پاکستان تحریک انصاف نے مجلس وحدت مسلمین کی کل ملک گیر سوگ اور احتجاج کی کال کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک بم دھماکے میں درجنوں معصوم شہریوں کی شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بتاریخ 7 فروری 2026 بروز ہفتہ دی گئی ملک گیر سوگ اور احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی مسجد و امام بارگاہ پر خودکش حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ  دھماکے کے 33 شہدا کی میتیں لواحقین کےحوالےکردی گئیں، پمز اسپتال میں دھماکے کے 149 کیسز لائے گئے تھے جن میں 121 افراد زخمی اور  28 لاشیں شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق رات بھر طبی امداد کے بعد پمز میں زخمیوں کی تعداد 64 رہ گئی ہے، پمز میں 20 زخمیوں کی حالت تشویشناک اور 9 آئی سی یو میں زیرِعلاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کا علاج سرجیکل وارڈ 1 اور سرجیکل وارڈ 4 میں جاری ہے جبکہ پولی کلینک اسپتال میں 13 زخمی زیرِ علاج ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکا ہوا تھا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق