گوگل پکسل فون کے ایک فیچر سے کالز لیک ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
گوگل کے پکسل فونز میں موجود ایک فیچر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بعض صورتوں میں صارفین کی کالز کو غیر ارادی طور پر لیک کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بس اور ٹرین پر سفر کے دوران اینڈرائیڈ فون سیٹنگز بدل دے گا، گوگل نے اہم سہولت دے دی
رپورٹس کے مطابق پکسل فون ایپ میں موجود ’ٹیک اے میسج‘ فیچر میں ایک نایاب بگ سامنے آیا ہے جس کے باعث صارف کے فون کے اردگرد کی آوازیں کال کرنے والے شخص تک پہنچ سکتی ہیں۔
یہ فیچر گزشتہ سال متعارف کروایا گیا تھا جس کا مقصد مسڈ یا مسترد کی گئی کالز کو خودکار طور پر ہینڈل کرنا ہے۔ اس فیچر کے فعال ہونے پر کال کرنے والے کو پیغام چھوڑنے کا کہا جاتا ہے جبکہ صارف کے فون پر’ٹیکنگ اے میسج‘ کی نوٹیفکیشن کے ساتھ کالر کے جواب کی ریئل ٹائم ٹرانسکرپشن دکھائی جاتی ہے۔
تاہم کم از کم 6 ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں یہ فیچر کالر کی آواز کے بجائے صارف کے فون کے اردگرد کی آوازیں ریکارڈ کرنے لگا جس سے کال کرنے والے کو یوں محسوس ہوا جیسے فون کال اٹھا لی گئی ہو۔
مزید پڑھیے: بھارت میں فون لوکیشن کی نگرانی، ایپل، گوگل اور سام سنگ نے سخت اعتراضات اٹھا دیے
اس مسئلے کی پہلی رپورٹ ستمبر 2025 میں ریڈٹ پر سامنے آئی، جہاں ایک پکسل 5 صارف نے اس بگ کی نشاندہی کی۔ بعد ازاں پکسل 10 اور پکسل 4 اے صارفین کی جانب سے بھی اسی نوعیت کی شکایات سامنے آئیں۔
متاثرہ فونز میں زیادہ تر وہ ماڈلز شامل ہیں جو اب سافٹ ویئر اپڈیٹس حاصل نہیں کر رہے۔ ماہرین کے مطابق ’ٹیک اے میسج‘ فیچر کو بند کرنا اس مسئلے کا عارضی حل ہے۔
گوگل کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہماری ٹیم ان رپورٹس سے آگاہ ہے اور اس مسئلے کی فعال طور پر تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: گوگل پکسل فون استعمال کرنے والوں کے لیے 150 ڈالر حاصل کرنے کا موقع، مگر کیسے؟
واضح رہے کہ ’ٹیک اے میسج‘ فیچر پکسل 4 یا اس کے بعد کے ماڈلز میں امریکا، برطانیہ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا میں دستیاب ہے اور اس میں اسپیم کال پروٹیکشن بھی شامل ہے۔
’ٹیک اے میسج‘ فیچر کو بند کرنے کا طریقہپکسل فون ایپ کھولیں، اوپر بائیں جانب موجود مینو (ہیمبرگر آئیکن) پر ٹیپ کریں، کال اسسٹ سیکشن میں جا کر ’ٹیک اے میسج‘ منتخب کریں اور فیچر کو بند کرنے کے لیے ٹوگل آف کر دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گوگل پکسل فون گوگل پکسل فون اور کال لیک گوگل پکسل فون کا فیچر گوگل پکسل فون کا مسئلہ گوگل فون.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گوگل پکسل فون گوگل فون ٹیک اے میسج
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔