اسلام آباد حملے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق کالعدم داعش سے ہے، ہماری حراست میں ہے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا، حملے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق کالعدم داعش سے ہے اور ہماری حراست میں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے نے سب کو ہِلا کر رکھ دیا، شہداء کےلیے دعا گو ہیں، ہر شہری غمگین ہے، سی ٹی ڈی نے واقعہ سے منسلک تمام لوگوں کو پکڑ لیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ واقعہ کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے، سی ٹی ڈی اور دیگر ایجینسیوں نے بطور ٹیم کام کیا، دھماکے کے فوراً بعد پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کیسے حملہ آور کو تربیت دی گئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ کیسے حملہ آور کو لایا گیا، واقعہ کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔