2026-06-02@21:09:57 GMT
تلاش کی گنتی: 1722

«سرکاری کالجوں میں»:

(نئی خبر)
    پاکستان تحریک انصاف نے مجلس وحدت مسلمین کی کل ملک گیر سوگ اور احتجاج کی کال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک بم دھماکے میں درجنوں معصوم شہریوں کی شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بتاریخ 7 فروری 2026 بروز ہفتہ دی گئی ملک گیر سوگ اور احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی مسجد و امام بارگاہ پر خودکش حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ  دھماکے کے 33 شہدا کی میتیں لواحقین کےحوالےکردی...
    بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی اس معاملے میں ڈاکٹر عدیل، جنہیں دہلی دھماکہ سے قبل نوگام میں پوسٹرز برآمد کئے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، سے جڑے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی دھماکہ کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ میں ایک بار پھر چھاپہ مارا اور تلاشی کارروائی انجام دی۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم نے ضلع کے دیالگام میں واقع میڈیکل کالج کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود مختلف ریکارڈز، دستاویزات اور دیگر متعلقہ مواد کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ تحقیقاتی ایجنسی اس معاملے میں...
    واشنگٹن (این این آئی) امریکی حکام کی تحقیقات میں بھارت میں بڑے پیمانے پر ہونے والے سائبر فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جس میں بھارتی کال سینٹرز کے ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔امریکی جریدے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں کروڑوں ڈالر کے مالی فراڈ کی تحقیقات کے دوران بھارت سے چلنے والے منظم فراڈ نیٹ ورک کا سراغ ملا ہے۔رپورٹ کے مطابق تین بھارتی کال سینٹرز نے 650 سے زائد امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا، جنہیں مجموعی طور پر 48 ملین ڈالر سے زائد کا مالی نقصان پہنچا۔ ان کال سینٹرز سے وابستہ افراد خود کو امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا نمائندہ ظاہر کرتے تھے۔ جعل ساز ای میلز، فون کالز اور جعلی پاپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں کالعدم بی ایل اے پر عالمی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی زیر غور درخواست منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر بحث کے دوران کیا گیا۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والے پراکسی دہشت گرد...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بسنت کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے لبرٹی چوک لاہور پہنچ گئی، انہوں نے شہریوں سے گفتگو بھی کی۔ مریم نواز نے بغیر سیفٹی رارڈ لگائے موٹر سائیکل سوار کو دیکھ کر گاڑی روک لی، موٹر سائیکل سوار کو سیفٹی راڈ لگانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے  موٹرسائیکل سوار کو سیفٹی راڈ لگانے کا کہتے ہوئے کہا کہ آپ کو مفت سیفٹی راڈ لگائے جا رہے ہیں، مجھے آپ کی سلامتی کی پرواہ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جن حضرات نے ابھی تک اپنی موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈز نصب نہیں کروائے، ان سے گزارش ہے کہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لیے جلد از جلد یہ کام مکمل کریں۔ انہوں نے...
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے جموں و کشمیر سے باہر مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف مبینہ ہراسانی اور تشدد پر بھی تشویش ظاہر کی اور ارکانِ پارلیمان سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کے سامنے یہ معاملہ اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے سرینگر خصوصاً شہرِ خاص کو درپیش سنگین مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعلٰی عمر عبداللہ سے مطالبہ کیا کہ سرینگر کے لئے علیحدہ بجٹ مختص کیا جائے۔ انہوں نے بے روزگاری، ہنر مندی کی کمی، شراب کی فروخت اور شہری مسائل کو فوری توجہ کے متقاضی قرار دیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی حکام کی تحقیقات میں بھارت میں بڑے پیمانے پر منظم سائبر فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جس میں متعدد بھارتی کال سینٹرز کے ملوث ہونے کی تصدیق سامنے آئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ نیٹ ورک امریکا میں شہریوں کو مالی نقصان پہنچانے کے لیے منظم طریقے سے سرگرم تھا۔امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ریاست میری لینڈ میں کروڑوں ڈالر کے مالی فراڈ کی تفتیش کے دوران ایسے منظم نیٹ ورک کا سراغ ملا جو بھارت سے آپریٹ ہو رہا تھا۔ تحقیقات میں بتایا گیا کہ تین بھارتی کال سینٹرز نے 650 سے زائد امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا، جن سے مجموعی طور پر 48 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم ہتھیائی گئی۔رپورٹ...
    امریکی حکام کی تحقیقات میں بھارت میں بڑے پیمانے پر ہونے والے سائبر فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جس میں بھارتی کال سینٹرز کے ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں کروڑوں ڈالر کے مالی فراڈ کی تحقیقات کے دوران بھارت سے چلنے والے منظم فراڈ نیٹ ورک کا سراغ ملا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تین بھارتی کال سینٹرز نے 650 سے زائد امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا، جنہیں مجموعی طور پر 48 ملین ڈالر سے زائد کا مالی نقصان پہنچا۔ ان کال سینٹرز سے وابستہ افراد خود کو امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا نمائندہ ظاہر کرتے تھے۔ مزید پڑھیں مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روس...
    پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں کالعدم بی ایل اے پر عالمی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی زیرِ غور درخواست منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر بحث کے دوران کیا گیا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والے پراکسی دہشت گرد گروہوں کو نئی زندگی...
    پاکستان کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے پر پابندی لگانےکا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے بی ایل اے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں، قربانیوں میں 90 ہزار سے زائد جانوں کا نقصان...
    فائل فوٹو پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی زیرِ غور درخواست منظور کر نے کا مطالبہ کردیا۔عاصم افتخار نے یہ بات سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر اپنے خطاب میں کہی۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ فغانستان میں طالبان کے اقتدار سے ٹی ٹی پی اور فتنۃ الہندوستان کالعدم بی ایل اے نے پھر سے سر اٹھا لیا ہے۔  بلوچستان، دہشتگرد حملوں کی غیر ملکی سہولت کاری بے نقاببلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے تقریباً...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260205-08-6 کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے حکومت سندھ پرزوردیا ہے کہ وہ احتجاج کرنے والے کالج اساتذہ کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کر کے سندھ میں تعلیمی نظام کو مضبوط اور مؤثر بنایا جائے۔ دنیا بھر میں اساتذہ کو بہترین سہولیات، مناسب تنخواہیں، ترقی کے مواقع اور تحقیقی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، کیونکہ اساتذہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔وزیرتعلیم کو اساتذہ سے مذاکرات کرکے افہام وتفہیم سے حل نکالنا چاہیے۔ مگر بدقسمتی سے سندھ میں کالج اساتذہ طویل عرصے سے اپنی جائز سہولیات اور مراعات سے محروم چلے آ رہے ہیں، جس کے باعث ان میں بے چینی اور مایوسی بڑھ...
    لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آپ کی ذمہ داری جیل کے باہر بیٹھنا نہیں، خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت ہے۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لوگ فتنہ فساد سے تنگ آچکے ۔ پی ٹی آئی کی کال پر لوگوں نے کان نہیں دھرا ۔ کہا ماضی کے چند برس میں سیاسی اختلافات کو دشمنی میں بدلا گیا ۔ املاک کو جلانا سکھایا گیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں نوجوانوں کوفتنہ فساد کی تربیت دی گئی، نوجوانوں کو جھوٹا بیانیہ بنانا سکھایا گیاجس کاناقابل تلافی نقصان ہوا۔ بیرون ملک سے وفود آتے ہیں،ملک میں خوف کاماحول ہو تو اس کا فائدہ دشمن کو ہوتاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ...
    واضح رہے کہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ مونس علوی کے خلاف سابق ملازمہ نے صوبائی محتسب کے پاس شکایت جمع کروائی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کے الیکٹرک کے سربراہ مونس علوی کے خلاف صوبائی محتسب کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ کامران ٹیسوری کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی محتسب نے ریکارڈ پر موجود شواہد کو نظر انداز کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی محتسب کا 31 جولائی 2025ء کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانے...
    ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی آزاد خان نے پولیس 15 مددگار آفس کے کال سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی ریسپانس نظام کی مجموعی کارکردگی، کال ہینڈلنگ اور فوری ردعمل کے طریقہ کار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد شہریوں کو بروقت اور مؤثر پولیس سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پولیس 15 مددگار کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحاتی اقدامات اور مستقبل کے بہتری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جس میں ایمرجنسی کالز کے بروقت ازالے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ دورے کے دوران ایس ایس پی ایسٹ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران...
    ایک تقریب کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور ایک طالبہ کے درمیان ہونے والا مکالمہ شرکا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے 70 فیصد سے زائد واقعات میں افغان ملوث، سہیل آفریدی تاحال لاعلم طالبہ نے صوبے کی کارکردگی سے متعلق سخت سوالات اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے دریافت کیا کہ جعلی حکومتیں ترقی کے دعوے کر رہی ہیں تو پھر خیبر پختونخوا میں جہاں گزشتہ 13 برسوں سے ایک ہی جماعت کی (اصلی) حکومت رہی صوبہ پسماندگی کا شکار کیوں ہے؟ طالبہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ادھر ادھر کی باتیں کر رہے ہیں مگر یہ واضح نہیں کیا جا رہا کہ صوبے کو عملی طور پر کیا دیا گیا۔...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی سے تقریب کے دوران طالبہ کا دلچسپ مکالمہ ہوا۔ طالبہ نے سوال کیا جعلی حکومتیں ترقی کر رہی ہیں، کے پی اصلی حکومت میں بھی 13 سال سے کیوں پسماندہ ہو رہا ہے؟ آپ ادھر اُدھر کی باتیں کر رہے ہیں، بتائیں صوبے کو کیا دیا؟وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے طالبہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا تعلق ضرور اے این پی یا کسی دوسری پارٹی سے ہو گا۔طالبہ نے کہا کہ جتنی بھی ترقی ہوئی ہے، ایم پی اے اور ایم این اے کے گھروں میں ہوئی، صوبے میں جو کرپشن ہوئی ہے، اس کا آپ نے کیا کیا؟ دوسرے صوبوں سے ہمارے صوبے کا موازنہ کیا جائے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئین میں ہائیکورٹس کا دائرہ اختیار محدود ہے، اسی کے مطابق جذبات کے بجائے قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا جس کے تحت ایک طالبعلم کوسپیشل / سپر سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی، عدالت نے واضح کیا کہ قانون، ضابطے یا ریگولیشن میں سپیشل / سپر سپلیمنٹری امتحان کی اجازت موجود نہیں، اس لیے ہائی کورٹس ہمدردی، مساوات یا ذاتی احساسات کی بنیاد پر ایسے احکامات جاری نہیں کر سکتیں۔ اوجی ڈی سی ایل غیرقانونی...
    کراچی: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی آزاد خان نے پولیس 15 مددگار آفس کے کال سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی ریسپانس نظام کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پولیس 15 مددگار کی مجموعی کارکردگی، جاری اقدامات اور بہتری کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ایس ایس پی ایسٹ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس 15 مددگار کے آپریشنل نظام، کال ریسپانس اور عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو فرائض کی مزید مؤثر، بروقت اور پیشہ ورانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( جسارت نیوز)سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام احتجاجی تحریک کے سلسلے میںگورنمنٹ ایس ایم ارٹس اینڈ کامرس کالج سے ایک ریلی نکالی گئی جو کہ سندھ سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنے اور احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ ریلی کی قیادت سپلا کے مرکزی صدرپروفیسر منور عباس، مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر غلام مصطفی کاکا کراچی ریجن کے قائم مقام صدرپروفیسر آصف منیر، جنرل سیکرٹری کراچی ریجن پروفیسر نہال اختر نے کی۔ ریلی میں کراچی بھر کے کالج اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ان کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز موجود تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب سیکریٹریٹ حیدرآباد کی جانب سے گورنمنٹ مسلم سائنس کالج حیدرآباد میں ایک عوامی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، اس سیشن کا مقصد طلبہ و اساتذہ کو وفاقی محتسب کے قیام کے اغراز و مقاصد ، کردار، خدمات اور وفاقی اداروں کے خلاف عوامی شکایات کے اندراج اور ازالے کے طریقے کار سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ حیدرآباد غلام رسول اپھن نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکاسے خطاب کیا۔ سیشن میں پرنسپل گورنمنٹ مسلم سائنس کالج حیدرآباد پروفیسر غلام مصطفی ڈاھری بھی موجود تھے ۔ غلام رسول اپھن نے اپنے خطاب میں ادارہ وفاقی محتسب کی اہمیت، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمات میں احتساب و جوابدہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:آسٹریلیا ایوارڈز پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے مکمل فنڈڈ ماسٹرز اسکالرشپس کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستانی شہریوں کو آسٹریلیا کی نامور جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، یہ اسکالرشپس 2027 میں شروع ہونے والے تعلیمی پروگرامز کے لیے دی جائیں گی، جن کا مقصد تعلیم کے ذریعے پاکستان میں پائیدار ترقی اور قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا ایوارڈز پروگرام آسٹریلیا کی بین الاقوامی ترقیاتی معاونت (Australian Development Assistance) کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا ہدف پاکستان اور خطے کے لیے ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی تشکیل ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے طویل المدتی انسانی استعداد کار میں...
    یورپ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لیے ایک بڑی اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اٹلی کی وزارتِ خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے تعلیمی سال 2026–27 کے لیے اپنی باوقار اور مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے، جن کے تحت پاکستانی طلبہ اٹلی کی ممتاز سرکاری جامعات اور تحقیقی اداروں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ یہ اسکالرشپ پروگرام بین الاقوامی طلبا کو اٹلی میں معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس کا مقصد تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور مختلف ممالک کے طلبا کو اٹلی کے جدید تعلیمی نظام سے روشناس کروانا ہے۔ پاکستانی طلبا بھی اس پروگرام کے لیے اہل ہیں۔ واضح رہے کہ...
    محکمہ کالج ایجوکیشن نے عدالت کے بعد اب وزیر اعلیٰ کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے اور گریڈ 20 کی 70 سے زائد خالی نشستوں پر سینیارٹی لسٹ کا اجراء نہیں کیا جارہا جس کے سبب گریڈ 19 کے درجنوں اساتذہ کے 20 گریڈ میں پروموشنز رکے ہوئے ہیں جبکہ گریڈ 20 کی کئی اہم آسامیوں پر 19 گریڈ کے افراد کام کررہے ہیں۔   تفصیلات کے مطابق کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 19 کی سینیارٹی لسٹ کا اجراء تاحال تاخیر کا شکار ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان نے 6 نومبر 2025 کو اپنے فیصلے میں 26 سال بعد سروس ٹریبونل کے فیصلے کے تحت بنائی گئی سینیارٹی لسٹ کو معطل کردیا تھا اور تبدیل ہونے والی سینیارٹی لسٹ...
    لاہور: مناواں کے علاقے میں معصوم بچے کے گٹر میں گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تاہم شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو مین ہول سے نکال لیا۔ لاہور کے علاقے مناواں بی ایم سی اسٹاپ کے قریب بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ معصوم بچے کے مین ہول میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو مین ہول میں گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بچے کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول سے نکال لیا اور فوٹیج میں نظر آرہا ہے...
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھارت کی پراکسی ہے، ان شا اللہ تعالیٰ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بھی وہیں بھیجیں گے جہاں دہشتگردوں کو بھیجا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ گرفتار شدہ دہشتگردوں کے انکشافات سے ثابت ہوتا کہ دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بلوچستان لبریشن آرمی بھارت بی ایل...
    لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بینچ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے  9 طالبہ زیادتی کے بری کئے گئے ملزم کا بریت فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کمرہ عدالت میں ملزم کو ہتھکڑیاں لگوا دیں۔ راولپنڈی۔ہائی کورٹ نے بری کرنے کا حکم منسوخ کر کے عمر قید سزا سنا دی، ہائی کورٹ نے بریت کا فیصلہ منسوخ کر کے  واپس بھیجا تو سیشن جج نے پھر بری کر دیا۔ ہائی کورٹ نے  متاثرہ طالبہ کی بیوہ ماں کی سزا دینے کی اپیل منظور کر لی، مجرم اعظم خان کو عمر قید 4 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا ہوگئی، پولیس نے فیصلہ ہوتے مجرم کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا دیں۔ راولپنڈی۔ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے مجرم اعظم کو 2 مرتبہ بری کیا، ہائی...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو آئین توڑنے کا ذمہ دار قرار دیا اور اعلان کیا کہ کل یا پرسوں ملک کے طول و عرض جلوس ہوں گے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان و قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے بیان میں کہا کہ 8 فروری کو ہم نے یوم سیاہ کا اعلان کیا ہوا ہے، جو لوگ ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے...
    پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل میں چار سو سے زائد کالجز کی رجسٹریشن، تجدید سمیت دیگر معاملات ٹھپ پڑے ہیں جبکہ وزارت صحت حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پروفیشنل اداروں کے سربراہان نے مطالبہ کیا ہے کہ کونسل کی تشکیل کے سلسلہ میں ‘ہاتھیوں کی لڑائی’ میں نقصان نرسز کا ہو رہا ہے، نیا سیشن ضائع ہونے کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا جس کے باعث جھگڑے کی صورتحال میں صدر اور نائب صدر کا انتخاب بھی مکمل نہ ہو سکا تھا۔ ذرائع کے مطابق اٹھائیس ستمبر 2025 کو آرڈیننس کے ذریعے کونسل کی از سر نو تشکیل کا فیصلہ کیا گیا، ایک آرڈیننس کی مدت ملازمت ختم ہونے...
        خطے میں ایران سے جڑی تیزی سے بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان نے ایک بار پھر طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارتی ذرائع کو واحد قابلِ عمل راستہ قرار دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں علاقائی امن، سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اسلام آباد نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کسی نئی کشیدگی کے حق میں نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی پروازیں متاثر، عالمی ایئرلائنز الرٹ انگریزی اخبار میں شائع جمیلہ اچکزئی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے گفتگو کے دوران کہا کہ خطے میں...
    وفاقی وزیر تعلیم اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ غیر آئینی نہیں اور اگر یہ بات غداری ہے تو اس  شق کو آئین سے نکال دیںْ یہ بات انھوں نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت منعقدہ پروگرام کے بعد ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جواب میں کہی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقاتی رپورٹ پر ہم تو کیا خود سندھ حکومت بھی مطمئن نہیں ہے۔ اردو یونیورسٹی کی موجودہ بدترین صورتحال پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے لیے دو بار فنڈز بنا کر دے...
    کراچی وفاق کو دینے کا مطالبہ غداری ہے تو آئین سے شق نکال دیں، خالد مقبول WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )وفاقی وزیر تعلیم اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ غیر آئینی نہیں اور اگر یہ بات غداری ہے تو اس شق کو آئین سے نکال دیںیہ بات انھوں نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت منعقدہ پروگرام کے بعد ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جواب میں کہی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقاتی رپورٹ پر ہم تو کیا خود سندھ حکومت بھی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخونخوا نے فیکٹری ناکے پر روکے جانے پر ایس ایچ او سے  سوال کیا کہ کیا پوزیشن ہے ،اس پر ایس ایچ او نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کس چیز کی سر۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ آپ لوگ چوری چوری چپکے چپکے قوم کے لیڈر کو باہر لے کر جاتے ہیں،کسی کو پتہ بھی نہیں چلتا، اس چوری کی کیا پوزیشن ہے؟ سہیل آفریدی نے کہاکہ آج ملاقات کیلئے چھوڑیں گے یا نہیں ، ہم آئے ہیں ہمارے نام ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کے نے ایس ایچ اور صدر بیرونی سے اصرار کرتے ہوئے کہاکہ آپ جلدی بتائیں ، حالات تشویشناک ہیں،آپ اپنے بڑوں سے بات کریں،آج...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا اور سیاسی عدم استحکام سے صرف دس روز قبل پاکستان عملی طور پر انٹرنل ڈیفالٹ کر چکا تھا۔اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ اگر چند ہفتے مزید گزر جاتے تو پاکستان ایکسٹرنل ڈیفالٹ کا بھی شکار ہو جاتا تاہم موجودہ حکومت نے بروقت اقدامات کر کے معیشت کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال کر استحکام کی طرف گامزن کر دیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وفاق میں اب بھی کچھ سمجھداری اور عقلمندی ہے، ہم بھی یہ بارہا دہرا رہے ہیں کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں تو آپ نشاندہی کریں، سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں میں لائحہ عمل ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تیمور تالپور نے دعوی کیا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری شاید 10 یا 15 دن نکال سکیں گے، گورنر سندھ کا عہدہ ایک لسانی جماعت کے لیے استعمال ہورہا ہے، کامران ٹیسوری نے جو زبان استعمال کی اس سے گریز کرنا بہتر ہوتا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا...
    پریمیئر لاء کالج گوجرانوالہ اور سائنٹا وژن سکول اینڈ کالج اسلام آباد کے طلبہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پریمیئر لاء کالج گوجرانوالہ کے طلبا وطالبات کے 46 رکنی وفدنے جبکہ سائنٹا وژن سکول اینڈ کالج اسلام آباد کے طلبا کے وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دونوں وفود کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے خوش آمدید کہا۔ اپنے دورے کے دوران وفود نے سینیٹ میوزیم، گلی دستور کادورہ کیا۔ اس موقع پر وفود کو پارلیمنٹ کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی کے عمل، سینیٹ کی آئینی ذمہ داریوں اور قائمہ کمیٹیوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) بحریہ فاؤنڈیشن کالج خیرپور میں اسپورٹس ویک کے دوسرے روز بھی طلبہ کے درمیان مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری رہے، جن میں طلبہ نے بھرپور جوش، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا ڈاج بال کے پہلے مقابلے میں اقبال ہاؤس اور ظفر ہاؤس آمنے سامنے آئے، جہاں اقبال ہاؤس نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ دوسرا میچ جناح ہاؤس اور ٹیپو ہاؤس کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ٹیپو ہاؤس نے جناح ہاؤس کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ونجھوٹی (رسہ کشی) کے مقابلے میں جناح ہاؤس نے اقبال ہاؤس کو شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں ٹیپو ہاؤس نے ظفر ہاؤس کو ہرا...
    داہیگل (نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے نیا پاکستان بنا نہ پرانا واپس لوٹا اور نہ ہی ہائبرڈ نظام چل سکا، میری گزارش ہے جو بھی بانی سےملاقات کرا سکتا ہے ملاقات کرا دے ۔ تیراہ میں آپریشن کو بیانیہ کی جنگ بنایا جائے نہ اس پر سیاست کی جائے ۔ پہلے بھی دہشت گرد ہماری آپسی لڑائی کے باعث جیتے ۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا مجھے بانی کی آنکھ میں انفیکشن کا میڈیا سے پتہ چلا ۔ اگر ایسا کوئی معاملہ ہے تو یہ تشویش کی بات ہے ۔ فیملی کی ملاقاتوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ پورا سسٹم جب ساکت...
    فوٹو: اسکرین گریب۔ جیو نیوز کراچی میں راشد منہاس روڈ کے شاپنگ مال کے باہر لفٹر ڈرائیور اور کار سوار کے جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی۔اتوار کو پیش آنے والے واقعے میں جھگڑے کے دوران کار سوارے نے پستول نکال کر دھمکیاں دیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ شاپنگ مال کے ملازم کی مدعیت میں صنعتی ایریا تھانے میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے لفٹر ڈرائیور پر اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں اور گالیاں دیں۔پولیس حکام کے مطابق اتوار کی شام جھگڑا مال کنسٹرکشن گیٹ کے سامنے ہوا، ملزم کے خلاف جان سے مارنےکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
    وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس درست قرار دے دیا, ہائیکورٹس کا فیصلہ جزوی کالعدم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ہائیکورٹس کے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 4 سی کے متعلق فیصلے جزوی طور پر کالعدم کر دیئے اور سپر ٹیکس برقرار رکھا ہے۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے سپرٹیکس کیس میں مختصر فیصلہ سنایا، کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل بنچ نے کی۔وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ سنایا کہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات مسترد کر دیئے گئے، ٹیکس...
    سندھ کابینہ نے لاء کالجز کے بورڈ آف گورنرز میں 7 غیر سرکاری اراکین کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ سندھ کابینہ نے لیاری ایکسپریس وے کے باقی رہ جانے والے 53 متاثرین کو معاوضہ دینے کے مسئلے پر غور کیا۔ 53 متاثرین عدالت سے رجوع کر چکے ہیں اور انہوں نے 315 ملین روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ کابینہ کا مؤقف ہے کہ لیاری ایکسپریس وے وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا، اگر دعویدار اپنے دعوے میں درست ثابت ہوتے ہیں تو ہی سندھ حکومت کسی طریقے سے معاوضہ ادا کر سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔کمیٹی مسئلے کا جائزہ لے کر کابینہ کو رپورٹ پیش...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کا محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اعلامیہ کے مطابق اپوزیشن نے آٹھ فروری کو یوم سیاہ منانے، ہڑتال پر مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی۔ آٹھ فروری پاکستانی قوم کی احتجاجی تضحیک کا دن ہے آٹھ فروری کو عوام کے اختیار حکمران  کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، محمود اچکزئی نے کہا کہ کسی صورت آٹھ فروری کے احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایمان مزاری او رشوہر کی سزا کے بعد ہو سکتا ہے ہم بھی جیل بھرو تحریک شروع کر دیں۔ تحریک تحفظ آئین کی قیادت نے مزاری ہاؤس میں ایمان مزاری کی والدہ ڈاکٹرشیریں مزاری سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اور Vital Tea کے اشتراک سے نیشنل کالج چوک کی تزئین و آرائش کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔ یہ منصوبہ Public-Private Partnership کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے کو ایک خوبصورت اور ماڈل چوک میں تبدیل کیا جا سکے۔اس موقع پر چیئرمین یو سی 7 سلیم کپاڈیا، ٹاؤن کوآرڈینیٹر راؤ کاشف یو سی کونسلرز، علاقہ معززین، Vital Tea کے نمائندگان اور جماعت اسلامی کے علاقائی عہدیدار و کارکنان نے شرکت کی۔چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے اعلان کیا کہ نیشنل کالج چوک کو Free WiFi Zone بنایا جائے گا، جہاں اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ جدید سہولیات سے فائدہ اٹھا کر اپنی تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے اور ہڑتال پر مشاورت کرلی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر راجا ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، محمد زبیر، عمار علی جان اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے شرکت کی۔اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق 8 فروری پاکستانی قوم کی اجتماعی تضحیک کا دِن ہے، اس روز عوام کے بنیادی اختیار اور حکمران چننے کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، عوام کو اس دن بے اختیار اور اُن کی حیثیت کو بے معنی کردیا گیا۔سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...
    نوجوان جمہوری اور عوامی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، مقررین کا بارانی یونیورسٹی میں ہونے والے مکالمے میں اظہارِ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2026 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس): پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں نوجوانوں کے کردار اور جامع حکمرانی کے موضوع پر ایک عوامی مکالمہ منعقد ہوا، جس میں طلبہ، اساتذہ، سرکاری اداروں کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مکالمے میں نوجوانوں کو ملکی امور اور عوامی فیصلوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔ مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوزسی پی ڈی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختار احمد علی نے کہا کہ...
    پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد تعلیمی کیلنڈر کو یکساں بنانا اور تعلیمی نتائج میں بہتری لانا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق پنجاب کے تمام اسکولوں اور کالجز کے لیے سالانہ 190 تدریسی دن مکمل کرنا لازمی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اسکول اب بچوں کو کتابیں اور یونیفارم من پسند دکانوں سے خریدنے پر مجبور نہیں کرسکیں گے، پنجاب حکومت نے تاکید کردی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حالیہ برسوں میں تعطیلات میں مسلسل اضافہ تعلیمی نظام پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، خاص طور پر اعلیٰ کلاسوں میں جہاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلا دیش کو خارج کیے جانے کے فیصلے پر تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی کے دہرے معیار نے انہیں مایوس کیا ہے کیونکہ پاکستان کے دورے کے لیے بھارتی سیکیورٹی خدشات تسلیم کیے گئے لیکن بنگلا دیش کے معاملے میں یہی سمجھ بوجھ اور انصاف دکھانے سے گریز کیا گیا، تسلسل، برابری اور انصاف ہی عالمی کرکٹ گورننس کی بنیاد ہیں اور امتیازی رویہ کھیل کی روح کو مجروح کرتا ہے۔سابق کپتان نے مزید کہا کہ آئی سی سی کو اختلافات بڑھانے کے بجائے کرکٹ کی دنیا میں پل بنانے...
    اسلام آباد: پاکستانی اسکالر محمد ابراہیم نے ٹرونڈ ہائیم میں نارویجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی NTNU میں نینو سائنسز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔ محمد ابراہیم نے (NTNU) ناروے میں نینو سائنسز میں اپنے پی ایچ ڈی تھیسس (سیلیکون بیسڈ میٹریل فار ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ) کا کامیابی سے دفاع کیا۔ یہ کامیابی ابراہیم کے تعلیمی کیریئر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے اور نینو ٹیکنالوجی کے بارے میں عالمی سائنسی برادری کی تحقیق کا ایک اہم حصہ ہے۔ محمد ابراہیم کی ڈاکٹریٹ کی اس تحقیق نے نینو میٹریلز کے پیچیدہ اطلاق پر توجہ مرکوز کروائی ہے، اس میں نئی جہتوں کو متعارف کروا کر سکھایا ہے کہ  ان ٹیکنالوجیز کو جدید صنعت اور طب...
    لاہور میں نجی کالج کے مغوی سی ای او کی رہائی سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔جوہر ٹاؤن میں نجی کالج کے سی ای او عابد وزیر کو بدھ کے روز 16 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا۔مغوی کے مطابق ملزمان نے اس شرط پر انہیں رہا کیا کہ وہ سی سی ڈی کو کچھ نہیں بتائیں گے۔ اغوا کاروں نے یہ بھی کہا کہ تاوان نہ دیں بلکہ ہم سے بھی پیسے لے جائیں۔ اغوا کاروں نے بس پر بٹھا کر کرایہ بھی خود ادا کیا۔عابد وزیرکے مطابق ملزمان نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی کو صرف یہ بتایا جائےکہ کسی نے اغوا نہیں کیا۔ادھر سی سی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ سی سی ڈی...
    اغوا کاروں نے لاہور کے نجی کالج کے سی ای او کو رہا کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں نجی کالج کے سی ای او عابد وزیر کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کرلیا تھا، اغوا کاروں نے رہائی کے لیے 16 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:  لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے KIPS کے سی ای او عابد وزیر خان اغوا اغوا کاروں نے عابد وزیر کو رہا کردیا ہے، مغوی کے مطابق ملزمان نے اسے اس شرط پر رہا کیا کہ وہ سی سی ڈی کو کچھ بھی نہ بتائے، اغوا کاروں نے کہا کہ تاوان نہ دیں بلکہ ہم سے بھی پیسے لے جائیں، اور انہیں بس پر...
    ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا توڑ نکال لیا اور رہائش گاہ پر بھاری بھر کم جنریٹر کی تنصیب کردی گئی۔  تفصیلات کے مطابق مری میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی رہائش گاہ پر پاور بیک اپ کا انتظام کر لیا گیا ہے۔  ذرائع نے بتایا ن لیگی صدر کی مری میں واقع رہائش گاہ پر 600 کے وی (600KV) کا بڑا جنریٹر نصب کیا گیا ہے۔  جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے بڑی خبر  اس جنریٹر کی تنصیب کا کام واپڈا ملازمین نے انتظامی افسران کی براہِ راست نگرانی میں مکمل کیا۔  یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے...
    کوٹری کے قریب پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں کار اور ڈمپر کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں، 2 لڑکے، ایک خاتون اور 2 مرد شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متاثرہ خاندان حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد انڈس پہاڑی کا رہائشی تھا جو حیدرآباد سے ٹھٹھہ جا رہا تھا کہ راستے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد کار کی حالت اس قدر خراب تھی کہ لاشوں کو نکالنے...
    لاہور: جوہر ٹاؤن سے نجی کالج کے سی ای او کے اغوا کے معاملے میں بڑا انکشاف سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے مغوی عابد وزیر کو سی سی ڈی کے خوف سے رہا کیا۔ ملزمان نے عابد وزیر کو سی سی ڈی کو نہ بتانے کی شرط پر رہا کیا، اغوا کاروں نے کہا تاوان نہ دیں بلکہ ہم سے بھی پیسے لے جائیں۔ اغوا کاروں نے بس پر بٹھا کر کرایہ بھی خود  دیا، ملزمان نے کہا سی سی ڈی کو یہ بتائیے گا کسی نے اغوا نہیں کیا۔ نجی کالج کے مالک عابد وزیر کو بدھ کے روز اغوا کیا  گیا تھا، ملزمان نے مغوی  کے ورثا سے 16 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ سی سی ڈی...
    (سٹی 42) بلوچستان میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو و بحالی آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج نے ژوب کے مقام علاؤالدین پاس کو چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا ۔ آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج کے جوان بلوچستان کے علاقے ژوب میں شدید برفباری کے دوران امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیے   پاک فوج کا ریسکیو آپریشن اور پھنسی ہوئی گاڑیوں  کو نکالنے کا عمل تیزی سے جاری  ہے۔برف باری میں پھنسے افراد کیلئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی مختلف مقامات پر ٹریفک کنٹرول اور امدادی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری  ہیں۔ پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ ...
    لاہور: جوہر ٹاؤن سے نجی کالج کے اغوا ہونے والے سی ای او  عابد وزیر خان کو اغواء کاروں نے رہا کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عابد وزیر خان بخیریت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور ان کی طبی حالت تسلی بخش ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کی واردات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جبکہ اغواء کاروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد اغواء کے واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ 22 جنوری کو تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق عابد وزیر خان کو آفس سے جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا گیا تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    گوگل کے پکسل فونز میں موجود ایک فیچر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بعض صورتوں میں صارفین کی کالز کو غیر ارادی طور پر لیک کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بس اور ٹرین پر سفر کے دوران اینڈرائیڈ فون سیٹنگز بدل دے گا، گوگل نے اہم سہولت دے دی رپورٹس کے مطابق  پکسل فون ایپ میں موجود  ’ٹیک اے میسج‘ فیچر میں ایک نایاب بگ سامنے آیا ہے جس کے باعث صارف کے فون کے اردگرد کی آوازیں کال کرنے والے شخص تک پہنچ سکتی ہیں۔ یہ فیچر گزشتہ سال متعارف کروایا گیا تھا جس کا مقصد مسڈ یا مسترد کی گئی کالز کو خودکار طور پر ہینڈل کرنا ہے۔ اس فیچر کے فعال ہونے پر کال...
    رپورٹ کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جب کہ اس قبل بھی گاؤں برارکوٹ میں شیر لوگوں کے مال مویشیوں کو کاٹ چکا ہے لیکن محکمہ نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل گڑھی حبیب اللہ میں چیتے کے حملے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ گڑھی حبیب اللہ کے نواحی علاقے گاؤں برارکوٹ میں آج صبح کالج جاتے ہوئے لڑکے پر چیتے نے حملہ  کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جب کہ اس قبل بھی گاؤں برارکوٹ میں شیر لوگوں کے مال مویشیوں کو کاٹ چکا ہے لیکن محکمہ نے کوئی کاروائی نہیں...
    27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ،گلے میں پہنے لاکٹ کی مدد سے خاتون کو مصباح کے نام سے شناخت کر لیا ، تاجر تعاون کریں، ریڈ زون سے دور رہیں، دیگر حصے انتہائی کمزورہیں،ماہرین ایس بی سی اے ریسکیو اہلکاروں کو کوئی لاش نہیں ملی البتہ شک ہیعمارت کی بائیں جانب زیادہ لاشیں ہوں گی،وہاں راستہ بنا کر ٹیمیں بھیجیں گے، چھت پر موجود گاڑیاں اتار کر مالکان کے حوالے کر دی،ڈی سی کی گفتگو (رپورٹ: افتخار چوہدری)ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ کے سبب عمارت کا 40 فیصد حصہ منہدم ہوگیا، دم گھٹنے اور جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہوگئی، ملبہ ہٹانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260121-11-6 بدین(نمائندہ جسارت )بدین میں دی لیجنڈ لا کالج کا افتتاح، نوجوانوں کے لیے معیاری قانونی تعلیم کا آغاز، نوجوانوں کو قانون کی تعلیم کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، افتتاحی تقریب سے قانونی ماہرین کا خطاب ۔بدین میں قانونی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیشرفت کے طور پر دی لیجنڈ لا کالج بدین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وکلا، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سماجی و سیاسی شخصیات، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ماہر قانون خالد رشید آرائیں، سی ای او وقاص آرائیں، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ دلدار خان پٹھان ، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ...
    فوٹو: اے ایف پی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ٹیم نے پاکستان انجنیئرنگ کونسل کے سینئر انجنیئر عارف قاسم کے ہمراہ تباہ حال گل پلازہ کا معائنہ کیا۔ ایس بی سی اے حکام کے مطابق گل پلازہ کا ایک حصہ گرنے سے رمپا پلازہ کے دو کالم متاثر ہوئے ہیں۔ عمارت کا بیرونی حصہ گرنے سے اندرونی حصہ متاثر ہوا ہے، بیرونی حصہ گرنے سے عمارت کا کچھ حصہ رمپا پلازا کی جانب جھک گیا ہے۔ ایس بی سی اے کے مطابق رمپا پلازہ اور متاثرہ عمارت کے جڑے ہوئے حصے پر جیک لگانے کے بعد عمارت کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے گرنے والے دونوں حصوں کا ملبہ بھی ایس بی سی...
    منڈی بہاؤالدین: (نیوزڈیسک) بینک ملازم کے اغوا کا ڈراپ سین، کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق بینک ملازم طارق 93 ہزار یورو مالیت کی غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں جمع کروانے کیلئے بینک سے روانہ ہوا۔ ملازم نے خود کو اغوا کا منصوبہ بنا کر 15 پر فیک کال کی، پولیس کو ملزم کی فیملی کی جانب سے فیک کال کرکے اغوا کی رپورٹ درج کروائی۔ پھالیہ پولیس نے اغوا کی جھوٹی کال پر جدید طریقہ سے تفتیش کی، پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے صادق آباد سے ملزم کو گرفتار کر کے 3 کروڑوں کی رقم برآمد کرلی، پولیس ملزم کے خلاف قانونی کارروائی...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی مسائل، انتخابی تنازعات اور نظام میں موجود خامیوں کا حل صرف پارلیمنٹ اور سیاسی مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے، سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے مل بیٹھ کر انتخابی نظام کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ گفتگو کریں۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ملک میں ہونے والے تقریباً ہر الیکشن پر اعتراضات اٹھتے رہے ہیں، چاہے وہ 2018ء ہو، 2013ء ہو یا اس سے قبل کے انتخابات۔ دونوں جانب سے دھاندلی کے الزامات لگتے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمارا انتخابی نظام ایسا نہیں کہ اس پر مکمل...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 جنوری 2017 کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 15 سال بعد قتل کے 3 ملزمان کو بری کر دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 10 صفحات پر مشتمل بریت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے منیر احمد، ذوالفقار عرف کالا اور نصیر احمد کو قتل کے مقدمے سے بری کر دیا، قتل کا واقعہ 17 دسمبر 2010 کو ضلع لودھراں میں پیش آیا تھا، جہاں غلام سروار کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تحریری...
    کراچی: گل پلازہ کے عقبی جانب تلاش و بچاؤ اور ملبہ ہٹانے کے جاری آپریشن کے دوران انتہائی پریشانی سے دوچار شہری یاسین نے بتایا کہ وہ لوگ گودھرا الیون جی نیوکراچی کے رہائشی ہیں۔ گل پلازہ سانحے کے بعد ان کا چھوٹابھائی 27 سالہ محمد عارف لاپتہ ہے جو 5 سال سے30 ہزار ماہانہ تنخواہ پر برتنوں کی ایک دکان پر سیل مین کا کام کرتا تھا۔ لاپتہ عارف کے بڑے بھائی یاسین نے بتایاکہ ہفتے کی رات آگ لگنے کے بعد ان کی اپنے بھائی سے فون کال پر بات ہوئی کہ گل پلازہ میں آگ لگ گئی، وہ دکان بند کرکے نکل رہا ہے۔ مگر اگلی کال میں بتایا کہ ان کے فلور پر دھواں...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار کا نام (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، وزارت داخلہ نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔ وزارت داخلہ کے جواب کے مطابق عثمان ڈار کے خلاف 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے مقدمے میں کیس درج ہے، جواب میں بتایا گیا کہ راولپنڈی پولیس کی درخواست پر درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ٹرائل کورٹ میں ہونے والی کارروائی کا مصدقہ تحریری فیصلہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔ یہ درخواست جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سنی جبکہ عثمان ڈار کی جانب سے وکیل ابوذر سلمان نیازی عدالت...
    روات میں جدید تعلیمی سہولیات کا آغاز، آئی سی سی کیمپس کا باضابطہ افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز)؛آئی سی سی روات کا افتتاح کر دیا گیا ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا تھے ۔ جنہوں نےچئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر ، سابق ڈائریکٹر گورنمنٹ راولپنڈی کالجز شیر احمد ستی، چیئرمین لودھراں نوید بھٹی، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج میٹرک سیکشن غوری گارڈن کیمپس سمیع اللہ ، مقامی سماجی رہنماء راجہ شاہد، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج صدیق شہید چوک کلر سیداں روڈ روات شاہد عمران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اس وقت مذاکرات کے لیے تیار نہیں، جبکہ پی ٹی آئی رہنما خود بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ڈائیلاگ کے حق میں نہیں ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ جب بھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ یہی کہتے ہیں کہ عمران خان مذاکرات پر آمادہ نہیں، تاہم ان کا مؤقف ہوتا ہے کہ اگر بانی سے ملاقات کا موقع ملا تو وہ انہیں قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں واپس آکر...
    کراچی: خفیہ ادارے کی اطلاع پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے جامشورو میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے بینرز، پمفلٹس، پلے کارڈز اور پاکستان مخالف مواد برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا سامان 17 جنوری کو پاکستان مخالف نعروں، تقاریر اور جلسے جلوسوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق ملزمان اسی روز ہنگامہ آرائی اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ کارروائی کے بعد علاقے کا گھیراؤ کرلیا گیا جبکہ چھاپے کے دوران فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے...
    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی اور قومی مسائل کا حل تصادم نہیں بلکہ بات چیت میں ہے، کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ مزاحمت کے بعد بالآخر مفاہمت ہی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نکلنے کے لیے سنجیدہ مکالمہ ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں:محمود اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، پی ٹی آئی کے لئے کتنا فائدہ مند یا نقصان دہ؟ نجی ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دیا ہے اور وہ اس حوالے سے بہتر فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کہ آگے کا لائحہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کی صورتحال پر بحث کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے یمن میں امن کے خلاف کسی بھی قسم کے یکطرفہ اقدامات کی سخت مخالفت کی ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ پیش رفت اور تشدد میں اضافہ پہلے سے نازک امن عمل کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے، جس کے اثرات نہ صرف یمن بلکہ پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ سفیر پاکستان عاصم افتخار نے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ اور اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ڈائریکٹر کی جانب سے دی گئی جامع بریفنگز کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان یمن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےعدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پرتوہین عدالت کی درخواست پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے فواد چودھری کی درخواست پر سماعت کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے فیصل فرید چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصل فرید چودھری ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے ہی فواد چودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے چکی ہے تاہم عدالتی احکامات کے باوجود تاحال ان کا نام فہرست میں شامل ہے، جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ بِندی لگانے...
    شاہد سپرا:وفاقی حکومت کی جانب سےبجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں26جنوری کوملک گیرہڑتال کرنےکااعلان کر دیا گیا۔ آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین نےاحتجاج کرنےکی کال دی، 10روز میں نجکاری پر مذاکرات نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کی جائےگی۔  وفاقی وزیرپاورڈویژن سردار اویس لغاری اورسیکرٹری پاور ڈویژن کواحتجاج کامراسلہ ارسال کردیا۔ 15 جنوری کو انٹر نیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی : پی ٹی اے مراسلہ کے مطابق متعددبارنجکاری پربات چیت کی کوشش کےباوجودجواب نہیں دیا گیا، صارفین کو بجلی فراہم کرنے والے ملازمین کو سنا جائے، درخواستوں کے باوجود جواب نہ ملنے پر احتجاج کی کال دی گئی۔ 
    کراچی: سندھ بھر کے مزید 164 سرکاری کالجوں میں چار سالہ بیچلرز پروگرام کا آغاز ہونے جارہا ہےاس اقدام کے تحت سائنس، کامرس، آرٹس اور کمپیوٹر سائنس جیسے مضامین میں طلبہ اب اپنے قریبی سرکاری کالجوں سے کم فیس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے، جس سے انہیں یونیورسٹیوں تک طویل فاصلہ طے کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی جبکہ سرکاری کالجوں سے کم فیس میں چارسالہ بیچلر پروگرام مکمل کر سکیں گے۔ سندھ بھر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو گھر کے قریب تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ کالجز سندھ نے چار سالہ بی ایس پروگرام کو کالجوں تک توسیع دینے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں، اس مقصد...
    کوہاٹ (نیوزڈیسک) علاقے کمر میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کوہاٹ کے نواحی علاقے کمر میں دریائے سندھ کے کنارے غیر قانونی طور پر سونے کی کان کنی کے دوران مٹی کا تودہ گرگیا، جس کے نیچے 7 مقامی افراد دب گئے۔ ریسکیو نے فوری طور پر آپریشن شروع کیا اور 6 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد 7 افراد کی لاشیں نکال لی جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں طلعت، عابد، دانیال، صابر، فراز اور فیضان شامل ہیں ۔ پولیس تھانہ گمبٹ نے...
    ایران میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تھم گیا، انٹرنیشنل کالز بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز تہران: (آئی پی ایس ) ایران میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تھم گیا جس کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کالز سروس بحال کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہروں کا سلسلہ رکنے کے باوجود ایران میں انٹرنیٹ سروس تاحال بند ہے، امریکی انسانی حقوق تنظیم نے دعویٰ کیا ہے ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 1850 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔ قبل ازیں ترجمان یو این ہیومن رائٹس نے کہا تھا کہ ایران میں پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، ان واقعات کو جلد از جلد روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران میں دو ہفتوں سے جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق احتجاج رکنے کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی کالز بحال کر دی گئی ہیں، تاہم انٹرنیٹ سروس اب بھی معطل ہے۔امریکی انسانی حقوق کی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 1850 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔دوسری جانب، ایرانی انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے کئی گھروں سے امریکی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے فوجی کارروائی کی کوشش کی تو ایران پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ...
    سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا) نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاج، تدریسی امور کے بائیکاٹ اور بلاول ہاؤس پر دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے لیے علیحدہ وزارت کا مطالبہ کر دیا ہے۔سپلا کے مرکزی صدر منور عباس، سیکریٹری جنرل غلام مصطفیٰ کاکا، مرکزی نائب صدر خرم رفیع اور خاتون نائب صدر شبانہ افضل کا کہنا ہے کہ سندھ کے کالجز حکومت سندھ کی عدم توجہی کے سبب روز بروز کھنڈر بنتے جا رہے ہیں، کلاس رومز میں بچوں کے لیے ٹوٹی ہوئی بینچز، سوئیپرز کی کمی کے سبب صفائی کے ناقص انتظامات ہیں۔ فرنیچر کی کمی، لائبریرییز اور لیبارٹریز کی خراب صورتحال ہے، انٹر نیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس  دور میں انٹرمیڈیٹ کمپیوٹر سائنس کے...
    سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی کال سینٹرز کی جانب سے وصول کردہ ماہانہ 1.5 کروڑ روپے  کی خوردبرد کا معاملہ زیر غور آیا۔  ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ اینٹی کرپشن ونگ کا کیس ہے۔ اس کیس میں تیرہ ملزمان کے خلاف  ایف ائی آر ہیں۔ انھوں نے خوردبرد کی۔ یہ غیر قانونی  کال سینٹرز کا معاملہ ہے۔  ایف آئی اے نے بتایا کہ کال سینٹرز پر تین سو ملین کی خوردبرد کا الزام ہے۔ ابھی تک کیس میں پندرہ لاکھ  روپے کی ایک سب انسپیکٹر سے وصولی کی گئی ہے۔ تین افراد کا علم نہیں کہاں ہیں۔ پانچ  لوگ ضمانت پر ہیں۔ تین لوگ ہمارے پاس ہیں۔  انہوں نے...
    ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے عمران خان کو بلاجواز جیل میں رکھیں،پیپلزپارٹی نے مل کرآئین کاڈھانچہ تبدیل کیا، سندھ میں پی پی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، فسطائیت ہمیشہ یاد رہے گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عمران خان کی سیاست ختم کرنیوالے دیکھ لیں قوم آج کس کیساتھ کھڑی ہے، آج ہمارے ساتھ مختلف مقامات پر پولیس گردی کے باوجود ہم یہاں اتنی بڑی تعداد میں جمع ہیں،باغ جناح میں خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عوام ڈی چوک جانے کو تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی کال کا انتظارہے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے حقوق ختم کرے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ قوم کے لیڈر کوبلاجوازجیل میں رکھیں۔ آج ہمارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائند جسارت)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور بلوچستان ایگریکلچر کالج کوئٹہ کے درمیان صوبائی سطح پر تعلیمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت، پائیدار زراعت، ڈرائی لینڈ اور رینج لینڈ مینجمنٹ، فارسٹری، فوڈ سیکیورٹی، اور بارش و نکاسی? آب کے مؤثر اور سائنسی استعمال جیسے اہم زرعی و ماحولیاتی چیلنجز پر مشترکہ تحقیق کو فروغ دینا ہے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے سندھ زرعی یونیورسٹی جبکہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق ریکی نے بلوچستان ایگریکلچر کالج کوئٹہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک معاہدے پر دستخط کیے...
    چین نے پاکستانی طلبہ کے لیے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبہ اب چین کی یونیورسٹیوں میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی مکمل فنڈڈ اسکالرشپس پر حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام سے نہ صرف طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم ملے گی بلکہ انہیں مالی پریشانیوں سے آزاد ماحول میں اپنی پڑھائی پر توجہ دینے کا موقع بھی ملے گا۔ اسکالرشپس کے تحت طلبہ کو ٹیوشن فیس، رہائش، طبی سہولیات اور ماہانہ وظیفہ مکمل طور پر فراہم کیا جائے گا۔ یہ اسکالرشپس انجینئرنگ، سائنسز اور سوشل سائنسز کے مختلف شعبوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔ درخواست دینے کا تمام مرحلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، جبکہ درخواست جمع...