2025-11-08@22:17:13 GMT
تلاش کی گنتی: 97326
«سرکاری اداروں میں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت ججز کے ٹرانسفر پر ایگزیکٹو کے اختیارات میں کمی کی جائے گی اور یہ اختیار اب جوڈیشل کمیشن کے سپرد ہوگا جبکہ فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات برقرار رہے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اجلاس کی صدارت باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ اجلاس میں متعدد آئینی ترامیم پر غور کیا گیا جنہیں آئندہ سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر قانون نے کہا کہ ججز کے ٹرانسفر کے معاملے میں ایگزیکٹو اختیارات کم کرنے کی تجویز منظور کی گئی ہے تاکہ عدلیہ کے فیصلے آزادانہ اور...
(فائل فوٹو) اسلام آباد:۔ بھارتی جیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یاسین ملک کی رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے خط میں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے انسانی بنیادوں توجہ کی ضرورت ہے۔ مشعال حسین ملک نے خط وائٹ ہاﺅس پورٹل کے ذریعے بھےجا ہے۔ خط میں انہوں نے یاسین ملک کے لیے عالمی مداخلت اور انصاف کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے کہ بھارتی عدالتوں سے انصاف کی امید نہیں، یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ہے، یاسین ملک کو فوری طبی سہولت اور قانونی حقوق دیے جائیں۔ یاسین ملک نے...
کراچی: پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے صدر اور جنرل سیکریٹری کی ملازمت سے برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) کے دونوں عہدیداروں کو ملازمت سے برطرف کیا تھا جس پر تنظیم نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ پی آئی اے ایئرکرافٹ انجنیئرز کی تنظیم سیپ نے تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے نہ ہونے پر گزشتہ کئی روز سے کام...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے، جس میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم، ان کا یہ فیصلہ سودمند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز بنائے۔ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے بالترتیب 16، 16 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار...
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر آف لوڈ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کی روانگی ملائیشیا کی تھی۔ نبیل اختر نامی مسافر فلائٹ نمبر PK894 کے ذریعے ملائیشیا جا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی جعلی امیگریشن اسٹمپس لگی ہوئی تھیں۔ مذکورہ اسٹمپس کے حوالے سے سسٹم میں بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ Tagsپاکستان
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس میں ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیے جانے کا امکان تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج بلائے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جانی تھی، تاہم اسے پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا طے کیا گیا تھا، لیکن پیپلز پارٹی کی سی ای ای کےجاری رہنے کی وجہ سے اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ اجلاس آج طلب، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے...
کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور سکھر میں 480 والدین کے خلاف جرمانے کیے گئے اور ساتھ ہی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کی خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹرسہیل شیخ نے بتایا کہ سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول ایکٹ 2023 کے تحت 480 والدین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور یہ جرمانے سکھر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیے گئے۔ ڈاکٹر سہیل شیخ نے ایکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب کراچی سمیت صوبے میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ...
وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے بلال فاروق تارڑ کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور فارم 34 الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم 34 کی بنیاد پر بلال فاروق تارڑ کی کامیابی کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ این اے 66 کے انتخاب میں 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، تاہم سنی اتحاد کونسل اور پیپلز پارٹی سمیت 8 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے، جبکہ دیگر امیدوار کاغذات واپس کرنے کی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان نے ہمیشہ آذربائیجان کے منصفانہ موقف کا بھرپور ساتھ دیا۔ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان تین ملک ہیں، مگر دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور تینوں بردار ممالک نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت کو اہم قرار دیا...
وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں مارشل آف ایئر فورس اور مارشل آف نیول فورس جیسے ٹائٹل متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ یہ ٹائٹل دینے کا اختیار وزیراعظم کے پاس نہیں ہوگا، بلکہ یہ اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہوگا۔ اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کا رینک اور ٹائٹل آئینی تحفظ حاصل ہوگا اور اس ٹائٹل کو واپس لینے کا اختیار بھی پارلیمنٹ کے پاس ہوگا۔ ان کے مطابق، یہ تجویز بھی کی گئی...
پاک فوج کا جنوبی وزیرستان کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز وانا (آئی پی ایس ) پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ پیش کیا گیا۔جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سپن مسجد کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے تعاون سے کی گئی، مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔امام مسجد کا کہنا تھا کہ سپین مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہی جب کہ جنوبی وزیرستان کے عوام کا کہنا تھا کہ اتنی خوبصورت مسجد بنانے...
تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے 27 ویں آئینی ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ انہیں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی تک موصول ہوا ہے، اور اس پر بغیر پڑھے بحث کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم معاملے پر ایک وسیع تر مشاورت کی ضرورت ہے، اس لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے تاکہ اس ترمیم پر گہرائی سے بحث کی جا سکے۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پاکستان کے آئین کی سالمیت پر حملہ قرار دیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: حماس نے جمعے کو (8 نومبر) ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش بین الاقوامی کمیٹی صلیبِ سرخ (آئی سی آر سی) کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی۔اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر تصدیق کی ہے کہ موصولہ لاش ممکنہ طور پر یرغمالی کی ہے اور اس کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ جاری ہیں۔ یہ حوالگی اس امریکی ثالثی معاہدے کے تناظر میں عمل میں آئی ہے جو غزہ تنازعے کے دوران زندہ یرغمالیوں اور شہدا کی لاشوں کی واپسی کے لیے طے پایا تھا۔اس معاہدے کے تحت تبادلے کی شرائط کے عین مطابق دونوں جانب سے لاشوں کی حوالگی کے سلسلے جاری ہیں، تاہم اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ غزہ میں ابھی بھی...
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین، غیر ملکی مندوبین اور ہائی اچیورز شرکت کریں گی۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ نوجوان خواتین کیلئے "یوتھ ارینا" قائم کیا جا رہا ہے، جہاں 500 سے زائد مستند گائیڈز ڈیجیٹل دنیا اور جدید کاروباری مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں خواتین کا سب سے بڑا اور منفرد پروگرام خواتین سیشن لاہور میں منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اس ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 10 کر دی جائے گی۔ آئی سی سی خواتین کرکٹ کے حالیہ عالمی ورلڈکپ کی کامیابی کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ اسی سلسلے میں، 2029 میں ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی نے 2021 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کرکٹ میں توسیع کے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانا شروع کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2000 سے 2025 تک کھیلے گئے تمام ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں...
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سرابراہان کو خط لکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ 2032 کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حال ہی میں ختم ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کی کامیابی کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ آئی سی سی نے 2029 میں ٹورنامنٹ کے اگلے ایڈیشن کو دس ٹیموں تک پھیلانے پر اتفاق کیا ہے۔ آئی سی سی نے 2021 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے کھیل میں توسیع کا اعلان کیا تھا جس کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی۔ 2000 سے 2025 تک کھیلے گئے تمام ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوئیں۔ تاہم 2029 کے ایڈیشن میں 10 ٹیمیں شامل ہوں گی اور ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ اگلے سال...
پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیرسگالی دورے پر چٹاگانگ پہنچ گیا ہے۔ ہفتے کے روز پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف 4 روزہ خیرسگالی دورے پر بنگلادیش کے بندرگاہی شہر چٹاگانگ پہنچا، جہاز کی آمد پر بنگلادیش نیوی کی جانب سے چیف اسٹاف آفیسر، کمانڈر چٹاگانگ نیول ایریا نے عملے کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ بحری بینڈ نے روایتی دھنیں پیش کر کے خوش آمدید کہا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نیوی کا جہاز کراچی میں ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ میں حصہ لے گا ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام اور بنگلادیش بحریہ کے سینیئر افسران بھی استقبالیہ تقریب میں موجود تھے۔ اس سے قبل جب پی این ایس سیف بنگلادیشی حدود میں داخل ہوا تو...
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔ ملزمان کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزمان سے ڈنڈے، سوٹے اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا 17 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا اور ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے 8 کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔ ملزمان کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزمان سے ڈنڈے، سوٹے اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا 17 دن...
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اس اہم معاملے پر نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے قائدین کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خط میں 27 ویں آئینی ترمیم پر غور و فکر کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے ایک اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں ترمیم کے بارے میں مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا مگر ہم متاثر نہیں ہو رہے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے معاملہ پر آج بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پارلیمانی کمیٹی میں نہیں بیٹھ رہے تو پارلیمنٹ کے فلور پر بات کرلیں گے۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ایوان کے اندر اجلاس میں پی ٹی آئی والوں نے آج تفصیلی بات کی ہے، اپوزیشن کا کام ہے متاثر کرنا، مگر ہم متاثر نہیں ہورہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جب ترامیم پڑھیں گے تو تمام مسلح افواج سے متعلق معاملات نظر آئیں گے۔
فائل فوٹو قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹیوں کے بند کمرہ مشترکہ اجلاس میں مشترکہ کمیٹی میں 27ویں آئینی ترمیم بل پر آج ووٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں کے کل ہونے والے مشترکہ اجلاس میں بل پر شق وار ووٹنگ متوقع ہے۔بند کمرے کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی مجوزہ شقوں پر غور کیا گیا، دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی نے اجلاس کل بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔جے یو آئی نےقانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا۔اس سے قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی قانون...
ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز پیرس(آئی پی ایس )امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، جو دونوں ممالک کے تنازع کو کسی اور خطے تک لے جانے کی تازہ کوشش ہو سکتی تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ انقلابی گارڈز کی خصوصی القدس فورس نے پچھلے سال کے آخر میں اس سازش کا آغاز کیا اور اسے اس سال ناکام بنا دیا گیا ہے۔امریکی اہلکار نے کہا کہ سازش کو ناکام بنا...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ جاری ہے، اور اس میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار کارکردگی نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن ان کی بیٹنگ لائن کو پاکستانی بولرز نے ابتداء ہی سے دباؤ میں ڈال رکھا ہے۔ جنوبی افریقا کی چھٹی وکٹ 117 رنز پر گری ہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سلمان آغا نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے نوجوان آئی ٹی گریجویٹس کو عالمی معیار کی تربیت اور عملی تجربہ فراہم کرنے کے لیے ’’چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جسے صوبے میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔پروگرام کے تحت صوبے بھر سے منتخب ہونے والے آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کو معروف آئی ٹی کمپنیوں اور سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا موقع فراہم کیا جائے گا، جہاں وہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کے مطابق سکلز میں تربیت حاصل کر سکیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کو انفارمیشن ٹیکنالوجی...
کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو میں میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پرسیلا چان کو اپنے گھر سے بغیر لائسنس اسکول چلانے کے الزام پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ امریکی جریدے وائرڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ نے 2021 کے آس پاس اپنے خاندان کے کمپاؤنڈ میں ایک اسکول قائم کیا تھا جس میں تقریباً 30 طلبہ زیر تعلیم تھے، تاہم اسکول کو 2022 تک باضابطہ اجازت نامہ نہیں مل سکا۔ یہ بھی پڑھیں: مارک زکربرگ کا مارک زکربرگ کیخلاف مقدمہ، امریکا میں حیران کن قانونی جنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زکربرگ کے پڑوسیوں نے شور شرابے، تعمیراتی سرگرمیوں، نجی سکیورٹی کی موجودگی اور عملے...
غزہ کے ایک ننھے فلسطینی بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی نقل کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔ ویڈیو میں بچہ سفید قمیض اور سیاہ پتلون پہنے ایک خیمے سے باہر آتا ہے، اس کے چہرے پر داڑھی بھی بنائی گئی ہے۔ وہ ہاتھ ہلا کر لوگوں کو مبارکباد دیتا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی اپنی جیت کے بعد لوگوں سے ملے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:ظہران ممدانی نے 5 رکنی عبوری ٹیم کا اعلان کردیا، کون کون شامل ہے؟ لوگوں نے پیار سے اسے ’غزہ کا ننھا ظہران ممدانی‘ کہا اور ایک شخص نے اسے اپنے کندھوں پر اٹھا کر...
کراچی: عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی میں عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی یورپ جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کردیا، مسافروں میں راحید اللہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللہ شامل ہیں۔ مسافروں کا تعلق، بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند کے مختلف علاقوں سے ہے، مسافر فلائٹ نمبر PA170 کے ذریعے سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر پشاور کے مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔ مسافروں نے سعودی عرب سے مصر، لیبیا اور بعد ازاں غیر قانونی سمندر...
شاعر مشرق کا فکر و فلسفہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے بیداری،خودی اور روحانی احیا کا سر چشمہ ہے، حسن محی الدین
منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ فکر اقبال ؒ کا مرکز خودی ہے جو انسان کو پستی سے نکال کر بلندی، ذمہ داری اور خدمت انسانیت کی طرف لے جاتی ہے۔ اقبال ؒ چاہتے تھے کہ مسلمان اپنی روحانی طاقت اور اخلاقی وقار کو پہچانیں اور دنیا میں خیر و عدل کے علمبردار بنیں۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یومِ ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاعر مشرق کا فکر و فلسفہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے بیداری،خودی اور روحانی احیا کا سر چشمہ ہے۔ علامہ اقبال ؒ نے نوجوانوں میں جس شعور، ہمت اور بلند حوصلگی...
چیف جسٹس پاکستان، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، آئندہ ہفتے بیرون ملک روانہ ہوں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی غیر موجودگی میں سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق، جسٹس یحییٰ خان آفریدی 12 نومبر کو ترکی روانہ ہوں گے۔
ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے تصدیق کی ہے کہ اس تنازع کو حل کرنے کے لیے آئی سی سی کے سینیئر عہدیدار سرگرم ہیں اور امید ہے کہ یہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے طے پا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی اجلاس کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بھارتی بورڈ کے عہدیداران کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی سی سی کا ایک سینئر نمائندہ بھی موجود تھا۔ یہ ملاقات...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے خارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے اس درخواست پر فیصلے میں کہا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست کو مسترد کیا گیا، اور اس کے ساتھ ہی عدالت نے خاتون وکیل پر کسی قسم کا بھاری جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ جج کے خلاف کسی کارروائی کا درست فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔ جسٹس ثمن رفعت نے صرف “آبزرویشنز” دیں...
ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق
ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ معاملے کو حل کرنے میں آئی سی سی کے سینئر عہدیدار ملوث ہیں، امید ہے کہ یہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے حل ہوجائے گا۔دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ آئی سی سی یا کسی اور کی جانب سیکوئی سنگین اقدام اٹھانے سے پہلے ہی یہ معاملہ...
بڑے ہوائی اڈے نجکاری کیلئے پیش، پی آئی اے کے خریداروں میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نجکاری کمیشن کے بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری اور اسلام آباد، لاہور، اور کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے انتظام کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے۔ وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل) کی قیادت کے حامل کنسورشیم کی درخواست پر کنسورشیم میں اے کے ڈی ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ پریس ریلیز کے مطابق اس شمولیت نے اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشنز (ایس او کیو) میں بیان کردہ شرائط کی...
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہو گئے، ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی جانب سے سرکاری فارم 34 جاری کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں کس کس کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا؟ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے ریلی کے انعقاد کے بعد پارٹی پالیسی کے مطابق انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد چٹھہ فیملی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے۔ بلال فاروق تارڑ نے حلقے کے معززین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے ان کی سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔ بعد...
ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لے کر ایک نئی وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کیے جائیں گے۔ یہ عدالت آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے فیصلے کرے گی، جبکہ سپریم کورٹ صرف اپیلوں اور عمومی مقدمات کی عدالت کے طور پر کام کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترمیم میں آئین کے آرٹیکلز 42، 63 اے، اور 175 تا 191 میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 184 کے خاتمے کے بعد سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کا اختیار بھی ختم ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کی جگہ نئی وفاقی آئینی عدالت مجوزہ مسودے کے تحت ’وفاقی آئینی عدالت‘ میں ایک چیف جسٹس...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکرگزار ہوں۔آذربائیجان کے یوم فتح کے حوالے سے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تینوں برادر ملکوں نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا، یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے، پاکستان نے دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔ معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی...
سینئر اداکارہ نائمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ادیب اور ڈرامہ و افسانہ نگار مرحوم اشفاق احمد رشتے میں ان کے ماموں لگتے تھے۔اداکارہ نائمہ خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے میزبان وصی شاہ کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔دوران شو اداکارہ نے بتایا کہ ’ افسانہ نگار اشفاق احمد رشتے میں میرے ماموں لگتے تھے، وہ میری والدہ کے کزن تھے، میرا بچپن اشفاق احمد کی گود میں گزرا‘ ۔اداکارہ نے بتایا کہ’ جب میں نے اشفاق احمد سے شوبز میں دلچسپی کا ا ظہار کیا اور ان کی سفارش کی درخواست کی تو ان کا کہنا تھا کہ’ میرا بھیجا ہوا تو کچرا بھی رکھ لیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ غزہ میں موجود تمام سرنگوں کو فوری طور پر نشانہ بنا کر تباہ کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرنگوں کے ذریعے مبینہ طور پر ان کے خلاف خفیہ کارروائیاں جاری ہیں، لہٰذا فوج کو ہرممکن حد تک جلد کارروائی مکمل کرنی چاہیے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کے ساتھ ساتھ ڈرون حملوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ شجاعیہ میں قابض فوج کے ایک ڈرون حملے میں ایک کم سن فلسطینی بچہ شدید زخمی...
اسلام آباد : پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان نے اسلام آباد پہنچنے کے لئے پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز میں پروازوں کی سیٹیں بک کرالیں۔ تفصیلات کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے کے پیشِ نظر قومی اسمبلی کے ارکان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان نے پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز میں پروازوں کی سیٹیں بک کرالیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے بھی مختلف ایئرلائنز میں اپنی بکنگ کرائی ہے۔ کچھ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز آج رات تک اسلام آباد پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ متعدد کی پروازیں کل کے لیے مقرر ہیں۔ علاوہ ازیں،...
این اے 66 ضمنی الیکشن ،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ(آئی پی ایس ) وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور فارم 34 الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فارم 34 کی بنیاد پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کریگا۔ انہوں نے بتایا کہ حلقے میں 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہوگا جس سے صوبوں کا اختیار کم ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نام ہی بلدیات کا ہے، ملک کو بہترین بلدیاتی نظام دیں، عوام کی بہتری کے لیے حکومت نیا قانون یا آئین لاتی ہے۔ ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ہم آئے اس وجہ سے ہیں کہ آئین و قانون سازی میں حصہ لیں، ہم ہر چیز کی مخالفت نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بحث میں شرکت کرنا لازمی ہے، جو گزارشات اور تجویز سامنے آئی ہیں، کھل...
ویب ڈیسک :اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کےلئے رجسٹریشن کاعمل مزید آسان بنادیاگیا۔ محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پروگرام کے تحت مختصر مدت میں30,600 گھروں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے جبکہ 1,05,700 خاندانوں کو اپنے گھر بنانے کے لیے قرضے فراہم کیے گئے ہیں،جاری تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے69,200 خاندانوں کو دوسری قسط بھی جاری کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق شہری آسان شرائط پر اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،جن خاندانوں نے1 سے 3 سال کے اندر قرض واپس کر دیا، انہیں 20 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ 4 سے 6 سال میں قرض واپس کرنے والوں کو10 فیصد رعایت ملے گی،یہ مراعات شہریوں کو جلد ادائیگی کی ترغیب دینے اور گھر کی ملکیت کو...
عدالت نے 155 سال پرانے ادارے’ کراچی چڑیا گھر‘ کو نیچرل پارک میں بدلنے کا حکم دے دیا۔ کراچی چڑیا گھر، جو 1870 میں برطانوی راج کے دوران گاندھی گارڈن کے نام سے قائم ہوا اور تقریباً 33 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے، اب ایک تاریخی تبدیلی کے دہانے پر ہے۔ ملک کے قدیم ترین چڑیا گھروں میں سے ایک کی حیثیت ختم ہونے کا خطرہ ہے، اور اس کی وجہ جانوروں کی افسوسناک حالت ہے۔ عدالتی مداخلت کا سبب، جانوروں کی فلاح و بہبود پر سنگین سوالات حال ہی میں، سندھ ہائیکورٹ میں ایک مادہ ریچھ ’رانو‘ کی صحت سے متعلق درخواست دائر کی گئی جس نے چڑیا گھر کے اندرونی حالات کو بے نقاب کر دیا۔ یہ بھی...
آرمینیا سے جنگ میں کامیابی پر یوم فتح کی 5ویں سالگرہ کے موقع پر باکو میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آذر صدر صدر ایلہام علیئوف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک ہوئے۔؎ یاد رہے کہ کارا باغ کا بیشتر علاقہ، جو تقریباً 3 دہائیوں سے آرمینیا کے قبضے میں تھا، آذربائیجان نے 2020 کی 44 روزہ جنگ میں آزاد کرایا تھا۔ یہ جنگ روس کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے پر ختم ہوئی، جس نے آرمینیا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی راہ بھی ہموار کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کی فتح کشمیر...
امریکا میں ایک چھ سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ٹیچر کو عدالت نے تقریباً 10 ملین ڈالرز (ایک کروڑ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی 28 سالہ خاتون ٹیچر کو 10 ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے 2023 میں کلاس روم میں 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر کے زخمی ہونے کے معاملے پر حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو اسٹاف نے کئی بار خبردار کیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40...
سٹی 42 : وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 27 آئینی ترمیم میں مارشل آف ائیرفورس اور مارشل آف نیول فورس کے ٹائٹل متعارف کرانے کی تجویز ہے اور یہ ٹائٹل دینے کا اختیار وزیراعظم کا نہیں ہوگا بلکہ پارلیمنٹ کا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں اپنے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے رینک اور ٹائٹل کو آئینی تحفظ حاصل ہوگا اور یہ ٹائٹل واپس لینے کا اختیار بھی پارلیمان کا ہوگا، تجویز ہے کہ آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی وزیر قانون نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک ٹائٹل ہے، رینک ہے جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی مندی کا سلسلہ برقرار رہا جب کہ غیر یقینی صورتحال نے مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا۔ہفتے کے دوران مارکیٹ کے چار کاروباری سیشن مندی کی لپیٹ میں رہے جبکہ صرف آخری سیشن میں معمولی تیزی دیکھی گئی۔گزشتہ ہفتے کے دوران انسٹیٹیوشنز اور میوچل فنڈز کی جانب سے بڑے پیمانے پر حصص کی فروخت جاری رہی جس سے مارکیٹ میں دباؤ بڑھا۔اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ کے باعث اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ بھارت سے متصل سرحدی علاقوں میں فوجی مشقوں سے بڑھتی کشیدگی اور افغان جانب سے اشتعال انگیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو...
سٹی 42 : کوئٹہ کے علاقے میں دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ میں قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی علاوہ ازیں خیبر میں باڑہ کے علاقے نالہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دستی بم ایک مقامی شخص کے حجرے میں پھٹا جس سے...
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور فارم 34 الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فارم 34 کی بنیاد پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرےگا۔ انہوں نے بتایا کہ حلقے میں 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، سنی اتحاد کونسل اور پیپلز پارٹی سمیت 8 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے تھے، دیگر امیدواروں...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ بجلی صارفین کو ریلیف نومبر کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا جب کہ کراچی کے صارفین پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موجودہ مالی سال کی اتبدائی تین ماہ کے دوران حکومت کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی رپورٹ کےمطابق موجودہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2119 ارب سے زائدکا بجٹ سرپلس رہا،وفاق نے 1338 ارب،صوبوں نے 781 ارب روپےسرپلس بجٹ دیا،جولائی تا ستمبر 3497 ارب کا پرائمری سرپلس بھی ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کےمطابق 3ماہ میں قرضوں پر 1377 ارب روپےسےزائد سود ادا کیا گیا،صوبوں کو 1775 ارب ادائیگی کے بعد وفاق کی خالص آمدن 4117 ارب رہی،مالیاتی سرپلس مجموعی قومی پیداوار کا 1.6 فیصد رہا،سرپلس میں اضافہ اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ 2428 ارب روپے منافع سے ہوا۔ آذری یوم فتح:...
جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ???????? Pakistan make two changes for the KFC Presents VGO TEL Mobile Pakistan Vs South Africa ODI Series 2025 decider in Faisalabad ???? ???? Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/FIN4eyuser — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 8, 2025 جنوبی افریقی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جارج لنڈے کی جگہ لنگی نگیدی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ انجری...
کراچی: پی آئی اے انتظامیہ اور انجینئرز کے درمیان جاری تنازع کے باعث آج بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہیں۔ کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 213 اور کراچی سے ملتان جانے والی پی کے 330 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 257 بھی منسوخ کی گئی ہے۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران مجموعی طور پر 40 پروازیں منسوخ اور 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہی ہیں۔ آج صبح کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 300 آدھے گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ کراچی سے لاہور کی صبح 8 بجے والی پرواز پی کے 302 دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی...
— فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 کے قوانین کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہر قانون کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں، آزادی اظہار رائے اور پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، احتجاج کے حق اور عوامی سہولت میں توازن کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ کےپی کا کہنا ہے کہ وزیر قانون کی زیر نگرانی 4 رکنی کمیٹی مجوزہ قوانین...
— فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز میں تنازع کے سبب آج بھی قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر رہا۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 213 منسوخ کردی گئی۔ کراچی سے ملتان جانے والی پرواز پی کے330، پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز پی کے257 بھی منسوخ کردی گئی۔ذرائع کے مطابق آج صبح 7 بجے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے300 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ کراچی سے لاہور جانے والی صبح 8 بجے کی پرواز پی کے 302 کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، پرواز دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ جانے...
— فائل فوٹو وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں پر ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسے ناصرف منظور کیا بلکہ بھرپور سپورٹ کیا تھا، یہ ایم کیو ایم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں ترمیم کا بل جس کمیٹی میں جائے گا وہاں بلدیاتی بل پہلے سے موجود ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی پہلے ہی حمایت میں ہیں، کوشش ہوگی کہ اسے دیگر جماعتوں کی حمایت ملے۔
آرمینیا سے جنگ میں کامیابی پر یوم فتح کی 5ویں سالگرہ کے موقع پر باکو میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آذر صدر صدر ایلہام علیئوف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک ہوئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کی فتح کشمیر اور غزہ کے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، آذربائیجان کے غیور عوام نے دشمن سے اپنی آباؤ اجداد کی سرزمین واپس چھین لی، صدر ایلہام علیئوف کی سربراہی میں کاراباغ میں بحالی کے کام بے مثال ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آذربائیجان کے صدر سے وزیراعظم شہباز شریف اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش کر دیا جب کہ اس دوران ایوان اپوزیشن کے شور شرابے سے گونجتا رہا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، جہاں وفاقی وزیر قانون نے آئینی ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔وزیر قانون نے بتایا کہ وفاقی کابینہ پہلے ہی 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے چکی ہے، جس کے بعد یہ بل مشاورت کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسودہ تمام سیاسی جماعتوں کی رائے شامل کر کے تیار کیا گیا ہے، جس میں ججز کے تبادلے کا اختیار ایگزیکٹو سے لے کر...
آذری یوم فتح: پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا: صدر آذربائیجان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز باکو: (آئی پی ایس) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے یوم فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ آذربائیجان کے یوم فتح کی پروقار تقریب میں باکو کی فضا پاکستان کے قومی ترانے سے گونج اٹھی، وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی، پاکستان آرمی کے خصوصی دستہ نے بھی پریڈ میں شرکت کی۔ آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں صدر ترکیہ طیب اردوان بھی شریک ہوئے، آذری صدرآذربائیجان الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف...
اسرائیلی آرمی چیف کا فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری تباہ کرنےکا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسرائیلی آرمی چیف نے فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری طور پر تباہ کرنے کا حکم دیدیا۔اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں فوج کو حکم دیاکہ جتنا جلدی ہوسکے، غزہ میں موجود تمام سرنگوں پر حملے کرکے اسے تباہ کردیا جائے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے دعویٰ کیا کہ سرنگوں میں ان کے خلاف خفیہ سرگرمیاں چل رہی ہیں۔ ادھر صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، قابض فوج نے شجاعیہ میں ڈرون حملہ کرکے بچے کو شدید زخمی کردیا۔ مغربی کنارے...
اسلام ٹائمز: اسرائیل کو اس فورس کی موجودگی کے ذریعے تنازعے کے بین الاقوامی ہونے اور اسکے فیصلہ سازی اور کنٹرول کے دائرے کے محدود ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ طے نہیں ہوا ہے کہ کون سے ممالک اس فورس میں حصہ لیں گے، جبکہ عرب ممالک نے اس فورس میں اپنی شرکت کو غزہ میں فورس کے مینڈیٹ کی نوعیت سے جوڑا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جو ممالک شرکت کرینگے، وہ حماس کے ساتھ تصادم کے اصول کی مخالفت کریں گے اور چاہیں گے کہ یہ مشن امن قائم کرنے کے لیے ہونا چاہیئے، نہ کہ "امن مسلط کرنے کے لیے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے...
وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ افغان میڈیا اور سوشل میڈیا ہینڈلز کی جانب سے حالیہ دنوں میں پھیلائی گئی پاکستان مخالف مہم مکمل طور پر جھوٹ، فریب اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جعلی مواد پر مشتمل ہے۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق، افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فوج پر مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے بے بنیاد الزامات لگائے۔ جھوٹے دعوے کے ساتھ ایک ویڈیو بھی گردش میں لائی گئی جس میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔تاہم، وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا بین الاقوامی میڈیا ادارے نے اس الزام کی کوئی تصدیق نہیں کی۔ سوشل میڈیا ویریفیکیشن ٹولز کے مطابق وائرل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت میں حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی کھلی نفرت انگیز تقاریر اور عسکری و مذہبی حلقوں کے باہمی رابطوں نے ایک بار پھر ملک کی فرقہ وارانہ فضا کو زہر آلود کر دیا ہے اور ملک کے اندر اقلیتوں، خصوصاً مسلم کمیونٹی میں خوف و بے چینی فروغ پا رہی ہے۔مختلف ذرائع اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ریکارڈنگز اور بیانات کے مطابق چند متحرک ہندو مذہبی رہنماؤں نے ایسی زبان استعمال کی ہے جسے انسانی حقوق تنظیموں اور متعدد سول سوسائٹی گروپس نے اشتعال انگیز اور انتہا پسند قرار دیا ہے۔ان متنازع بیانات میں بعض رہنماؤں کے ایسے الفاظ شامل ہیں جو اسلام کو ملک یا دنیا سے ختم کرنے کی دھمکیوں کے...
چیف خطیب خیبرپختونخوا مولانا طیب قریشی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حالیہ بیان کو غیر محتاط اور خلافِ توقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، لہٰذا قیادت کو ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے۔ مولانا طیب قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ملک اور خصوصاً خیبرپختونخوا کے لیے فوج نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ جب آئے دن مساجد میں دھماکے ہوتے تھے، تب یہی فوج صفِ اول میں کھڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فوج کی لازوال قربانیاں ہیں، ایسے بیانات سے قربانیاں دینے والے جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کی دل آزاری ہوتی ہے۔ ’شہداء کے اہلِ خانہ ایسے معاملات...
جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز کے فیصلہ کُن میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں pak vs south africa پاکستان جنوبی افریقہ ون ڈے کرکٹ
احسن عباسی: تکنیکی وجو ہات پر آج بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر رہا ، کئی پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 ،کراچی سے ملتان کی پی کے 330 ،پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 257 شامل ہیں۔ تاخیر کا شکار ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 آدھا گھنٹہ ،کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 تاخیر سے روانہ ہوئی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کراچی سے کوئٹہ دوپہر ایک بجے کی پی کے 310 ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر یعنی شام 5:30بجے ،کراچی سے لاہور کی دوپہر 2 بجے کی پرواز پی کے 304...
برازیل کی ہیئر ڈریسر لارسا نری اس ہفتے بھارت میں خبروں کی زینت بنی ہیں، جب ان کی تصویر ایک مبینہ انتخابی فراڈ کے الزام میں خبریں بن گئی۔ لارسا نری نے بی بی سی کو بتایا کہ شروع میں وہ یہ سب ایک غلط فہمی یا مذاق سمجھ رہی تھیں۔ لیکن پھر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہلچل مچ گئی اور لوگ انہیں انسٹاگرام پر ٹیگ کرنے لگے۔ ’شروع میں چند بے ترتیب پیغامات آئے، میں نے سوچا کہ شاید وہ مجھے کسی اور کے ساتھ غلطی سے نتھی کر رہے ہیں۔ پھر انہوں نے وہ ویڈیو بھیجی جس میں میری تصویر بڑی اسکرین پر تھی۔ میں نے سوچا کہ شاید یہ AI ہے یا کوئی مذاق۔ لیکن...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو آئینی ترمیم کا ڈرافٹ میڈیا سے شئیرکرنے سے روک دیا ۔ صحافی و یوٹیوبر مطیع اللہ جان نے بتایاکہ ویر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ڈرافٹ میڈیا کو دینا چاہا تو پیپلز پارٹی کی راہنما اور سابق صحافی شیری رحمان انہیں ایسا کرنے سے روک دیا ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ وزیر قانون نے 243 میں ترمیم سے متعلق ایک ڈائریکٹ سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ، دراصل مطیع اللہ جان نے سوال کیا کہ یہ 243 پر گھبرائے ہوئے کیوں ہیں جس پر وزیرقانون کا کہناتھا کہ صرف مطیع اللہ جان گھبرا یا ہوا ہے، باقی پورے پاکستان کو کوئی گھبرا ہٹ نہیں ہے، میں پریس...
وزیر قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا آج معمول کی کارروائی معطل کرکے بل پیش کرلیتے ہیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے معمول کی کارروائی معطل کر دی۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بل پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کو پیش کر دیتے ہیں، کمیٹی اپنا کام کرے گی، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے، مشترکہ...
اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش کردیا گیا، اس دوران ایوان میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے شور شرابہ جاری رہا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ ایوان میں پیش کیا۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ گزشتہ کئی دن سے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات ہو رہی ہے۔ آج وفاقی کابینہ نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ اب مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام...
فائل فوٹو وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے سپرد کردیا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا آج معمول کی کارروائی معطل کر کے بل پیش کرلیتے ہیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے معمول کی کارروائی معطل کردی۔اس سے قبل آج وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی گئی تھی۔
پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز 2025 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔6 اوورز میں 103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 3.5 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ عبدالصمد نے صرف 10 گیندوں پر شاندار 50 رنز بنائے، جن میں آٹھ بلند و بالا چھکے شامل تھے جبکہ ایک بھی چوکا نہیں مارا۔خواجہ نافع نے 13 گیندوں پر 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان عباس آفریدی نے دو لگاتار چھکے لگا کر صرف دو گیندوں پر 12 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔جنوبی افریقہ کے بولرز پاکستان...
بورڈ آف پرائیویٹائزیشن کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ(پی آئی اے سی ایل)کی نجکاری اور اسلام آباد، لاہور، اور کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے انتظام کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے۔وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل)کی قیادت کے حامل کنسورشیم کی درخواست پر کنسورشیم میں اے کے ڈی ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔بورڈ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھی سفارش کی کہ اسلام آباد، لاہور، اور کراچی ایئرپورٹس کو نجکاری پروگرام میں شامل کیا جائے، اس تجویز کے تحت ایئرپورٹس کے انتظام کو طویل مدتی کنسیشن کی بنیاد پر پیش کیا جائے گا، تاکہ عملی کارکردگی میں بہتری اور سرمایہ...
ویب ڈیسک:ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا جس کے مطابق آرمی چیف کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ دینے کی تجویز ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لیکر وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کیے جائیں گے۔ 24 نیوز کو ملنے والے مسودے کے مطابق 27 آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 42 اور 59 میں ترمیم کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی کلاز 5 میں لفظ سپریم کو فیڈرل کانسٹیٹیوشنل میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی 27 ویں ترمیم کے تحت ‘وفاقی آئینی عدالت’ کے قیام کی تجویز ہے، وفاقی آئینی عدالت، آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے...
سٹی 42 : محکمہ جنگلی حیات نے طوطوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ۔ محکمہ حکام کے مطابق رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 5دسمبر مقرر کی گئی ہے، مقررہ مدت کے بعد بغیر اندراج کے طوطے رکھنے پر کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ طوطوں کی رجسٹریشن فیس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ الیگزینڈرین، گلاب کے رنگ والے طوطے کی رجسٹریشن لازم قرار دی گئی ہے۔ ا سکے علاوہ سلیٹی سر والے طوطے، بلسم سر والے طوطوں کی رجسٹریشن بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی شہری وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلی حیات کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیاگیا،مسودہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، 27ویں ترمیم کا مسودہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، 27ویں ترمیم کا مسودہ پیش کئے جانے پر اپوزیشن کا سینیٹ میں احتجاج اور شورشراباکیا۔ سینیٹرعلی ظفر نے کہاکہ لگتا ہے حکومت کو بل منظور کرانے کی جلدی ہے،اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی ہے،ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر تصور کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ 27ویں ترمیم پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے،مسودہ ابھی ملا ہے، ایک لفظ بھی تاحال نہیں پڑھا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے...
آئین پاکستان میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگیا، مجوزہ ڈرافٹ 48شقوں اور 25صفحات پر مشتمل ہے۔ مجوزہ ڈرافٹ کے مطابق آئینی ترمیم بل کا مقصد آئین میں مزید تبدیلیاں کرنا ہے، بل فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، آرٹیکل 42 میں لفظ پاکستان کی جگہ فیڈرل کونسٹی ٹیوشنل کورٹ تجویز ہے۔ آرٹیکل 59 میں ممبران کی مدت کی وضاحت شامل ہیں، ہر رکن کی مدت 11 مارچ کو مکمل تصور ہو گی۔ آرٹیکل 63A میں لفظ سپریم بدل کر فیڈرل کونسٹی ٹیوشنل کرنے کی تجویز ہے۔ آرٹیکل 68 میں پارلیمانی بحث کے حوالے سے فیڈرل کونسٹی ٹیوشنل کورٹ کا ذکر شامل ہے۔ آرٹیکل 243 میں مجوزہ ترامیم کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر چیف آف آرمی...
ویمنز ورلڈکپ 2025 کے فائنل نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا ویورشپ ریکارڈ برابر کردیا۔ ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ میچ بھارت کے آفیشل اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریکارڈ 185 ملین صارفین نے لائیو دیکھا۔ یہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل کی ویورشپ کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ، کنیکٹڈ ٹی وی (سی ٹی وی) پر 92 ملین صارفین ٹیون ان ہوئے، جو 2024 مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل اور 2023 مینز ورلڈ کپ کے فائنل کے سی ٹی وی ناظرین کے برابر ہے۔ مجموعی طور پر بھارت میں 446 ملین صارفین نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر میچ...
کراچی: سینئر اداکارہ نائمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ معروف ادیب اور ڈرامہ نگار مرحوم اشفاق احمد ان کے ماموں تھے۔ نائمہ خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان وصی شاہ کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ دورانِ گفتگو اداکارہ نے بتایا کہ اشفاق احمد ان کی والدہ کے کزن تھے اور ان کا بچپن اشفاق احمد کی گود میں گزرا۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اشفاق احمد سے شوبز میں آنے کے لیے سفارش کی درخواست کی تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھیجا ہوا تو کچرا بھی قبول کرلیا جائے گا مگر اس طرح تم پر سفارشی ہونے کا ٹھپہ لگ جائے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا جس کے مطابق آرمی چیف کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ دینے کی تجویز ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لیکر وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسودے کے مطابق 27 آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 42 اور 59 میں ترمیم کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی کلاز 5 میں لفظ سپریم کو فیڈرل کانسٹیٹیوشنل میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ 27 ویں ترمیم کے تحت ‘وفاقی آئینی عدالت’ کے قیام کی تجویز ہے، وفاقی آئینی عدالت، آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے...
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی۔ ہفتہ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس یہاںمنعقد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے باکو سے ویڈیو لنک پر صدارت کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دی، اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا گیا جس کی کابینہ نے شق وار منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے مطابق آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے مطابق آئینی عدالت تشکیل دی جائے گی، اب پارلیمنٹ آئین میں ترمیم پر بحث کے بعد ان کی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت ایوانِ بالا کا اجلاس ایک گھنٹہ پچاس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تجویز دی جسے وزیرِ پارلیمانی امور نے تحریک کی صورت میں ایوان کے سامنے پیش کیا۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیتے ہوئے وقفہ سوالات معطل کر دیا۔ بعد ازاں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے ترمیمی بل کو مزید غور و جائزے کے لیے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو ریفر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی مجوزہ ترمیم کے نکات پر تفصیلی بحث کے بعد اپنی سفارشات ایوان میں...
’فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات رہے گا‘ 27 ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹ میں پیش ہونے والے 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں آئین پاکستان کے 48 آرٹیکلز میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔آئین کے آرٹیکل243 میں سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ تحلیل کرکے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے، ایک تجویز کے مطابق فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات رہے گا۔ججز کے تبادلے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے سپرد کیے جانے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جج نے جس ہائیکورٹ سے ٹرانسفر پر جانا ہے اور جس ہائیکورٹ میں جانا...
پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیان کو افسوسناک اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام سیکیورٹی فورسز اور پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء کے خون کا احترام ان کے ایمان کا حصہ ہے۔ انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا بیان فردِ واحد کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، یہ خیبرپختونخوا کے عوام کا مؤقف نہیں۔ ایسی باتیں دشمن کے بیانیے کو تقویت دیتی ہیں اور عوام میں انتشار و اداروں...
اسلام آباد میں سینیٹ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں 27ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل آج وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے باکو سے کی۔ یہ بھی پڑھیے: 27ویں آئینی ترمیم، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی، آج سینیٹ میں پیش ہوگی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیرِ قانون و انصاف نے میڈیا کو ترمیم کے خدوخال پر بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ ترمیمی مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا نے فی یونٹ بجلی 48 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی ہے۔اس نوٹیفکیشن کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا اور بجلی کی قیمت میں کمی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق صارفین کو اس ریلیف کا فائدہ نومبر کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا، اور یہ چھوٹ کراچی کے صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئین میں ترمیم کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں سے دو تہائی ارکان کی حمایت ضروری ہے۔ موجودہ صورتحال میں سینیٹ سے 64 اور قومی اسمبلی سے 224 ارکان کے ووٹ درکار ہوں گے۔سینیٹ میں حکومتی بینچز پر پیپلزپارٹی 26 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے، جبکہ مسلم لیگ نون کے 20، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، ایم کیو ایم پاکستان کے 3، نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے ایک، اور 3 آزاد سینیٹرز شامل ہیں۔ تین دیگر سینیٹرز حکومت کو ووٹ دیتے ہیں، جس کے بعد حکومت کو سینیٹ میں 61 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ اپوزیشن بینچز پر کچھ آزاد ارکان شامل ہونے کے بعد یہ تعداد 65 تک پہنچ سکتی...
مسلم لیگ (ق) نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور قومی مفاہمت کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم ملک میں آئینی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور قومی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ہمیشہ قومی مفاہمت اور اداروں کی مضبوطی کو ترجیح دی ہے، اسی جذبے کے تحت مسلم لیگ حکومت کے ساتھ آئینی اصلاحات کے عمل میں بھرپور تعاون کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی سینڑل ورکنگ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس سنئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی صدرات میں منعقد...
حکومت نے آئین میں 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ مسودے کے مطابق 27ویں ترمیم کے تحت ’وفاقی آئینی عدالت‘ کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔مسودہ کے مطابق وفاقی آئینی عدالت، آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے فیصلے کرے گی، سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لے کر وفاقی آئینی عدالت کو دیے جائیں گے۔آئین کا آرٹیکل 184 ختم کردیا جائے گا، ازخود نوٹس کا اختیار ختم ہو جائے گا، آئینی مقدمات اب سپریم کورٹ نہیں، وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔مسودہ کے مطابق سپریم کورٹ صرف اپیلوں اور عمومی مقدمات کی عدالت رہے گی، وفاقی آئینی عدالت میں چیف جسٹس اور چاروں صوبوں سے برابر نمائندگی ہوگی۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی مدت...
— فائل فوٹو حکومت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 5 ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے ماہانہ اسکالر شپ دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کر ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کر رہے ہیں، نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ آئی ٹی گریجویٹس کو آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اس انٹرن شپ سے ایکسپرٹ ماہرین سے استفادہ کرنے کا نادر موقع بھی ملے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی گریجویٹس اسکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔
27ویں آئینی ترمیمی بل 2025 کا مسودہ منظرِ عام پر آگیا، وفاقی آئینی عدالت کے قیام سمیت اہم تجاویز شامل
اسلام آباد (طارق محمود سمیر) پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے 27ویں آئینی ترمیمی بل 2025 کا تفصیلی مسودہ سامنے آگیا ہے، جس میں آئین کے 48 مختلف آرٹیکلز میں اہم ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ مجوزہ ترمیم کے ذریعے ایک نئی عدالت “فیڈرل کونسٹی ٹیوشنل کورٹ” کے قیام کی تجویز دی گئی ہے جو سپریم کورٹ سے علیحدہ ایک نیا آئینی فورم ہوگا۔ ترمیمی بل کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کا صدر مقام اسلام آباد میں ہوگا، جبکہ اس کے چیف جسٹس کی مدتِ ملازمت تین سال مقرر کی گئی ہے۔ ججز 68 برس کی عمر میں ریٹائر ہوں گے۔ بل کے تحت آئینی عدالت کو وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے فیصلے، آئین کی تشریح، اور...
بھارتی فورسز اہلکاروں نے حریت کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے اور اہم دستاویزات، لیب ٹاپ، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے علاوہ کتابیں ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کے مختلف علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ فورسز اہلکاروں نے حریت کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے اور اہم دستاویزات، لیب ٹاپ، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے علاوہ کتابیں ضبط کر لیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ...