وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پشاور کے بازاروں، تجارتی مراکز سمیت دیگر مقامات پر استعمال کیلیے جعلی کرنسی اسمگل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے جعلی پاکستانی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بڑی کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کو پشاور سمیت صوبے کے دیگر بازاروں ،تجارتی مراکز میں جعلی نوٹ استعمال کرنے کی شکایت پر گرفتار کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالوہاب اور سیف اللہ شامل ہیں، جنہیں پشاور سے حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں

جعلی کرنسی سے متعلق معاملے میں اعلیٰ پولیس افسر ملازمت سے برخاست

ٹرین کے ذریعے پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 14 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ اور ایک پستول برآمد کیا گیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور جعلی کرنسی کے نیٹ ورک میں شامل دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعلی کرنسی

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف