیدرآباد کا مقابلہ کوئٹہ سے عباسیہ اسپورٹس کمپلیکس رحیم یار خان میں...
کراچی: شہر قائد میں بارشوں کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں بارش کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے مختلف فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری اطلاعات، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، واٹر بورڈ، کے الیکٹرک، کے ڈی اے، کے ایم سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارش کے دوران شہریوں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ ٹریفک کی صورتحال اور ڈائیورژن کے بارے میں شہریوں کو ٹریفک پولیس کے...
کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر نئی ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’شہریوں کومطلع کیا جاتا ہے کہ شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریزکریں۔ اس میں کہا گیا کہ ’ بارش کے دوران جب تک ٹریفک پولیس کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری نہیں کی جاتی، شہری جہاں ہیں وہیں محفوظ مقام پر رہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹریفک پولیس آپ کو لمحہ بہ لمحہ راستوں اورٹریفک کی صورتحال سے آگاہ کرتی رہے گی، کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے 1915 پر کال کریں۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں پیر کی صبح ہونے والی بارش کے بعد بدھ تک مزید شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے سینئر افسر انجم نذیر ضیغم کے مطابق سندھ کے کئی شہروں میں بھی بارشیں متوقع ہیں کیونکہ گہرے ڈپریشن کا مرکز اس وقت تھرپارکر میں موجود ہے۔ ’آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ سسٹم کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گا اور صوبے کے شمال مغربی علاقوں کی طرف بڑھے گا۔‘ یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کے مطابق 10 ستمبر تک کراچی ڈویژن سمیت تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں اور وقفے...
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان میاں، بیوی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو پی ای سی ایچ ایس میں گھریلو ملازمہ بچی زینب پر تشدد اور استری سے جلانے کیخلاف مقدمے میں ملزمان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزمان میاں، بیوی شہروز اور کنول کو عدالت میں پیش کیا، وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ مدعی مقدمہ کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، ہم پھر سے واقعے پر معذرت خواہ ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی 30، 30 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی، پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق کپتان نے طیارے میں خرابی محسوس ہونے پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ طیارہ 200 سے زائد مسافروں سمیت بحفاظت لینڈ کر گیا۔ بعد ازاں معائنے میں انکشاف ہوا کہ جہاز سے ایندھن لیک ہو رہا تھا۔ سول ایوی ایشن کے انسپکٹرز نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ایئرلائن کے انجینئرز نے طیارے کی مرمت کا کام بھی سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرواز میں سوار زیادہ تر مسافر عمرہ زائرین تھے، جو لینڈنگ کے بعد محفوظ مقام...
کراچی (نیوز ڈیسک)شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر آج موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈیفنس، کورنگی روڈ، شارع فیصل، برنس روڈ اور ایم اے جناح روڈ سمیت کئی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ اسی طرح قیوم آباد، محمود آباد، منظور کالونی اور بلوچ کالونی میں بھی ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ بارش کے باعث بعض نجی اسکولوں نے آج کے دن کے لیے چھٹی کا اعلان کر دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ Post Views: 4
کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن میں مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم رحیم اللہ کا تعلق محمد خان گوٹھ سے ہے اور اس پر سید حسنین حیدر نقوی کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم رحیم اللہ نے 14 جون 2023 کو سید حسنین حیدر نقوی کا قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سچل میں الزام نمبر 832/2023 کے تحت درج ہے۔ پولیس نے کہا کہ رحیم اللہ کئی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے اور اس نے متعدد بار جیل کی ہوا کھائی ہے۔ رحیم اللہ، جسے پولیس نے انتہائی خطرناک ملزم قرار...
شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 تھانہ فیروزآباد کی حدود طارق روڈ کے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو مالکن نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق طارق روڈ میں واقع ایک گھر میں مالکن نے استری کے دوران دوپٹہ جلنے پر 12 سالہ گھریلو ملازمہ زینب کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ کمسن بچی کو استری سے جلایا گیا، جس کے نشانات اس کی کمر، بازو اور ٹانگوں سمیت پورے جسم پر واضح ہیں۔ پولیس کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں ملازمہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا...
کراچی ملیر سٹی کے علاقے کھوکرا پار نمبر2 چمن کالونی میں واقع گھر میں تیز دھارآلہ کے وار سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے واقعے کو خود کشی قراردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملیرسٹی تھانے کےعلاقےکھوکراپارنمبر2چمن کالونی گھرمیں تیزدھارآلہ کے وار سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے کھوکرا پار کے علاقے میں واقع اسپتال منتقل کردی گئی جہاں متوفی کی شناخت 22 سالہ شیر علی ولد محمد اکرم کے نام سے شناخت کی گئی۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراصت شاہ کا کہنا ہے کہ متوفی آئس کا نشہ کرتا تھا اورمتوفی نوجوان کسی کوپسند کرتا تھا جہاں ان کے اہلخانہ کے زریعے رشتہ بھیجا تھا اوررشتہ سے انکار پرنوجوان نے...
کراچی: گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کے سہارا ٹرسٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کراچی کے ایک معروف شاپنگ مال میں امدادی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیے جبکہ سیلاب متاثرین کی مشکلات سے آگاہی کے لیے لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ شہریوں نے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور متاثرین کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ سہارا ٹرسٹ کے نمائندوں کے مطابق سیلاب زدگان کی امداد کا یہ سلسلہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ بھی جاری رہے گا۔ TagsShowbiz News Urdu
کراچی (نیوز ڈیسک) گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کے سہارا ٹرسٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے شہر کے ایک معروف شاپنگ مال میں امدادی کیمپ قائم کیا۔ کیمپ میں شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیے جبکہ متاثرین کی مشکلات سے آگاہ کرنے کے لیے معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ شہریوں نے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ سہارا ٹرسٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کا یہ سلسلہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ Post Views: 3
کراچی/اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سندھ کے مختلف شہروں عمرکوٹ، تھرپارکر اور ٹنڈو محمد خان میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 11 ستمبر تک صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام سے جمعرات تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ اسی طرح جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی اگلے دو روز کے دوران شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ندی نالے بپھر سکتے ہیں اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ...
لاہور، اسلام آباد (نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام سے موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور میں بادلوں کا راج لاہور کے لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، کینال روڈ، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ایم اے او کالج روڈ، چوبرجی، مزنگ، فیروزپور روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آباد اور شمالی پنجاب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سہانا کر...
بلوچستان کے علاقے خضدار کی تحصیل زہری کے فصلوں کی ڈیمانڈ کراچی سبزی منڈی میں ہے، مگر یہاں کی پیاز کراچی کے ایکسپو سے سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔ منفرد رنگ اور اعلیٰ کوالٹی کی یہ پیاز سعودی عرب میں مقبول ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پیاز خضدار سبزی سعودی عرب
کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں واقعے ناگن چورنگی کے قریب پولیس کارروائی کے دوران اہلکار معمولی زخمی ہوگیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ناگن چورنگی پر پولیس اہلکاروں نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم مشتبہ ملزمان کے نہ رکنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 28 سالہ کانسٹیبل تنویر خان ولد محمد اکبر خان، بیلٹ نمبر 49382 ملزمان کا تعاقب کرنے کے دوران زمین پر گر کر معمولی زخمی ہوا۔ پولیس اہلکار تنقید کو جسم کے مختلف حصوں میں خراشیں آئیں جبکہ اہلکار کو حادثے کے بعد فوری...
شہر قائد کے علاقے گزری پی این ٹی کالونی میں سڑک کی صفائی کے دوران فٹ پاتھ پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کے قریب شاپنگ بیگ سے اسلحہ برٓمد ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزری میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کیلیے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کے قریب سے اسلحے سے بھرا شاپنگ بیگ برآمد ہوا۔ اسلحہ برآمدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاوارث حالت میں ملنے والا پستول اور میگزین اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او گزری اصغر علی کانگو نے بتایا کہ پی این ٹی کالونی سی بی سی کا عملہ صفائی کے دوران سڑک پر جمع کچرا اٹھا رہا تھا کہ انھیں فٹ پر لگے ہوئے...
کراچی میں جشنِ میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں مرکزی جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوگیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شرکت کی۔ امیر جماعت اہلسنت شاہ عبدالحق قادری کی قیادت میں جلوس کا آغازہوا، شرکاء جلوس نبی رحمت ﷺ کی ولادت کے سلسلے میں نکالے گئے جلوس میں سبز پرچم لہرا رہے ہیں۔ جلوس ایم اے جناح روڈ کی جانب رواں دواں ہے اور شرکاء جلوس میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں نعرے بلند کررہے ہیں۔ جلوس کے راستے میں جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، دوران جلوس نعت خوانی کی جارہی ہے، مختلف نعت خواں نبی رحمت ﷺ کی شان میں...
کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شہری کے مبینہ اغوا اور ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 میں سعد نامی نوجوان سے آن لائن خریدو فروخت کی ویب سائٹ او ایل ایکس پر رابطے کے بعد کار سوار افراد آئی فون موبائل خریدنے آئے تھے۔ اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ کار سوار افراد نے نوجوان سعد یونس کو موبائل فون چیک کرنے کے بہانے کار میں بٹھایا اور سعد کے گاڑی میں بیٹھتے ہی اس کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ دورانِ اغوا ملزمان نے خود کو اینٹی کرپشن افسر ظاہر کیا اور سعد یونس پر ہتھوڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ زخمی نوجوان کے مطابق اس نے...
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں کراچی تا سکھر 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے کے بعد ریلوے کی آنرشپ نظر آ رہی ہے۔ ملاقات میں سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور توانائی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بدلدیات، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شام،...
کراچی: پاکستان ریلویز اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کر دیے گئے۔ اس حوالے سے کراچی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد، چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ایڈیشنل جنرل مینیجر انفرا حماد حسن مرزا، ڈی ایس ریلوے کراچی محمود رحمان لاکھو، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایس ریلوے کراچی...
کراچی: کراچی پولیس چیف نے کہا ہے کہ شہر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ہفتے کو مخصوص علاقوں میں موبائل فون سگنلز بند رکھے جائیں گے اور اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ کو خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ کراچی میں 12 ربیع الاول کو مخصوص جلوسوں کی گزرگاہوں پر موبائل فون سگنلز جام کرنے کی درخواست کی ہے، ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زون کے 23 مقامات پر مکمل طور پر سگنلز جام ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مستقل طور پر پورے کراچی میں موبائل فون سگنلز جام نہیں کیے جائیں گے شہریوں کی سہولت کے لیے ہر...
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں کراچی تا سکھر 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے کے بعد ریلوے کی آنرشپ نظر آ رہی ہے۔ ملاقات میں سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور توانائی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بدلدیات، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شام، سیکریٹری ٹرانسپورٹ،...
کراچی: لیاری اولڈ حاجی کیمپ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 60 سالہ شخص کوقتل کردیا۔ جمعہ کی صبح کلا کوٹ تھانے کے علاقے لیاری اولڈ حاجی کیمپ لنڈا بازار، بھٹو ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے شواہد اکٹھا کرلیے۔ ایس ایچ او کلاکوٹ آغا معشوق علی کے مطابق مقتول کی شناخت 60 سالہ سمیر ولد میرحسن کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول اور اُس کا بھائی منشیات فروشی میں ملوث رہے ہیں۔ مقتول کو ملزم شکیل...
کراچی: کورنگی نمبر ساڑھے تین عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول لانڈھی نمبر تین کا رہائشی تھا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے کورنگی نمبر ساڑھے 3 عید گاہ گراؤنڈ کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 35 سالہ شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، مقتول کے قریب سے اس کی موٹر سائیکل بھی ملی ہے جو پولیس نے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کی۔ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جس کی شناخت 35 سالہ محمد راحیل ولد محمد ہاشم کے نام سے کی گئی، مقتول لانڈھی نمبر 3 کا رہائشی تھا۔...
کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے گزری پی این ٹی کالونی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں قانون کا طالب علم خالد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا مقتول خالد، جو پی این ٹی کالونی کا رہائشی اور قانون کا طالب علم تھا، اپنے دوستوں کے بلانے پر جائے وقوعہ پر پہنچا تو فائرنگ کی زد میں آ گیا۔ جاں بحق نوجوان خالد کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا، خالد کا کسی سے کوئی تنازع نہیں تھا۔ علاقے میں جھگڑا ہو رہا تھا، خالد کے دوست اسے بلانے آئے اور جیسے ہی وہ وہاں...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ، پولیس نے نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے بلاول شاہ نورانی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او سچل امین کھوسہ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 20 سالہ ظفر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ مقتول کی ملک شاپ ہے جسے علی خان نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ،...
گلستان جوہر کے علاقے بلاک 17 نعمان گرین سٹی اپارٹمنٹ میں کام کے دوران ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ عاصم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ اے سی کے کام کے دوران کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے بعدازاں متوفی کی لاش ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے اپنی خالی اراضی کو لینڈ مافیا سے بچانے اور اسے استعمال میں لانے سے متعلق معاملات پر سینڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی صدارت میں ہوا یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں بلایا گیا ہے جب حال ہی میں گزشتہ جمعہ کے ڈی اے (کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کے بعض افسران کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کی اراضی پر قبضے کی کوشش کی گئی تھی اور کے ڈی اے افسران باقاعدہ طور سلور جوبلی گیٹ کے سامنے یونیورسٹی کی خالی اراضی کے دعویدار بن کر سامنے آئے تھے۔ اس واقعے میں یونیورسٹی افسران اور طلبہ سے زمین کے معاملے پر تلخ کلامی اور ہاتھا...
کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر بننے والا سی آئی پی لاؤنج یورپ سے بہتر ہوگا جس کا افتتاح 30ستمبر کو کیا جائے گا جبکہ سکھر، حیدرآباد و دیگر شہروں کے اسٹیشن بھی جدید بنائے جا رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ 40 اسٹیشنز پر وائی فائی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، 155 اسٹیشنز کو سولرائز کرنے جا رہے ہیں، 60 فیصد ہو چکے ہیں جبکہ کراچی کے 27 اسٹیشن سولرائز ہونے کے اقدامات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے 2ارب کی فنانسنگ سے کراچی تا روہڑی ریل ٹریک کو...
انٹارکٹیکا سے الگ ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ "اے 23 اے" آخرکار اپنے اختتام کے قریب ہے۔ یہ تودہ 1986 میں ٹوٹ کر بحیرہ ودل میں رک گیا تھا اور تقریباً چار دہائیوں تک ایک برفانی جزیرے کی صورت میں موجود رہا۔ اس کا رقبہ 1500 اسکوائر میل اور وزن ایک ہزار ارب ٹن تھا، جو کراچی (1360 اسکوائر میل) سے بھی بڑا ہے۔ تاہم اب گرم پانیوں میں تیزی سے پگھلنے کے باعث اس کا حجم نصف سے زیادہ کم ہو کر 683 اسکوائر میل رہ گیا ہے۔ 2020 میں اپنی جگہ سے حرکت شروع کرنے کے بعد یہ تودہ طویل سفر طے کرتا ہوا مارچ 2025 میں ساؤتھ جارجیا کے قریب پہنچ گیا...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کی بیرون ملک روانگی کے موقع پر ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی جب کہ انہیں کراچی ایئرپورٹ سے سعودی عرب روانگی سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ فرحان غنی کو سعودی عرب جانے سے روکا گیا، فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا جس پر حکام نے انہیں بیرون ملک روانگی سے روکا گیا فرحان غنی عدالت کی جانب سے اجازت کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہورہے تھے۔
کراچی (نیوز ڈیسک)ترقیاتی منصوبے،وفاقی حکومت نے کراچی حیدرآباد پیکیج کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کے لئے 20ارب روپے جاری کر دیئےایم کیو ایم پاکستان کےکراچی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی اسکیمیں پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(پی آئی ڈی سی ایل ) کے پاس جمع کرا دی ہیں جس نے ان کاموں کی اسکروٹنی مکمل کر لی ہےسی ڈی ڈبلیو پی سے یہ اسکیمیں گزر چکی ہیں اور جلد ایکنک سے منظوری کے بعد ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گایہ فنڈ کراچی کے لئے 15ارب اورحیدرآباد کے لئے 5ارب روپے مختص کیا گیا ہےاس فنڈ سے فلائی اوور،پانی سوریج اور سڑکوں کی تعمیر...
کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے ساڑھے آٹھ نمبر کے قریب فائرنگ سے 2 سگے بھائی زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ اورنگی ٹاؤن پولیس کے مطابق زخمی بھائیوں کی شناخت 41 سالہ آصف اور 43 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی ہے۔ جبکہ واقعہ زاتی جھگڑے میں کی گئی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے صرافہ بازار کے قریب فائرنگ سے 24 سالہ ثاقب زخمی ہوگیا جبکہ چینسر گوٹھ فوجی قبرستان کے قریب بھی فائرنگ سے 20 سالہ عذیر زخمی ہوگیا دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اور جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے کھارادر اور محمود آباد پولیس کا کہنا کہ دونوں واقعات ذاتی جھگڑے کے دوران کی گئی فائرنگ سے پیش آئے ہیں جس کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
نارتھ ناظم آباد ضیا الدین چورنگی کے قریب سوئی گیس کی لائن ڈالنے کے لیے کھودے گئے گڑھے میں گرنے سے محنت کش مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ اس حوالے سے ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور مٹی میں پھنسی ہوئی متوفی کی لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ۔ ہیڈ محرر تھانہ نارتھ ناظم آباد ذیشان نے بتایا کہ مذکورہ مقام پر سوئی گیس کی لائن ڈالنے کا کام چل رہا تھا کہ اس دوران ایک مزدور اتفاقیہ طور پر گڑھے میں گر گیا جس کی وجہ سے اسے سر پر بھی...
وفاقی حکومت کا کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس دوران ایم6موٹروے کی تعمیر اور ایم10 پر بات چیت کی گئی اور حیدرآباد،سکھر موٹروے پر کام جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم-10 کراچی سے حیدرآباد نئے موٹروے کا منصوبہ ہے جو 168 کلومیٹر طویل ہوگا، نیا ایم-10 موٹروے 10 انٹرچینج پر مشتمل ہوگا جب کہ ایم-10 موٹروے کے 2 حصے ہوں گے، کراچی سے...
یوم دفاع کی مناسبت سے سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت پانچ ستمبر کو کراچی سمیت صوبہ کے چھ ڈویژنز میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ساحل سمندر پر میجر عزیز بھٹی شہید کی یاد میں بیچ ٹینس اور اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیق شہید کے نام سے سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔ حیدرآباد میں لیفٹیننٹ کرنل محمد اکرم راجہ شہید کے نام سے شطرنج، باکسنگ، آرم ریسلنگ، ماس ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے۔ میرپورخاص میں میجر فخر عالم خان شہید کی یاد میں شوٹنگ بال، فٹبال، ٹگ آف وار، لیکروس اور باسکٹ بال کے مقابلے ہوں گے۔ شہید بینظیرآباد میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے نام سے ہاکی،...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اپیل بحال کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی کارروائی کی۔ سماعت کے دوران مرتضیٰ وہاب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی ایم او نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا اور کوئی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا۔ الزام یہ لگایا گیا کہ الیکشن مہم کے دوران انہوں نے پریس کانفرنس کی، جس کے بعد ہماری اپیل بھی مسترد کر دی گئی تھی۔ وکیل نے استدعا کی کہ ہماری...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی روڈ سمامہ کے قریب کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کامران عرف اسد اور وقاص عباسی کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب سچل کے علاقے چائنا چوک، کوئٹہ ہوٹل کے قریب ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فائیو ڈی شادی ہال کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ رجب زخمی ہوگیا، سرجانی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ڈی عبداللہ موڑ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پولیس واقعات کی مزید تحقیقات کر...
کراچی: شہر قائد میں صفورا سعدی گارڈن سائٹ سپرہائی وے کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ہیڈ محرر تھانہ سچل زاہد نے بتایا کہ مقتول کی شناخت اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے 38 سالہ ارشد کے نام سے کی گئی جو کہ لانڈھی کا رہائشی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے مقتول ارشد کو کسی اور مقام پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر کے اس کی لاش مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس مقتول کے اہلخانہ سے رابطہ...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن صدام چوک کے قریب آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی 30 سالہ ایاز اور 35 سالہ امتیاز شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ ایاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ اوسعید آباد پرویز سولنگی نے ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں بھائیوں نے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ کی تھی اور دونوں...
کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بچوں سمیت 10 مغوی لڑکوں اور لڑکیوں کو بازباب جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے وی سی سی کے بیان کے مطابق گزشتہ ماہ 27 اگست کو آئی جی سندھ نے کراچی سے حالیہ اغوا کیے جانے والے بچوں کی بازیابی کے لیے اے سی وی سی پولیس کو ٹاسک سونپا تھا، جس پر ایس ایس پی اور ڈی ایس پی آپریشن و انویسٹی گیشن کی نگرانی میں مختلف زونزمیں ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران شہر کے مختلف...
کراچی میں 19 اگست کی بارش کے بعد شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سیوریج کاپانی سڑکوں پر موجود ہے جبکہ 15 روز بعد بھی تعمیراتی کام شروع نہ ہوسکا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں بارشوں کے بعد مرکزی سڑکوں کی صورتحال قدر بہتر ہے لیکن اندورنی گلیاں تباہی کامنظر پیش کررہی ہیں، پندرہ دن ہو نے کے باوجود بلدیاتی اداروں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کراچی میں 19 اگست کو ہونے والی تیز بارش کے بعد مکین دہری اذیت کا شکار ہیں کیونکہ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کے بعد اب علاقہ کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے، کچھ...
کراچی میں شہید ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے27 سالہ شہری سید شہیر جاوید زخمی جب کہ نامعلوم مسلح ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے پہلے قریبی اسپتال اور بعد میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی شہیر جاوید پیشے کے لحاظ سے سائیکولوجسٹ ہیں، وہ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’شبیر تو دیکھے گا‘ کے سینئر اسکرپٹ رائٹر اور مشہورشاعر جاوید صبا کے صاحبزادے ہیں۔ پولیس جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس نے غذائی افراطِ زر اور سپلائی کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے، حالانکہ حکومت مسلسل دعویٰ کر رہی ہے کہ ملک میں گندم کے ذخائر وافر ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گندم کی قیمت 90 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جو جولائی میں 62 روپے اور اگست کے وسط میں 72 روپے فی کلو تھی۔ اسی اضافے کے بعد ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 97 روپے فی کلو اور فائن آٹے کی قیمت 103 روپے ہوگئی ہے، جو اگست کے آغاز میں بالترتیب 74 اور 79 روپے تھی۔ چکی کا آٹا اب...
کراچی: کراچی میں آج چُپ تعزیہ کا مرکزی جلوس کچھ دیر میں نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس کے سلسلے میں سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جبکہ جلوس کی ابتدائی مجلس نشتر پارک میں جاری ہے، جس سے معروف عالم دین علامہ باقر زیدی خطاب کر رہے ہیں۔ جلوس کی قیادت بوطراب اسکاوٹس کر رہے ہیں، جو جلوس کے آغاز سے اختتام تک شرکاء کی منظم رہنمائی کریں گے۔ مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ کراچی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، مرکزی جلوس (نشتر...
کراچی: سمندر کی نچلی سطح پر بننے والے بادلوں کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح ہلکی بونداباندی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہر کے مضافاتی علاقوں گڈاپ ٹاؤن، سپر ہائی وے اور موٹر وے ایم 9 پر ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، جبکہ گلشن معمار اور اس کے قریبی علاقوں میں پھوار پڑنے سے شہریوں نے موسم کے خوشگوار ہونے کا لطف اٹھایا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں آج اور بدھ کو موسم بوندا باندی کے امکانات کے ساتھ زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے سبب صبح اور رات کے دوران بوندا باندی اور کہیں کہیں پھوار...
کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے یہ واقعات گلشن معمار اور کورنگی کے علاقوں میں پیش آئے۔ گلشن معمار کے علاقے بلاک آر، عجوہ ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ویلفیئر کے رضا کاروں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، جس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ممتاز کی ٹانگ پر گولی لگی۔ گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے...
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 5 نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے یوسف پلازہ کے مقدمے میں گرفتار 9 ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ایف بی انڈسٹریل کے مقدمے میں گرفتار 7 ملزمان کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ یوسف پلازہ پولیس نے 9 جبکہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 7 ملزمان...
کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقہ سپرہائی وے افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان ایدھی کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ امیرین ، 40 سالہ رانی ، 43 سالہ صنم ، 35 سالہ مریم اور 16 سالہ سلمان کے ناموں سے کی گئی۔ علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے چالیس سالوں میں شہر کے مفادات کا سودا کر کے اسے تباہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت وزیر اعلیٰ ہاؤس تک حقوق کراچی مارچ راستے بند ہونے کے بعد تھوڑی دیر کے دھرنے میں تبدیل ہوا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ شہر کی بدترین صورتحال اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے فوری طور پر کراچی کے لیے500ارب روپے جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹاؤن کو کم از کم 2 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اختیارات ٹاؤن کو منتقل اور...
کراچی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے کی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے پانچ شدت پسند گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر کراچی کے مختلف علاقوں منگھوپیر اور کشمیر روڈ — میں کامیاب چھاپے مارے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ نور، سرفراز، سلیم، جہانزیب اور امداد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق، تمام گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں دہشتگردی کی منظم منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی...
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں منگھوپیر اور کشمیر روڈ کے علاقوں میں کی گئیں جن کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں تحریک طالبان پاکستان کے اللہ نور اور سرفراز شامل ہیں جبکہ سلیم، جہانزیب اور امداداللہ القاعدہ برصغیر کے رکن نکلے۔ یہ بھی پڑھیے: اپر دیر: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے مقامی کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد پڑوسی ملک میں عسکری تربیت حاصل کرچکے تھے اور کراچی...
کراچی: شہر قائد میں لانڈھی 36G کے علاقے میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت شمیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گولی چلانے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 19 فرید کالونی میں بھی ایک اندھی گولی لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 10 سالہ بچہ غلام عباس زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی لگ گئی، اسے بھی فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں مچھر کالونی نالہ اسٹاپ کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جب کہ اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مبینہ پولیس مقابلے میں فیصل عرف گرو نامی ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا ساتھی نظر الدین بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
شہر قائد کے علاقے گارڈن میں لیاری ایکسپریس وے کے انٹرچینج کے قریب زیر تعمیر عمارت کے بلڈر کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے گارڈن انٹرچینج کے قریب زیر تعمیرعمارت کے 2 مزدورں کو بھتے کی پرچی دینے اور انھیں فائرنگ سے کرنے میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ گارڈن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بھتہ خوری ، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ گارڈن انٹر چینج کے قریب زیر تعمیر عمارت میں بھتے کی پرچی اور فون نمبر دینے کی فوٹیج منظر عام ہر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد کٹی پہاڑی نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ ایس ایچ او پیر آباد نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ احسان اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ میڈیکل اسٹور سے دوا خرید رہا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کو عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے آتے ہی اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سر پر گولی لگی تھی ۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد حاصل کرے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب...