چمن، انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید،دوسر ازخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
چمن(آئی این پی) چمن میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقے روغانی میں پیش آیا۔واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جبکہ پولیو ورکرز محفوظ رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق پولیو ٹیم انسداد پولیو مہم میں مصروف تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نظام الدین موقع پر شہید ہوگیا۔پولیو ٹیم گھر کے اندربچوں کوپولیو ویکسین پلانے کے باعث محفوظ رہی،شہید پولیس اہلکارکی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لییسول اسپتال چمن منتقل کردی گئی،واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق واقعہ کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے بعد
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔