جان محمد بروہی گورنمنٹ گرلز کالج میں انسدادِ منشیات پروگرام
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وطنِ عزیز میں منشیات کا مسئلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے، ایسے وقت میں تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ (فانوس) نے جان محمد بروہی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلشن معمار کے تعاون سے طالبات کو منشیات سے آگہی دینے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا۔ کالج کی پرنسپل، پروفیسر اور طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام سے طالبہ رقیہ سلطان نے کیا۔ تنظیم فانوس کے صدر رفیع احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی موثر روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے گھرانے تباہی و بربادی کا شکار ہو رہے ہیں، طلاق اور خلع کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال ہمارے تعلیمی اداروں میں بھی بڑھتا جارہا ہے گزشتہ 2سالوں میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے 41، من چرس تعلیمی اداروں سے پکڑی ہے اگر یہ منشیات استعمال ہو جاتی تو تعلیمی اداروں میں انارکی پھیل جاتی، ہمارے طلبہ میں نشہ آوار گولیوں کا استعمال بڑھ رہا ہے،منشیات کی روک تھام میں حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ کالج پرنسپل پروفیسر نیلم مشتاق نے کہا کہ منشیات نے ہمارے ذہین و خوب صورت نوجوان کو لاغر و کمزور کردیا ہے، منشیات کی روک تھام میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، انسدادِ منشیات میں تنظیم فانوس کا اہم کردار ہے ہم سب کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ کالج پروفیسرز نے کہا کہ کالجز و یونیورسٹیز میں منشیات کا خاتمہ شعور و آگہی سے کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نہ خود منشیات کا استعمال کریں گے اور نہ ہی دوسروں کو استعمال کرنے دیں گے۔ بعد ازاں منشیات کے خلاف کام کرنے پر کالج پرنسپل کو فانوس کی جانب سے انسدادِ منشیات ایوارڈ، اساتذہ اور طالبات کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔اس موقع پر طالبہ اریبہ بٹھی نے خوب صورت قومی نغمہ پیش کیا، بعدازاں طالبات کے بنائے گئے پوسٹرز کی نمائش دیکھی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔