2025-11-04@23:15:49 GMT
تلاش کی گنتی: 4464
«بجٹ میں کراچی کے»:
(نئی خبر)
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ناتھا خان پل کے متبادل سڑک کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے اقدام کیا جا رہا ہے، بار بار لوہے کی چوری سے پل کی مسلسل مرمت کی ضرورت پیش آتی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تفصیلی سروے ایک ہفتے کے اندر مکمل کیا جائے اور رپورٹ جمع ہونے کے فوراً بعد متبادل سڑک کا تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا ازالہ کرنا اور شہری سہولیات کو بہتر بنانا ہماری اولین زمہ داری ہے، اس منصوبے کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے۔
کراچی کی نجی رہائشی سوسائٹی کے گھر میں ویڈ کی کاشت کاری بے نقاب ہو گئی۔نارتھ ناظم آباد سے متصل نجی رہائشی سوسائٹی کے ایک گھر سے منشیات ’ویڈ‘ کے پودے برآمد کر لیے گئے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے مطابق گرفتار ملزم تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے منشیات کے خلاف نارتھ ناظم آباد کے قریب نجی سوسائٹی میں ویڈ کی خفیہ کاشت کاری کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور الہیٰ مزاری کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلمان سردار کے نام سے ہوئی ہے، جو خفیہ طور پر گھر میں ویڈ اُگا کر مختلف علاقوں، خصوصاً تعلیمی اداروں کے قریب فروخت...
شہر میں دنداناتے ہوئے واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے ایک اور جان لے لی، متوفی کی عمر 14 سال جبکہ وہ حافظ قرآن تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں واٹرٹینکر چلانے والے اناڑی ڈرائیور نے 14 سالہ اسماعیل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال نے بتایا کہ کورنگی ضیا کالونی بیلچہ ہوٹل کے قریب واٹر ٹینکر پانی سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ اس دوران گلی کا موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کو نوجوان دکھائی نہیں دیا اور وہ...
احتجاج سے خطاب میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، صرف ایک ریاست آزاد، فلسطینی ریاست اور ایک قیادت حماس کی قیادت ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا موقف بھی ہمیشہ یہ ہی رہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں کراچی میں بھی سینکڑوں مظاہرے کیے گئے، یہ مظاہرے شہر بھر کے تمام اضلاع میں بڑی شاہراہوں، تجارتی مراکز، اہم...
پاکستانی ڈاکٹرز نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 9 دن کی جدوجہد کے بعد ایک ایسے مریض کی جان بچالی ہے جس کا دل اور پھیپڑے ناکارہ ہوگئے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم این آئی سی وی ڈی کے طبی ماہرین نے پاکستان میں پہلی بار مریض کو دل اور پھیپھڑوں کے ناکارہ ہونے پر 9 دن تک جدید ترین مشین ای سی ایم او پر رکھا۔ طبی ماہرین نے یہ پیچیدہ عمل کامیابی سے انجام دیا، جس کے بعد مریض صحتیاب ہو گیا ہے۔ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب آپریشن کے بعد ایک نوجوان مریض کے دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا، جس پر این آئی سی وی ڈی کی ماہر ٹیم نے بیک...
کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد اکرام راجپوت نے کراچی میں بھتہ خوری اور تاجروں کو موصول ہونے والی دھمکیوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کراچی میں اب تک بھتہ خوری کے 96 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں لہٰذا حکومت بزنس کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرے۔ صدر کاٹی محمد اکرم راجپوت نے کہا کہ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں کیونکہ کراچی کے صنعت کار کاروبار کے مسائل کے بعد اب ان واقعات میں اضافے سے بے یقینی اور عدم استحکام کا شکار ہیں، جو کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر سکتی...
ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران ایسے 176 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ متاثر قومی ایئرلائن (PIA) کی پروازیں ہوئیں۔ صرف پی آئی اے کی پروازوں کے ساتھ 90 مرتبہ پرندے ٹکرائے۔ لاہور سے سب سے زیادہ 16، اسلام آباد سے 15، ملتان سے 13، اور کراچی سے 9 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ستمبر 2025 میں صرف ایک ماہ کے دوران 26 واقعات سامنے آئے، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ تعداد 10 تھی، جو تشویشناک اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ زیادہ تر واقعات طیارے کی لینڈنگ یا اپروچ کے دوران پیش آئے، جن میں پی آئی...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر معروف نوحہ خواں و منقبت خواں شاہد علی شاہد اور دستہ امامیہ کے صاحب بیاض عاطر حیدر سمیت دیگر نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر معروف نوحہ خواں و منقبت خواں شاہد علی شاہد اور دستہ امامیہ کے صاحب بیاض عاطر حیدر سمیت دیگر نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی میں آئی ایس او کے تحت شہید مقاومت کانفرنس، علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ نثار قلندری کا خطاب کراچی میں آئی ایس او کے تحت شہید مقاومت کانفرنس، علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ نثار قلندری...
—جنگ فوٹوز چھٹیوں پر اہلیہ کے ساتھ کراچی آئے برطانوی پولیس کے افسر کی کراچی ایئر پورٹ سے گمشدہ جیکٹ اور سامان ایئر پورٹ پولیس نے برآمد کر کے جوڑے کے حوالے کر دیا۔ایس ایچ او ایئر پورٹ کلیم موسیٰ کے مطابق برطانوی پولیس افسر ڈنکن وروی 5 اکتوبر کو چھٹیوں پر اپنی پاکستانی اہلیہ کے ساتھ قطر ایئر ویز کی پرواز سے کراچی پہنچے۔امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد مسٹر وروی اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹرمینل سے باہر نکلے اور پارکنگ ایریا سے گاڑی میں سوار ہو کر منزل پر چلے گئے۔بعد ازاں انہوں نے پولیس کو اطلاع دی کی انہوں نے غلطی سے اپنی جیکٹ پارکنگ میں سامان کی ٹرالی پر چھوڑ دی تھی، جیکٹ میں چابیاں، برطانوی...
کراچی: نارتھ کراچی رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی تھری رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس اوراسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم محمد علی ولد دلاور دوران علاج عباسی شہید اسپتال میں دم توڑگیا۔ ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری راؤ سرفراز کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم اور دوران علاج دم توڑ نے والے ملزم نے دو روز قبل شہری سے اس کی موٹر سائیکل اوراس کے موبائل فونز...
اسلام ٹائم: اجتماع میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی، خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا، خانم طاہرہ فاضلی و دیگر نے خطاب کیا، جس میں شہید کے افکار سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد، بصیرت اور عملی جدوجہد کے پہلوؤں پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری خواہران میثاق با ولایت کراچی کے زیرِ اہتمام شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی پہلی برسی کے موقع پر اسلامک ریسرچ سینٹر، عائشہ منزل میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین و طالبات نے شرکت کی۔ اجتماع کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پارکوں کے کمرشل استعمال سے متعلق جماعت اسلامی کی جانب سے مئیر کراچی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر میئر کراچی، ڈائریکٹر پارکس اور ڈی جی کے ڈی اے کو 21 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں پارکوں کے کمرشل استعمال سے متعلق جماعت اسلامی کی جانب سے مئیر کراچی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ مرتضیٰ وہاب نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکوں پر کمرشل سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میئر کراچی نے رفاہی پلاٹوں کو...
کراچی: فضائی آلودگی اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے سندھ کابینہ نے ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔ کاروباری فرمز کو ایک ماہ کے دوران کاروبار بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹائر پائرولیسس پلانٹس پر پابندی کا فیصلہ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) کی سفارش پر کیا گیا۔ پائرولیسس ایکٹیویٹیز کے باعث کراچی کی فضاء زہر آلود اور مضر صحت بنتی جا رہی ہے۔ کابینہ نے سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے تحت ’’سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (غیر معیاری فیول /ٹائرز کے استعمال کی روک تھام) رولز 2025‘‘ کی بھی منظوری دی۔ غیر معیاری ایندھن کی پیداوار اور فروخت بشمول ٹائر پائرولیسس آئل کے تدارک...
کراچی(نیوز ڈیسک) انوش فانڈیشن نے پینے کے صاف پانی کی قلت دورکرنے کیلئے کراچی کے پسماندہ علاقوں میں دو سبمرسیبل پانی کے پمپ نصب کیے ہیں جس سے روزانہ تقریباً 200 افراد کو پینے کا صاف پانی میسرآئے گا۔ یہ پمپ معروف بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد کے والد مرحوم ندیم محمد احمد کے ایصالِ ثواب کے لیے صدقہ جاریہ کے طور پر لگائے گئے ہیں۔ منصوبے پر کل لاگت تقریبا 650,000 روپے آئی ہے ۔ اس اقدام سے ان گھروں کو ریلیف ملے گا جہاں پانی کی قلت روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔ روزنامہ ممتاز سے گفتگو کرتے ہوئے انوش احمد نے کہا ” اس اقدام کا مقصد مذہب، مسلک یا علاقے کی تفریق...
سٹی42: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ملکی و بین الاقوامی ایئرلائنز کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق پروازوں کی فہرست میں کراچی سے مسقط (اومان ایئر) کی پرواز WY 324، کراچی سے دبئی (ایمریٹس) کی پرواز EK 609، کراچی سے عدیس ابابا (ایئر پلن) کی پرواز ET 695، کراچی سے دبئی (ایئر بلیو) کی پرواز PA 110، کراچی سے سکھر (سیرین ایئر) کی پرواز ER 560 ، کراچی سے اسلام آباد (ایئر سیال) کی پروازیں PF 125 اور PF 123 منسوخ کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ کراچی سے لاہور (ایئر سیال) کی پروازیں PF 145 اور PF 143 ، کراچی سے سیالکوٹ (ایئر سیال) کی پرواز PF 135، کراچی سے...
چیمبر آف کامرس کا تاجروں کے نام خط ارسال، احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کاروباری احاطوں اور رہائش گاہوں پر سی سی ٹی وی لگانے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشوہ (رپورٹ: افتخار چوہدری)شہر قائد میں بھتہ خوری کے واقعات میں اچانک اضافے سے تاجر برادری ایک بار پھر شدید عدم تحفظ کا شکار ہونے لگی ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے اپنے ممبران کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں انہیں احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔خط میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ تاجر برادری کے بعض افراد کو بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں، جن کے ساتھ گولیاں بھی منسلک کی جا...
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اپنے بیان میں صوبائی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر 7 اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا ایک اور سال مکمل ہونے پر قومی اظہار یکجہتی کیلئے کراچی تا کشمور سندھ بھر میں غزہ مارچ کا انعقاد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے لاہور کے بعد کراچی میں شاہراہ فیصل پر تاریخی غزہ مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت پر جماعت اسلامی کراچی کی قیادت و کارکنان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ مارچ میں مرد و خواتین، بچوں و بزرگوں سمیت ہر طبقہ سے وابستہ افراد کی بھرپور شرکت سے ثابت ہوگیا کہ بھلے حکمران غیروں کے غلام بنے رہیں...
بھتے کی پرچیاں ملنے کے بعد کاروباری برادری میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں۔ بھتے کیلئے غیر ملکی فون سمز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ بھتے کی پرچیاں ملنے کے بعد کاروباری برادری میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاجر برادری کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دفاتر، دکانوں اور فیکٹریوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا مشورہ دے دیا۔ کراچی کے ایک بلڈر نے بتایا کہ پچھلے 2 ماہ میں 5 بلڈرز کو بھتوں کی کالز موصول ہوئیں، کروڑوں روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر ) لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے، کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لییاپنے عزم کااعادہ کرتے ہوئے ، ڈاکٹر رْتھ کے ایم فاؤ س ول اسپتال (سول اسپتال کراچی) کو 2.8 ملین روپے سے زائد مالیت کاجدید طبی سامان عطیہ کیا ہے۔ یہ جدید آلات اسپتال کے امراض قلب، امراض جلد، طب اور جراحت کے شعبوں میں تشخیص اور علاج معالجے کیسہولیات کو نمایاں طور پر بہتر بنائیں گے۔اس موقع کی مناسبت سے، سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی ٹیم نے، جس کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب عمرانقریشی کر رہے تھے، کمپنی سیکریٹری اور چیف لیگل آفیسریاسر علی قریشی اور سینئر منیجر کمیونیکیشنز رابعہذوالفقار کے ہمراہ، سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا تاکہ طبی آلات کو باضابطہ...
کراچی پریس کلب میں AIپر ورکشاپ کے بعد مہمان اسد بیگ ، صدر پریس کلب فاضل جمیلی جسارت کے رپورٹر منیر عقیل انصاری کو سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
طوفان الاقصیٰ کے 2برس مکمل: حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اسرائیل کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کیا جائے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرآج حماس کے طوفان الاقصیٰ کے 2 سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں ملک بھر میں صبح11بجے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے ‘ اس حوالے سے کراچی میں بھی احتجاج کیا جائے گا اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جائے ، طلبہ ، وکلا ، تاجر اور علما کرام سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سڑکوں پر نکلیں گے ۔ دریں اثنا منعم ظفر خان نے اتوار کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ’’غزہ مارچ‘‘ کی کامیابی اور مارچ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی امور کے ممتاز ماہرین تعلیم اور قومی سطح کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کو اپنی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں کو نئے تقاضوں کے مطابق ازسرِنو مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ ہفتے کو روزنامہ جسارت فورم میں منعقدہ ایک فکری سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار سے ممتاز ماہر بین الاقوامی تعلقات پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر، جامعہ کراچی کی ماہر بین الاقوامی قانون ڈاکٹر شائستہ تبسم اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے خطاب کیا، جبکہ میزبانی کے فرائض معروف محقق و تجزیہ نگار جہانگیر سید نے انجام دیے۔مقررین نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں ابھرنے والے نئے...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل نرسری ملک شاپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ ٹیپو سلطان پولیس کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 35 سالہ ذیشان کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ اور ملزمان کا تعین نہیں ہوسکا جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کو سینے کے قریب گولی لگی تھی۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 16 اے گلی نمبر 4 کے قریب گھر میں فائرنگ سے بزرگ خاتون زخمی ہوگئی جسے چھیپا...
سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے بڑے بھائی انتقال کرگئے ۔ کریم عادل شیخ جو حلیم عادل شیخ کے بڑے بھائی تھے وہ کراچی میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کل دوپہر 1:15 بجے نماز ظہر کے بعد جامعہ مسجد فلاح پی اینڈ ٹی کالونی کلفٹن کراچی میں ادا کی جائے گی۔ سیاسی اور سماجی شخصیات حلیم عادل شیخ سے اظہار افسوس کررہے ہیں ۔ ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی بیٹر نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پولیس نے شہر قائد سے مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی کمسن لڑکی کو پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ سے بازیاب کرا کے سندھ ہائی کورٹ میں پیش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عدالتِ عالیہ سندھ میں جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کیس کی سماعت کی، جہاں بازیاب ہونے والی 14 سالہ لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے بہلا پھسلا کر پنجاب بلایا گیا، جہاں ملزمان نے جعلسازی سے 8 اپریل کو اس کا نکاح پڑھوایا۔عدالت کے روبرو لڑکی نے واضح کیا کہ وہ اپنے والدین کے ہمراہ گھر واپس جانا چاہتی ہے۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ لڑکی کا بیان آج ہی مجسٹریٹ کے سامنے قلم بند کیا جائے،...
کراچی میں ایک ماہ کے دوران قتل و غارت کی وارداتوں میں 51 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں گزشتہ ماہ ستمبر بھی شہریوں کے لیے ستم گر ثابت ہوا، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھینا جھپٹی کے واقعات میں شہری بھاری مالیت کے موبائل فونز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ سیٹیزن پولیس کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق شہر میں قتل و غارت گری کی وارداتوں میں 51 شہری موت کے گھاٹ بھی اتار دیئے گئے جبکہ شہریوں کو بھتہ خوری کے واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں شہری مجموعی طور پر 199 گاڑیوں اور 3698 موٹر سائیکلوں جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بھانجی سے بارہا زیادتی کے جرم میں ملزم نصیب گل کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور میڈیکل رپورٹ سمیت تمام شواہد ملزم کے خلاف گئے۔فیصلے کے مطابق، مقدمے کی تفتیش کے دوران یہ ثابت ہوا کہ متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بھائی اور ماموں کے ساتھ رہتی تھی، جبکہ والدہ پولیو ورکر ہونے کے باعث اکثر گھر سے باہر رہتی تھیں۔ اس دوران ملزم نے کئی بار اپنی نابالغ بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق، یہ واقعہ مئی 2021 میں پیش آیا تھا، جس کے بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی پریس کلب کی اسکلز ڈویلپمنٹ کمیٹی اور میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے اشتراک سے ورکنگ جرنلسٹس کے لیے مصنوعی ذہانت(اے آئی ) کیسے نیوز رومز کو نئی شکل دے رہی ہے کے عنوان سے ایک روزہ معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ سے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، اسکلز ڈویلپمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری منظر الہی،ثاقب صغیر، قاضی محمد یاسر،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چوہدری،میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی (ایم ایم ایف ڈی)کے بانی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسد بیگ اور جری اللہ شاہ نے اظہار خیال کیا۔میڈیا میٹر سے وابستہ سینئر صحافی اور اے آئی ٹولس کے ٹرینر اسد بیگ نے ورکشاپ میںمصنوعی ذہانت (AI)سے متعلق مختلف تکنیکی پہلوؤں پر تفصیل...
اس موقع پر رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان مولانا امین شہیدی اور رکن مرکزی نظارت مولانا غلام عباس رئیسی نے خطاب کیا جبکہ پروگرام میں جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے ناظم حیدر علی خان اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کا سالانہ عظیم الشان ریجنل کنونشن سادات کالونی ڈرگ روڈ میں منعقد ہوا، جس میں طلباء امامیہ، سابقین و محبین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں کثرتِ رائے سے جناب محمد عون رضوی کو سال 2025-26ء کے لیے ریجنل صدر آئی ایس او کراچی منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر رکن...
شہید حسن نصر اللہ و شہدائے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ مرکزی اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی تمام زندگی خطے میں عالمی استعمار کے خلاف مقاومت میں گزری، شہید اسماعیل ہانیہ، حسن نصر اللہ، یحییٰ سنوار، ہاشم صفی الدین سمیت دیگر بے گناہ معصوموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے وفد کی رہنما علامہ علامہ صادق جعفری کی قیادت میں جماعت اسلامی، فلسطیں فاونڈیشن، شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنماوں سے ملاقاتیں کی اور 11 اکتوبر کو بریٹو روڈ میں ہونے والے شہید حسن نصر اللہ و شہدائے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی اجتماع...
سٹی 42: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی تعزیتی ملاقات ہوئی ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے ۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔ انہوں نے دعا و فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی نے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطاء فرمائے۔آپ سمیت تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔آمین ہری پور ؛ گیس سلنڈر دھماکہ، 9 افراد زخمی محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ماں کائنات کا سب سے عظیم اور انمول رشتہ ہے۔اولاد کی ترقی اور کامیابی میں ہر قدم ماں کی دعائیں ساتھ...
گُذری ان گنت صدیوں میں مختلف خطوں پر عروج پانے والی کئی تہذیبوں نے انسانی تمدن پر گہرے نقوش ثبت کیے ہیں۔ آج ان قدیم تہذیبوں کے حامل خطوں کی اقوام اپنی ثقافتی روایات کے سنگ سنگ دور جدید سے بھی ہم آہنگ ہیں۔ اس نقطے پر کچھ سمے کے لیے رک کر کیا کبھی ہم نے سوچا کہ آغاز تمدن کے حامل ان خطوں پر بسے دیش، ان کے شہروں، دریاؤں، صحراؤں اور پربتوں کے نام آخر کیسے وجود میں آئے۔ یہاں ایک اور سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ انسان کو مقامات کے نام رکھنے کی حاجت کب اور کیوں پیش آئی۔ اس آگہی کے لیے جب ہم نے تاریخ کے پنوں کو پلٹا تو یہ جانکاری...
علامتی تصویر۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی وسطی کی عدالت میں بھانجی سے زیادتی کے کیس میں مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور ضمانت منسوخ کر کے اسے گرفتار کر نےکا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے آن لائن گیم کھیلتے والدہ، بھائی، 2 بہنوں کے قاتل کو 100 سال قید کی سزا سنادی گئی کراچی: 2 اسٹریٹ کرمنلز کو 7 برس قید کی سزا پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق مجرم کے خلاف مئی 2021 میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بھائی اور ماموں کے ساتھ رہتی تھی۔ عدالت نے کہا کہ پراسکیوشن ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں کامیاب رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرمنگل 7اکتوبر کوحماس کے طوفان الاقصیٰ کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں ملک بھر میں صبح11بجے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے گا۔اس حوالے سے کراچی میں بھی احتجاج کیا جائے گا اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی مذمت اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، طلبہ، وکلائ، تاجر اور علماءکرام سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سڑکوں پر نکلیں گے۔دریں اثناءمنعم ظفر خان نے اتوار کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی “غزہ مارچ” کی کامیابی اور مارچ میں شہریوں کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت...
کراچی کے نوجوان شفیز نے میدان مارلیا، ٹیم ضیفان نامی گروپ نے کونٹینٹل اور دیسی امتزاج سے تیار کھانوں کی ڈش سے پہلی پوزیشن نام کرلی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل منجمنٹ کےتحت ایکسپوسینٹرکراچی میں دوسرے سالانہ کھانوں کے ایونٹ کے دوران 300 سے زائد نوجوان شیفس کے درمیان پاکستانی، کانٹی نینٹل، چینی ڈشزکے مقابلے ہوئے۔ اس دوران شہر قائد کے مختلف ہوٹلز وریسٹورنٹس سے تعلق رکھنے والے نوجوان شیفزنے ذائقہ دار کھانے تیار کر کے انتہائی پیشہ ورانہ اندازمیں سجا کرجیوری میں شامل ججزکےسامنے پیش کیا۔ ٹیم ضیفان ہوٹل کے گروپ میں شامل محمود سعید سمیت دیگردونوجوانوں نے انفرادی طورپر میڈلز اپنے نام کرلیے، 3 رکنی ٹیم کی جانب سے ڈریگن فروٹ، سیمبل اولیک پراون جبکہ مین کورس کے...
ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کا معاملہ، جاں بحق نوجوان کی والدہ کی پٹاخوں کے غیر قانونی گودام کی منتقلی کی درخواست پرسماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، ڈپٹی کمشنر جنوبی نےسندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کروادیا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے حادثے کے بعد قانونی دائرہ اختیار سے مطابق کارروائی کی۔ مذکورہ عمارت میں پٹاخوں کی دکان کا ابتدائی لائسنس اسسٹنٹ کمشنر کراچی کینٹ نے 1971 میں جاری کیا تھا۔ سول ڈیفنس کا جاری این او سی ریٹیل دکان تک محدود تھا۔ این او سی کے مطابق دکان میں 25 سے 30 کلوگرام پٹاخے رکھے جاسکتے تھے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی پٹاخہ گودام دھماکہ: مقدمہ درج، مالک گرفتار، بھائی مفرور ڈی سی جنوبی کے مطابق این...
ویب ڈیسک : سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کا معاملہ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی طلب کر لیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فون کیا۔ صدرِ مملکت اور وزیرداخلہ نے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کی ۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے یاد رہے کہ پنجاب حکومت اور سندھ کے درمیان اس وقت ٹینشن جاری ہے، دونوں پارٹیوں کے رہنمائوں کی جانب سے ایک دوسرے خوب تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں ۔
کراچی: شہر قائد میں بھتہ خوری کے واقعات میں اچانک اضافے سے تاجر برادری ایک بار پھر شدید عدم تحفظ کا شکار ہونے لگی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے اپنے ممبران کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں انہیں احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خط میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ تاجر برادری کے بعض افراد کو بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں، جن کے ساتھ گولیاں بھی منسلک کی جا رہی ہیں، جو کہ نہ صرف تاجروں بلکہ شہر کے مجموعی امن و امان کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔ خط کے مطابق بھتے کی ان پرچیوں میں بھاری رقم کا مطالبہ...
کراچی: شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا تھا، علاقہ مکینوں نے بادل گوٹھ علی گارڈن کے قریب سنسان جگہ سے 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 65 سے 70 سالہ معشوق علی نامی ملزم کو پکڑا تھا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محنت کشوںکواپنے حقوق کے حصول کے لیے میدان میں نکلناہوگا۔محنت کشوںکے ادارے کرپشن کاگڑھ بنے ہوئے ہیں۔سرمایہ دارانہ نظام محنت کشوں کااستحصال کررہاہے۔کراچی کے تمام صنعتی علاقوںاورلیبرکالونیوںمیں بھرپور طریقے سے کام کیا جائے۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی محنت کشوں کے دکھوں کا مداوا کر سکتا ہے۔ یہ بات امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے زیر صدرات خالد خان صدرNLF کراچی کے دفترالآمنہ پلازہ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر این ایل ایف کراچی سے ملحقہ یونینزکے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ NLF کراچی کے صدر خالد خان، پاسلویونین پاکستان اسٹیل کے سابق صدرزاہد عسکری ، این ایل ایف...
اجتماع میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی، خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا، خانم طاہرہ فاضلی و دیگر نے خطاب کیا، جس میں شہید کے افکار سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد، بصیرت اور عملی جدوجہد کے پہلوؤں پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خواہران میثاق با ولایت کراچی کے زیرِ اہتمام شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی پہلی برسی کے موقع پر اسلامک ریسرچ سینٹر، عائشہ منزل میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین و طالبات نے شرکت کی۔ اجتماع کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کرنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے جوائنٹ سیکرٹری خالد نیک کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ووفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے بہادرآباد آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی حالات، باہمی دلچسپی کے امور اور سپریم کورٹ کے الیکشن میں حمایت پر گفتگو ہوئی۔ایم کیو ایم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نائب صدر کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ جمہوریت عوام کو فائدہ نہیں دے رہی، سندھ کے حکمرانوں نے 22 ہزار ارب کے باوجود ترقی نہ دی، کراچی اور اندرون...
کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ کا شف سعید شیخ قباء آڈیٹوریم میں اجتماع عام کی میڈیا کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-30 سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 64 عبدالمنان صدیقی نے اپنے بیان میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے کراچی پر حملہ کرنے کی دھمکی کو گیدڑ بھبکی قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید ان سے ہمارے تھنڈر طیارے کا خوف دل سے نکل گیا ہے اوروہ اپنی بزدل فوج کا خوف نکالنے کیلئے ان کے سامنے دلیر بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، بھارت کی عوام بھی جانتی ہے کہ پاکستان کے دلیر محافظ ہمارے ہی ملک میں داخل ہوکر ایک طیارے تھندژسے تھوڑے ٹائم میں ہمارے بھارت کے دفاعی تنصیبات کو کھنڈر بنا چکا...
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اچانک بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو اچانک بادل برسے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق طوفان شکتی کے اثرات کیوجہ سے سسٹم شہر میں داخل ہوا ہے۔ اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، سچل، صفورا، انچولی، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، ملیر، لانڈھی اور موسمیات میں تیز بارش ہوئی۔
—فائل فوٹو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہو گئی۔کراچی کے علاقے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، بفر زون، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔بارش شروع ہوتے ہی نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کے تحت شارع فیصل پر ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا۔ شارع فیصل لاکھوں اہل کراچی کے’لبیک یا اقصیٰ‘لبیک یا غزہ‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔غزہ مارچ میں لاکھوں اہل کراچی نے شرکت کی، شرکاء جن میں مرد وخواتین،بچے،بزرگ،نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے،شرکاء نے فلسطین پر قبضے کے لیے امریکی و یہودی سازشوں و کوششوں کے خلاف شدید احتجاج اور اہل غزہ و حماس کے مجاہدین کی جدو جہد سے بھرپور اظہار ِ یکجہتی کیااور اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کی۔ نرسری بس اسٹاپ سے تاحد نگاہ شرکاء کے سر...
—فائل فوٹو حکمراں جماعت مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کہا ہے کہ سندھ کے باشعور عوام صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔کراچی سے جاری بیان میں اسد عثمان نے کہا ہے کہ پوری سندھ حکومت مریم نواز سے خوفزدہ ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنے صوبے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ پنجاب حکومت سے مناظرے کیلئے تیار ہوں: میئر کراچی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزراء کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو مریم نواز پر جھوٹی تنقید کر رہے ہیں، صوبے کے عوام سندھ حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔ن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:سپر ہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سپرہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے ڈیوٹی آفیسر کے مطابق مقتول کی عمر 30 سال کے قریب ہے، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم...
سینٹرل جیل کراچی—فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی جنید بلند نے کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں اور کم عمر بچوں کیلئے تربیتی پروگرامز کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاونِ خصوصی جنید بلند نے سینٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا۔ کراچی سینٹرل جیلعبدالغفور... اس موقع پر جنید بلند نے قیدیوں اور کم عمر بچوں کے لئے تربیتی پروگرامز کے آغاز کا اعلان کیا۔جنید بلند نے کہا کہ سندھ کی دیگر جیلوں میں بھی ایسے فنی تربیتی پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 4 میں پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایدھی کے مطابق دونوں ملزمان کو اسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جسے تحویل میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوایا جائے گا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کراچی: رام سوامی گارڈن ہیڈ کوارٹرز کے سامنے گندگی سے روڈ کا ایک ٹریک عرصہ دراز سے بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں، ان کا ولیمہ 6 اکتوبر کو کراچی میں ہوگا۔ ابرار احمد کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب مہندی کی تقریب سے ہوا جس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اس موقع پر 27 سالہ کرکٹر سبز شلوار قمیض میں ملبوس دکھائی دیے۔ یہ بھی پڑھیں: ابرار احمد چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے اطلاعات کے مطابق ان کا نکاح پہلے ہی ہو چکا تھا اور آج وہ اپنی دلہن کو گھر لے آئیں گے۔ ابرار احمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2017 میں کراچی کنگز سے ڈیبیو کیا جبکہ 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ...
کراچی ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مرنے والے خواجہ سرا اور ایک لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ لاش چھت کے کنڈے میں ڈوپٹے سے لٹکی دیکھی تھی۔پولیس کے مطابق لڑکی نے محلے والوں کی مدد سے لاش نیچے اتروائی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اب تک کی تفتیش سے معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ نےکارروائی کے دوران سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی بیرون ملک بھجوانے میں ملوث غیر قانونی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث اشتہاری ملزم محمد علی کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم شہریوں کو جیوانی کے راستے ایران اور عراق بھجوانے میں ملوث ہے، ملزم کے خلاف کارروائی متاثرہ شہری کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم کی جانب سے بھجوائے گئے شہری کو عراق سے واپس پاکستان ڈی...
فائل فوٹو کراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی بیٹی اسپتال کے گائنی وارڈ میں زیر علاج ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب خاتون وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھی، جناح اسپتال کے باہر دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، خاتون زد میں آگئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گولی گائنی وارڈ میں موجود خاتون کو گولی لگی، فائرنگ کی زد میں آکر اسپتال کے باہر بھی ایک شخص زخمی ہوا۔
کراچی: پولیس نے بچیوں کو اغوا کرکے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے گینگ کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق کھارادر میں دو روز قبل پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی شناخت شہزاد عرف فیضو کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عمران کالو گینگ سے ہے۔ واضح رہے کہ ملزم کا دو روز قبل کھارادر میں پولیس مقابلہ ہوا تھا جس میں ملزم فرار ہوگیا تھا جبکہ ملزم کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا بعد ازاں ملزم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بحیرہ عرب میں موجود طوفان “شکتی”مزید شدت اختیارکرکےشدید سائیکلون میں تبدیل ہوگیاہے،محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے ساتواں الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کےٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹرکی جانب سےجاری الرٹ کےمطابق طوفان شکتی اس وقت کراچی سے تقریباً تین سونوے کلومیٹرجنوب جنوب مغرب میں موجود ہے،طوفان آئندہ 24 گھنٹوں میں مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد اپنی سمت تبدیل کرکے مشرق اور شمال مشرق کی طرف جائے گا اور بتدریج کمزور ہونا شروع ہوجائےگا۔محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کےساحلی اضلاع بدین،ٹھٹھہ،سجاول اورجامشوروسمیت بعض مقامات پرہلکی سےدرمیانی بارش اور گرج چمک کے امکانات ہیں جبکہ کراچی کےچندعلاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات نےماہی گیروں کوپانچ اکتوبرتک گہرےسمندرمیں نہ جانےکی ہدایت کی ہے۔ ویب ڈیسک...
شہر قائد کی ایک مصروف شاہراہ پر دن دہاڑے ایک بڑی واردات کے دوران لاہور سے آنے والا مال بردار ٹرک مسلح افراد نے چھین لیا، جس میں تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کی کیبل لوڈ تھی۔ واقعہ کراچی کی مرکزی شاہراہ کارساز کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹرک کے ڈرائیور کو اغوا کیا اور اُسے گلبائی کے علاقے کے قریب لے جا کر چھوڑا، جبکہ وہ قیمتی سامان سے بھرا ٹرک اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے فوراً بعدڈرائیور کی اطلاع پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے فوری کارروائی کرتے ہوئےسائٹ ایریا سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سےتین ٹن سے زائد کیبل بھی برآمد کر لی گئی۔ حکام کا...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں سے کراچی میں میگا پروجیکٹس تعمیر ہورہے ہیں، سندھ حکومت کا ان منصوبوں پر کام روکنا شہر قائد کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، امکان ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت...
اپنے بیان میں ایم کیو ایم نمائندوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کراچی کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے جبکہ سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب، اور ٹریفک نظام کی بہتری کے بجائے عوام پر جرمانوں کی تلوار لٹکا دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں اور ڈی میرٹ پوائنٹس کے نئے نظام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے اہلِ کراچی کے ساتھ کھلی زیادتی اور حکومت کی نااہلی و کرپشن کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ اراکین اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کراچی شہر جو ملک کا معاشی...
ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام روکنے کے معاملہ سے آگاہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو امید ہے کہ وزیراعظم اس معاملے پر وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اس معاملہ کو پیر کو قومی...
کراچی: قائد آباد پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق مقتولہ کا باپ بیٹی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہا تھا۔ قائد آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 3 اکتوبر کوشیرپاؤ کالونی میں ایک خاتون نے گھر میں خودکشی کرلی ہے جس کی شناخت 24 سالہ ماریہ ولد دلبر کے نام سے ہوئی۔ قائد آباد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی، تفتیش کی روشنی میں پولیس نے مقتولہ کے والد دلبر خان اور ماموں زاد نور صمد کو حراست میں لیا۔ دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے انکشاف کیا کہ...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے گھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی جج انعام اللہ پھلپوٹو کی عدالت نے گھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان شاہین اور یوسف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ غلط کیس والی دلیل بہت عام ہو چکی ہے، میڈیکل رپورٹ سے خاتون پر تشدد کی تصدیق ہوتی ہے۔ پولیس نے خاتون پر تشدد کے دوران پھٹے ہوئے کپڑے بھی اپنی تحویل میں لیے، یہ کوئی معمولی جھگڑا...
کراچی: موسیٰ کالونی میں آپسی جھگڑے میں دوست نے چھری مارکر اپنے ہی دوست کو قتل کردیا۔ چھیپا حکام کے مطابق گلبرگ موسیٰ کالونی یو سی پارک کے قریب آپسی جھگڑے میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس سے عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ وسیم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔ گلبرگ تھانے کے ہیڈ محرر اے آیس آئی یاسرنے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ وسیم اور کامران آپس میں دوست اور موسیٰ کالونی کے رہائشی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کامران نے نامعلوم وجہ کے سبب اپنے دوست...
جناح اسپتال کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت رزاق کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ فہمیدہ زوجہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی، جو اپنی زیر علاج بیٹی کی عیادت کے لیے جناح اسپتال آئی تھیں۔ واقعے کے وقت وہ جناح اسپتال کی دوسری منزل پر واقعے گائنی وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ان کے سینے میں جا لگی، جسکے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوئی اور جناح اسپتال کے ہی ایمرجنسی وارڈ میں دوران...
کراچی کے جنوب میں سمندری طوفان ’شکتی‘ 360 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صور الأقمار الاصطناعية للعاصفة المدارية #شاكتي #Shakti ببحر العرب صباح اليوم #بحر_العرب pic.twitter.com/wtpDIrjbOc — محمد الشحي ☕️ ✍️ (@o8bh4) October 4, 2025 محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے دوران سمندر میں طغیانی بھی رہے گی اور ماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے جسے ’شکتی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نام سری لنکا کی جانب سے تجویز کیا...
کراچی: شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن بن گیا جو مزید شدت کے ساتھ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممکنہ طوفان سے متعلق پانچواں الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق ڈیپ ڈپریشن اس وقت شمال مشرقی بحیرہ عرب پر موجود ہے اور ممکنہ طوفان کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود دباؤ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھ کر گہرے ڈپریشن میں تبدیل ہوا جبکہ گہرے ڈپریشن کے مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد وسطی شمالی بحیرہ عرب میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران...
کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع سائٹ غربی میں احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکریٹری قاسم جمال کورنگی انڈسٹریل ایریا میں انڈس فارما یونین کے محنت کشوں کو غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> راصب خان جسارت نیوز
سندھ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاق کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے وفاقی ادارئہ پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PICDL) کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ وفاق کا کوئی کام صوبے میں نہ کرے۔ محکمہ بلدیات کے سیکریٹری نے کمپنی حکام کے نام ایک خط میں تحریرکیا ہے کہ کمپنی صرف ان منصوبوں تک محدود رہے جو سابقہ پاک ورکس ڈپارٹمنٹ (PWD) سے منتقل ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ اس کمپنی کی سرگرمیاں صوبائی خود مختاری میں مداخلت ہیں۔ صوبائی سیکریٹری بلدیات کے خط میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا...
وائس چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر منتخب کونسل کے 13 ویں باضابطہ (عام) اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت دودھ ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرزاور صارفین کے نمائندوں اور متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دودھ کی نئی قیمت دودھ کا معیار چیک کرنے کے بعد مقرر کی جاے گی۔ کمشنر نے دودھ کا معیار چیک کرنے کیلیے متعلقہ محکموں اور صارفین کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے دودھ کے نمونوں کا معیار چیک کرے گی۔ کمیٹی کا سربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے ارکان میں بیورو آف سپلائی فوڈ اتھارٹی، ویٹ اینڈ میز رزکے افسران...
ویب ڈیسک : قومی ٹیم کے سپن باولر ابرار احمد کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی شادی کی تقریب کراچی میں ہو گی جبکہ ولیمہ کی دعوت 16 اکتوبر کو کراچی میں ہی ہو گی ۔ یاد رہے کہ ابرار احمد ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے ۔ ابرار احمد پہلی مرتبہ 2017 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اس کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو 2022 میں انگلینڈ کے خلاف کیا ۔ یہ سیریز بھی تاریخی تھی کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے بعد پاکستان میں آ کر کھیلی تھی نائٹ...
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کہا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز نے بغیر ڈیوٹی ادا کیے 10 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپس، آئی پیڈز، آئی فونز، میک بکس، پلے اسٹیشنز اور میموری کارڈز ضبط کر لیے اور اس عمل میں ملوث کمپنی کے ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز ائیرپورٹ کراچی نے فوری طور پر دو ایف آئی آرز درج کروا کر اس جرم میں ملوث کمپنی کے ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ الیکٹرونک سامان کو گڈز ڈیکلریشن جمع کرائے بغیر غیر قانونی طور پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کیے بغیر باہر نکالی...
—فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کے گھپلے سامنے آئے ہیں جن میں ایف بی آر نے کروڑوں روپے کا سامان ضبط کر لیا۔ایف بی آر کے مطابق سامان کو گڈز ڈیکلریشن، کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کیے بغیر باہر نکالا جا رہا تھا، فراڈ میں غیر ملکی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کے ملازمین اور درآمد کنندگان ملوث پائے گئے۔ یہ بھی پڑھیے کسٹمز کراچی کے 2 افسران کو 120 روز کے لئے معطل کر دیا ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس فراڈ کا انکشاف قابلِ اعتماد انٹیلی جنس معلومات موصول ہونے پر ہوا، بر وقت کارروائی کے نتیجے میں 10 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی ایک کھیپ ضبط کر لی۔ایف بی آر...
اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ، میجر (ر) قمر عباس، ارشد نقوی، علامہ عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی، پیر ازہر ہمدانی، محمد حسین محنتی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، فیصل بلوچ، یونس بونیری، ارم بٹ، حمزہ نقوی، پاسٹر ایمانوئیل، حسیب جمالی، جمشید حسین اور ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر صمود فلوٹیلا کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے مختلف سیاسی و...
کراچی: موچکو حب ریور روڈ حاجی خواستی گوٹھ کے قریب پلاٹوں کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ رافع نامی ملزم اور اس کے موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کی جانب سے کی گئی، فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق موچکو تھانے کے علاقے حب ریور روڈ حاجی خواستی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں افراد راستے میں دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ جاوید عباسی ولد کالو خان اور 45 سالہ شاہد ولد سعید خان کے نام سے...
کراچی میں موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے سبب پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور اسلام آباد کے درمیان آج آپریٹ ہونے والی 5 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہے جبکہ سکھر سے کراچی پی کے 636 اور کراچی سے تربت کی قومی ایئر لائن کی دو پروازیں پی کے 501 اور 502 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام اباد سے کراچی روانہ ہونے والی نجی ملکی ایئرلائن کی پروازوں میں 6 تا 7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ پی آئی اے کی کراچی و اسلام آباد کی پروازیں پی کے 300 اور 301 میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے۔ کراچی لاہور کے درمیان نجی ایئر لائن کی 4 پروازوں میں ایک...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پارکنگ تنازع سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت کریں لیکن کام تو کسی قانون کے تحت کریں۔ نجی ڈپارٹمنٹل اسٹور کی مختلف برانچز سے چارجڈ پارکنگ کی وصولی کے تنازع سے متعلق درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو کیس واپس لینے کے لیے مہلت دیدی۔ دورانِ سماعت درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کے ایم سی نے راشد منہاس روڈ پر اسٹور کو پارکنگ کی اجازت دی تھی، کے ایم سی کو ماہانہ بنیاد پر پارکنگ کی مد میں ادائیگی کرتے ہیں اور اب گلشن اقبال ٹاؤن نے بھی پارکنگ و دیگر کی مد میں ادائیگی کا چالان بھیجا ہے۔ کراچی وسطی کی ٹاؤن انتظامیہ نے...
سٹی42: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جہاں 8 پروازیں منسوخ جبکہ 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں اومان ایئر کی کراچی سے مسقط جانے والی پرواز WY-324، قطر ایئرویز کی کراچی سے دوحا جانے والی پرواز QR-611، ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی 2پروازیں PF-125 اور PF-123 ہیں۔اس کے علاوہ ایئر سیال کی کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں PF-145 اور PF-143، PIA کی کراچی سے تربت جانے والی پرواز PK-501اور PIA کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز PK-306 شامل ہے۔دوسری جانب تاخیر کا شکار پروازوں میں ایئربلو کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز PA-110 مقررہ وقت ساڑھے...
کراچی: شہر قائد میں پیرآباد پولیس نے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں اشتہاری قرار دی گئی مطلوب خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں لیڈیز پولیس کی مدد حاصل کی گئی۔ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ شازیہ زوجہ ابراہیم کو گرفتار کیا، جو تھانہ پیرآباد میں درج مقدمہ نمبر 732/2023 بجرم دفعہ 302، 324، 34 کے تحت اشتہاری ملزمہ تھی۔ گرفتار خاتون کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔
کوٹری: کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن اچانک ٹریک سے اتر گیا، جس کے باعث کراچی جانے والا ریلوے ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بند ہو گیا۔ حادثے کے بعد ریلوے حکام نے فوری طور پر انجن کو ٹرین سے الگ کر کے بحالی کا کام شروع کر دیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث حیدرآباد سے کراچی جانے والی تمام مسافر گاڑیاں جن میں خیبر میل ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس اور دیگر شامل ہیں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ حادثے کے مقام پر چار گھنٹے بعد کرین کی مدد سے انجن کو ٹریک پر واپس لانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ابتدائی اندازے کے مطابق بحالی...