گورنر سندھ نے مونس علوی کیخلاف صوبائی محتسب کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
واضح رہے کہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ مونس علوی کے خلاف سابق ملازمہ نے صوبائی محتسب کے پاس شکایت جمع کروائی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کے الیکٹرک کے سربراہ مونس علوی کے خلاف صوبائی محتسب کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ کامران ٹیسوری کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی محتسب نے ریکارڈ پر موجود شواہد کو نظر انداز کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی محتسب کا 31 جولائی 2025ء کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ مونس علوی کے خلاف سابق ملازمہ نے صوبائی محتسب کے پاس شکایت جمع کروائی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہے کہ صوبائی محتسب صوبائی محتسب کے مونس علوی
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔