روات میں جدید تعلیمی سہولیات کا آغاز، آئی سی سی کیمپس کا باضابطہ افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
روات میں جدید تعلیمی سہولیات کا آغاز، آئی سی سی کیمپس کا باضابطہ افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد ( سب نیوز)؛
آئی سی سی روات کا افتتاح کر دیا گیا ۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا تھے ۔ جنہوں نےچئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر ، سابق ڈائریکٹر گورنمنٹ راولپنڈی کالجز شیر احمد ستی، چیئرمین لودھراں نوید بھٹی، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج میٹرک سیکشن غوری گارڈن کیمپس سمیع اللہ ، مقامی سماجی رہنماء راجہ شاہد، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج صدیق شہید چوک کلر سیداں روڈ روات شاہد عمران ،سابق چیئرمین آبپارہ مارکیٹ علی اصغر بٹ المعروف مانی بٹ، پرنسپل اسلام آباد کالج ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ افراز عباسی ، پرنسپل ائی سی سی علی پور لہتراڑ روڈ کیمپس امجد خان نیازی ، پرنسپل ائی سی سی غوری گارڈن کالج سیکشن محمد رضوان ، لیبر لیڈر راجہ ظفر ممتاز ، پرنسپل ائی سی سی سیری چوک کیمپس صہیب سرور چودھری ، پرنسپل ائی سی سی میٹرک سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو راؤ یاسر ، سی ای او شایان برادرز یونیفارم اینڈ بکس ناصر عباسی ، پرنسپل ائی سی سی کالج سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو محمد عدنان عباسی ، پرنسپل ائی سی سی چٹھہ بختاور پروفیسر اعجاز بشیر و دیگر کیساتھ آئی سی سی روات کا افتتاح کیا۔
مہمان خصوصی عزت کمال پاشا نے کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک کا بنیادی فرق تعلیم ہے۔ دنیا نے بچوں سے کتابوں کا بوجھ کم کر کے نفس مضمون کے تصور کے وضاحت پر توجہ زیادہ دی۔ائی سی سی کا بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے الحاق کے لئے متحرک ، فعال اور فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے لئے معاون کردار اور تعاون ادا کر سکتا ہوں۔ خود بھی برطانیہ سے تعلیم حاصل کی۔
قبل ازیں پرنسپل ائی سی سی روات کیمپس شاہد عمران نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے مہمانان گرامی ، پرنسپلز، معززین علاقہ، اساتذہ اور آئی سی سی ٹھنڈا پانی کے طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رٹا سسٹم کا خاتمہ کر کے تعلیم کی حقیقی روح طلباء کی ذات کا حصہ بناؤں گا ۔ شیر احمد ستی نے کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالجز کی قیادت باصلاحیت ، محنتی اور ایماندار ہے۔ جو روات میں تعلیم کو فروغ دے کر بچوں کے مستقبل کو محفوظ اور کامیاب بنائے گی ۔اب روات کے بچوں بچیوں کو تعلیم کے لئے دور افتادہ علاقوں میں وقت کا ضیاع اور ٹرانسپورٹ اخراجات کی کوئی ضرورت نہیں۔
پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ روات میں جدید طرز تعلیم متعارف کروائیں گے۔ بچیوں کے لئے کالج کی علیحدہ کلاسز کی سہولت دیں گے ۔ انہوں نے بچیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں ۔ چھوٹے بچوں بچیوں کے سمارٹ بورڈ ٹیکنالوجی سے انکی تعلیمی بنیاد مضبوط بنائیں گے ، پرائمری اور مڈل کلاسز میں کمپیوٹر لیبارٹریز سے سکلز سکھائیں گے ۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں جدید لیبارٹریز سے عملی نالج دیں گے۔
جاوید انتظار نے کہا کہ اللہ کے نظام سے روشنی لے کر نظام تعلیم چلا رہے ہیں۔ جو مستقل مزاجی اور متحرک ہونے کا پیغام دیتا ہے۔ آٹھویں جماعت پاس کرنے والے طلباء کانویں جماعت میں داخلے کے لئے سکالرشپ ٹیسٹ لیں گے۔ ٹاپ پوزیشن ہولڈر کو انعام میں موٹر سائیکل کا انعام اور دو سال کی تعلیم مفت دیں گے۔ یتیم بچوں کا ٹیسٹ لے کر مفت تعلیم دیں گے۔21 فروری کو نویں جماعت میں سکالرشپ ٹیسٹ منعقد کریں گے۔ سوچ دنیا کے ہر ہدف کو حاصل کرنے کی بنیاد ہے۔
سوچ بدل گئی تو سب کچھ بدل جائے گا ۔ ملک کے لئے محنتی ، ایماندار افراد اور قیادت تیار کر رہے ہیں۔ مقامی چیئرمین لودھراں نوید بھٹی نے روات میں آئی سی سی کیمپس کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ جدید طرز تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔ تقریب میں اسلام کیرئیر کالج ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ کے طلباء نے شاندار ٹیبلوز کا مظاہرہ کر کے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔کلاس ہشتم کی طالبہ مقدس شہزاد نے انگریزی میں با اعتماد تقریر کر کے شرکاء تقریب کو بے حد متاثر کیا۔
تقریب میں شرکاء قومی ترانے کے احترام سے کھڑے رہے۔اخر میں شرکاء تقریب نے کھانا تناول کیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگل پلازے کا حادثہ بڑا، کولنگ پراسیس میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں: چیف فائر آفیسر گل پلازے کا حادثہ بڑا، کولنگ پراسیس میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں: چیف فائر آفیسر مینیسوٹا میں وفاقی جج کا اہم حکم: آئی سی ای ایجنٹس پر پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر پابندی مریم نواز نے پنجاب کا ماحول بدل دیا، مثبت تبدیلی سے مخالفین بھی انکار نہیں کر سکتے: چوہدری طارق سبحانی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کراچی؛ گل پلازہ میں لگی آگ تاحال بے قابو، عمارت کے دو حصے زمین بوس، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی چیئرمین سینیٹ و دیگر اہم شخصیات کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے تعزیتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: روات میں
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کی مختلف خصوصیات اور صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکائی 47 قراقرم ون کلاوڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور جدید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ یہ ڈیٹا سینٹر حساس قومی اور تجارتی معلومات کے محفوظ ذخیرے اور تحفظ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جدید ترین ڈیٹا سینٹر انتہائی متاثر کن اور قابلِ تحسین منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم منصوبے کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، جسے مختصر مدت میں غیر معمولی عزم، پختہ یقین اور اعلیٰ مہارت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت افروز قیادت اور منصوبے میں شریک ادارے زیڈ ٹی ای کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم باب ہے، جبکہ یہی جذبہ، حوصلہ اور مستقل مزاجی ایسے قومی منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکائی 47 جیسے منصوبے پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔ قوم کو یہ جدید سہولت فراہم کرنے پر تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ قومی سلامتی اور سائبر سیکیورٹی کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قوم متحد ہو کر کام کرے تو کوئی بھی ہدف حاصل کرنا ناممکن نہیں رہتا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایک نئے معاشی دور کے دروازے کھل رہے ہیں، جہاں قومی وسائل اور انسانی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔
شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ مستقبل کی معیشت میں ڈیٹا ہی اصل طاقت ہے اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات اور بصیرت پاکستان کی اقتصادی ترقی، جدت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں