ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز: محسن نقوی نے قومی ٹیم کی جیت فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں سے منسوب کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی کو قومی کرکٹر فہیم اشرف کے نومولود جڑواں بیٹوں سے منسوب کردیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز پر محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں نیندر لینڈ کی کارکردگی کو سراہا۔
Well played, Netherlands! Today’s game is dedicated to these adorable twin babies! Wishing them a healthy and happy life.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) February 7, 2026
انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ آج کی فتح فہیم اشرف کے خوبصورت جڑواں بچوں کے نام کرتے ہیں اور ان کی صحت مند، خوشحال اور مسرتوں بھری زندگی کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی۔
قومی کرکٹ ٹیم نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا، میچ کے اختتامی لمحات میں فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ نے شائقینِ کرکٹ کو خوب محظوظ کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور فہیم اشرف کو سراہا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی سی بی ٹی20 ورلڈ کپ چیئرمین پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم محسن نقوی وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی سی بی ٹی20 ورلڈ کپ چیئرمین پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم محسن نقوی وی نیوز قومی کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ محسن نقوی فہیم اشرف
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔